ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امریکی اداکار جارج کلونی کا ہیئر ڈریسر کون؟ جاں کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں ہر شخص کو ہیئرڈریسر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن مشہور امریکی اداکار جارج کلونی کا ہیئر ڈریسر کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارج کلونی نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے سر کے بال خود ہی کاٹتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ ان کے بال بہت ہی گھنے، لمبے اور خشک ہیں اس وجہ سے انہیں خود اپنے بال کاٹنے میں مشکل پیش نہیں آتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کہ 25 سال قبل انہوں نے سر کے بال بنانے والی مشین ’فلوبی‘ کا سیٹ خریدا تھا اور آج بھی وہ اسی مشین سے خود ہی اپنے بال بناتے ہیں۔

جارج کلونی نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر انہیں سر کے بال بنانے میں 2 منٹ لگتے ہیں۔

واضح رہے کہ جارج کلونی کا شمار امریکا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن ارب پتی اداکار کی جانب سے خود ہی اپنے بال بنانے کے انکشاف کے بعد کئی لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں