12.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس: عمران خان کی مزید دستاویز جمع کرانے کی استدعا منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاغذات میں بیٹی ظاہرنہ کرنے کے کیس میں عمران خان کی مزید دستاویزجمع کرانے کی استدعا منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات میں بیٹی ظاہرنہ کرنے کے الزام میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان کےوکیل سلمان اکرم راجہ اور درخواست گزار کے وکیل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزارکے وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا عمران خان رکن اسمبلی نہ بھی ہوں توبھی کیس قابل سماعت ہے،عمران خان کوکیس کےمیرٹ پرتحریری جواب جمع کرانا چاہئے، انکو میرٹ پر جواب بھی ابتدائی جواب کیساتھ ہی دینا چاہئے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے آپ کوبھی معلوم ہےوہ جواب کیوں نہیں آرہا،فیصل واوڈا کیس میں جواب تب آیاجب رکن نہیں رہے تھے۔

جسٹس محسن کیانی نےاستفسارکیا کیاآپ صرف کیس قابل سماعت ہونے پر دلائل دینا چاہتے ہیں؟

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اضافی دستاویزجمع کرانے کیلئے متفرق درخواست دی ہے، عمران خان کےنئی نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جمع کرایا ہے۔

وکیل عمران خان سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 21سے 27فروری تک دستیاب نہیں ہوں، مارچ کے پہلے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دیں۔

عمران خان کے وکیل نے کہا ہم کیس قابل سماعت ہونے پر ہی دلائل دینگے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عدالت کہےتومتعلقہ ریکارڈ کی مصدقہ نقول جمع کرادیں گے۔

عدالت نےعمران خان کی مزید دستاویزجمع کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں