منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سرکاری تنصیبات سے کیمرے، بیٹریاں اوردیگر آلات چرانے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سرکاری تنصیبات سے کیمرے، بیٹریاں اوردیگر آلات چرانے والے گروہ کو گرفتار کرکے 16 بیٹریاں، 8 آپریشنل ڈیٹا سسٹم ڈیوائسز اور دیگر آلات برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈولفن ٹیم نے سرکاری تنصیبات سے کیمرے،بیٹریاں اوردیگر آلات چرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈالفن ٹیم نے تین ملزمان کو آئی سی تین پول سےبیٹریاں اتارتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ملزم صفدر ، شاہد اور احمد کو تھانہ لوئر مال کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 16 بیٹریاں، 8 آپریشنل ڈیٹا سسٹم ڈیوائسز ، میٹرز ، دیگر آلات برآمد ہوئے۔

ملزمان عرصہ دراز سے کیمرے،بیٹریاں و دیگر سامان چوری کر رہے تھے، ملزمان کے زیراستعمال گاڑی،سیڑھی،وائرز ،دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں