اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

حافظ قرآن کو میڈیکل داخلے کیلئے اضافی نمبرز، ازخود نوٹس سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ قرآن کو میڈیکل داخلے کیلئے اضافی نمبرز سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال معاملا سامنے آنے پر ازخود نوٹس لیا تھا جس پر سماعت کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں