بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

بی بی ایل: بیٹر کے آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی، پونٹنگ نے سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بیٹر کے فوری آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ہوبارٹ ہریکینز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا مقابلہ جاری تھا، اس دوران آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کپتان رکی پونٹنگ نے کرکٹ میں اپنی دور اندیشی اور ذہانت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

انھوں نے نیتھن کولٹر نائل کے آل راؤنڈر نکھل چودھری کو آؤٹ کرنے کی درست پیشن گوئی کرتے ہوئے شائقین اور ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

- Advertisement -

18 ویں اوور میں کولٹر نائل اپنی تیسری گیند کرنے کے لیے تیار تھے۔ جب انھوں نے رن اپ شروع کیا تو پونٹنگ نے کمنٹری کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ اگر بولر لینتھ کو پیچھے رکھ کر سلو گیند کرے تو وکٹ حاصل کرسکتا ہے۔

حیران کن طور پر، کولٹر نائل نے کمنٹری باکس سے دیے گئے ان کے مشورے پر عمل کیا اور وکٹ حاصل کرلی۔ شائقین اور ماہرین پونٹنگ کی اس ذہانت پر حیرت زدہ رہ گئے۔

اس میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ بین میک ڈرماٹ نے اپنی ٹیم کے لے قیمتی نصف سنچری بنائی۔ میلبرن اسٹارز کی جانب سے ڈین لارنس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں