10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ایواسٹین انجیکشن کی انکوائری رپورٹ : ڈاکٹر جاوید اکرم کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نگراں صوبائی وزیرڈاکٹر جاوید اکرم نے انکشاف کیا کہ بینائی متاثر کرنیوالے انجیکشن خراب ہونے سے مریض متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایواسٹین انجیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ،صوبائی وزرا صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے ایواسٹین انجیکشن کی حکومتی انکوائری مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایواسٹین میری زندگی کی سب سے مشکل انکوائری تھی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہناتھا کہ بہت لوگ ایواسٹین انجکشن سے متاثر ہوئے، ہم نے تحقیقات کے لیے بیرون ملک کی کمپنیز کا سہارا لیا،ہم نے تحقیقات کے لیے برطانیہ، سنگاپور کے ماہرین سے مدد لی، روش کمپنی انکوائری کے دوران ہم سے رابطے میں رہی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے بتایا کہ بیکٹیریا سوڈومناس کی وجہ سے آنکھیں متاثر ہوئیں، ہم نے ایواسٹین انجکشن کے تمام ٹیسٹ کیے، ایواسٹین وائلز میں کچھ نہیں پایا گیا، ہم نے وائلز کا پی سی آر ٹیسٹ کیا، روش کی دوائی بلکل ٹھیک ہے،دوائی انفکشن فری ثابت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایواسٹین کے تمام سیمپل دیکھے جو ٹھیک نکلے، تمام روکے ہوئے اسٹاک کو ریلیز کیا جائے گا، ڈی آئی جی عمران کشور بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل تھے، لاہور میں جس دن بہت زیادہ پانی آیا یہ بیچ اس روز آیا، بارش کے دوران سیمپلز کو مکمل پیک نہیں کیا گیا، دیگر شہروں میں دوائی کارگو سے بھجوائی گئی جس میں گندا پانی، اور سیوریج سے کنٹیمنیشن ہوئی جس سے 72 مریضوں کو نقصان ہوا۔

ڈاکٹر ناصر جمال نے کہا کہ شفاف انکوائری مکمل کی گئی، ڈسپینسگ کرنے والے عملے ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی اسپتال کلینک اور لیبارٹری سیل کی،22 ڈرگ انسپکٹر معطل کئے مزید کاروائی ہورہی ہے۔

انکوائری کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ ایواسٹین انجیکشن کی تحقیقات کے دوران مزید ملزمان تک رسائی ملی جن کو حراست میں لیا گیا، انکوائری رپورٹ کے بعد محکمہ صحت نے فی الحال انجیکشن کو آنکھوں کے استعمال کے لئے روک دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں