اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کراچی کے نوجوان کو پلاٹ کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے کے واقعے میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شرقی پولیس نے سی پی ایل سی ملیر کی ٹیم کے ہمراہ سچل گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نوجوان مجتبیٰ کے اغواء میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن اور عارف ملک شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے 12 دسمبر کو سائٹ سپرہائی وے تھانے کی حدود سے 19 سالہ مجبتی کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان نے نوجوان کے اہلخانہ رہائی کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ملزمان نے پولیس کو بتانے اور رقم نہ دینے پر نوجوان کے قتل کی دھمکیاں دی تھیں اسی دوران ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 13 اور  14 دسمبر کی رات رابطہ کیا اور مغوی کی والدہ سے 12 لاکھ روپے تاوان سچل کے علاقے میں وصول کیے۔

- Advertisement -

کراچی : گاڑی سمیت اغوا ہونے والا 19 سالہ نوجوان گھر پہنچ گیا

ایس ایس ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان نے رقم کی وصولی اور مغوی مجبتبی کو والدہ کے حوالے کردیا تاہم مغوی کی گاڑی، اسکے موبائل فون اور اس کی والدہ کا موبائل فون بھی اپنے پاس رکھ لیا اور مزید پانچ لاکھ روپے طلب کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مغوی کے اہلخانہ کو مختلف جگہوں پر بلاتے رہے لیکن پولیس کے ڈر سے تاوان کی رقم وصول نہ کرسکے گرفتار ملزمان سے دوپستول، پانچ لاکھ روپے نقد، مغوی اور اسکی والدہ کے موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔

کراچی میں 19 سالہ نوجوان کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اغوا کی واردات میں استعمال گاڑی بھی برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے وی سی سی کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ایسٹ نے پولیس پارٹی کیلئے انعام اور تعریفی سنددینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں