14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بینکوں کی جانب سے اعلان پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اشارہ نہیں تواور کیا ہے؟ مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے حکومت سے سوال کیا کہ بینکوں کی جانب سے اعلان پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اشارہ نہیں تواور کیا ہے؟۔

واضح رہے کہ بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کریڈٹ کارڈ پر بیرون ملک ادائیگیاں اب اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ پر ہوں گی۔

اس حوالے سے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایسا لگ رہا ہے جیسے فنانشل سسٹم ٹوٹ چکا ہے، بینکوں کی جانب سے جو اعلان کیاگیا یہ بہت مشکل صورتحال ہے، ایسے اعلانات پاکستان کےدیوالیہ ہونے کا اشارہ نہیں تواور کیا ہے۔

- Advertisement -

مشکل معاشی صورتحال، پاکستانی بینکوں کا بڑا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں 40 روپے فی ڈالر کا فرق ہے، انٹربینک ریٹ سے تقریباً 17.5فیصد پریمیم ہے، یہ تباہی کا نسخہ ہے چاہے وہ برآمدات ہوں یا ترسیلات، ڈالر میں اضافے کو یقینی طور پر روکا نہیں جائے گا۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں کے پاس جو ڈالر کےذخائر تھے وہ بھی اسٹیٹ بینک نے استعمال کرلئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں