ہوم بلاگ صفحہ 10353

کراچی، رکن قومی اسمبلی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں‌ اڑا دیں

0

کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور شادی پر پابندی کے باوجود ڈیفنس میں رکن قومی اسمبلی کے بیٹے کے کی تقریبِ ولیمہ منعقد کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں پابندی کے باوجود ایم این اے اسلم خان کے بیٹےکی ولیمےکی تقریب منعقد کی گئی جس میں لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایم این اے اسلم خان نے تقربی میں شرکت کے لیے پانچ سو مہمانوں کو دعوت بھی دی، جن میں سے 250 شریک ہوئے اور اپنی گاڑیاں سڑک پر ہی کھڑی کیں۔

مزید پڑھیں: کراچی لاک ڈاؤن: اسد عمر کا سندھ حکومت کو مشورہ

ایس اوپی کی سنگین خلاف ورزی پر پولیس تقریب کے مقام پر پہنچی اور صرف سرزنش کر کے روانہ ہوئی جبکہ ضلع جنوبی کے اسسٹنٹ کمشنر بھی وہاں پہنچے اور بغیرکارروائی کے واپس چلے روانہ ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی نہ کرنے کی وضاحت کچھ اس طرح پیش کی کہ انتظامیہ کی اجازت اور موجودگی کے بغیر کارروائی کی اجازت نہیں، اسسٹنٹ کمشنریاڈی سی اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد مختیارکارسول لائن نے خیابان سحر میں ہونے والی شادی کی تقریب پرچھاپہ مارا۔ 

مختیار کار کے مطابق ایک ایم این اےکےگھر میں تقریب منعقدہوئی، شادی کیلئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سے اجازت نہیں دی ئگی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایم این اے نے اپنے گھر میں تقریب رکھی، مختیارکارسول لائن نے شادی کی تقریب رکواکر مہمانوں کو رخصت کردیا۔

’دنیا میں قیام امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا‘

0
شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور بھارت خظے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور خطے کے امن کو پارہ پارہ کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن کاقیام اولین ترجیح ہے، دنیا میں امن قائم کرنے کےلیے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر و فلسطین سمیت مسلم کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت 63 سال بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دوبارہ زیر بحث آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابات میں پی پی اور ن لیگ کو مسترد کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت مستقبل قریب میں بڑی معاشی تبدیلی نظر آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ این سی او سی سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل طے کرے۔

حفیظ کے سامنے کرس گیل بے بس

0

بولرز کے چھکے چھڑانے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کے ‏سامنے بے بس ہو گئے۔

خطرناک فاسٹ بولرز ہوں یا گھومتی گیندوں سے بیٹسمینوں کا چکرانے والے ماہر اسپنرز، کرس گیل ‏کسی کو خاطر میں نہیں لاتے۔

لمبے لمبے چھکے لگا کر گیند کو اسٹیڈیم سے باہر پھینکنے والے گیل کا حفیظ کے سامنے بلا ‏خاموش رہا۔

50سے زائد گیندیں کھیلنے کے باوجود وہ حفیظ کے خلاف ایک باؤنڈری تک نہیں لگا سکے۔ ‏

سنہ 2013 میں کریبیئن لیگ (سی پی ایل) کے بعد سے گیل نے محمد حفیظ کی 53 گیندیں کھیلیں ‏لیکن وہ گیند کو باؤنڈری کے پار نہ کر سکے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس میں دونوں کا ایک بار آمنا سامنا ‏ہوا تو حفیظ پھر گیل پر بھاری پڑے اور انہیں باؤنڈری لگانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

کراچی: دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق

0

کراچی : لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عارف کے نام سے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، لانڈھی کے علاقے لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں کے دوران جھگڑے کے دوران پیش آیا، جھگڑے کے دوران فائرنگ، ڈنڈوں کے وار سے تین افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جھگڑے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ جاں بحق شخص کی لاش بھی اسپتال پہنچادی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی آمد سے قبل نامعلوم افراد نے دو دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے تھے۔

پولیس ہیڈکوارٹر میں چوری شدہ بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ، ملزم گرفتار

0

وارسا : پولینڈ کے دارالحکومت میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن) کی چوری کی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں پولیس نے دارالحکومت میں بٹ کوائن کی غیر قانونی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی ہے جو پولیس ہیڈکوارٹر سے جاری تھی۔

ترجمان پولیس ماریوش چیارکا کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈکوارٹر سے ایک سویلین ملازم بجلی چوری کرکے بٹ کوائن کی مائننگ کررہا تھا جسے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، چوری کی بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ کا آپریشن کے دوران پتہ چلا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مائننگ کو روک دیا گیا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی مائننگ ایک ایسا ورچوئل طریقہ کار ہے، جس کی مدد سے عام طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے بلاک چین کمپیوٹر نیٹ ورکس کے ذریعے مالی ادائیگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے نئی کرنسی تیار کی جاتی ہے۔

کرپٹو مائننگ آپریشنز بہت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن اگر بجلی سستی ہو تو یہ عمل مائننگ کرنے والے افراد اور گروپوں کے لیے مالیاتی حوالے سے مزید پرکشش ہو جاتا ہے۔ کرپٹو مائننگ عام طور پر کرپٹو مائننگ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے، جن سے مراد بہت بڑے بڑے کمپیوٹر نیٹ ورکس ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 41000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 66 لاکھ 66 ہزار روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے نے گہرے سمندر میں‌ ڈوبنے والے 15 شامی باشندوں کو بچا لیا

0

پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کر کے شام سے تعلق رکھنے والے 15 شامیوں کو بچا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوی اور پی ایم ایس اے نے کراچی کے جنوبی سمندر میں ایم وی سوواری ایچ کے 15 عملے کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن کیا اور پی ایم ایس ایس کشمیر عملے باحفاظت کراچی پورٹ پر پہنچا دیا۔

پی این ایس کا جہاز اسلط بھی دیگر عملے کو لے کر پورٹ پر  پہنچے گا۔ نیوی ترجمان کے مطابق ڈوبنے والے جہاز میں چینی اور چاول کے کنٹینر تھے، جس پر ملک شام سے تعلق رکھنے والا عملہ سوار تھا۔

پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے ڈائریکٹر آپریشنز کمانڈر احسان نے شامی ملازمین کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم نے کامیاب سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’دو روز پہلے ہماری سمندری حدود میں بھارت سے صومالیہ جانے والا مرچنٹ شپ ڈوب گیا تھا، جس کے قریب سے گزرنے والے جہاز کو ایمرجنسی سگنل ملے اور پھر پاکستان نیوی کے ہوائی جہاز کو سگنل بھیجے گئے، جس کے بعد پی ایم ایس اے اور پاک نیوی کے ہوائی جہازوں نے عملے کی نشاندہی کی‘۔

کمانڈر احسان نے بتایا کہ قریب سے گزرنے والے بحری جہاز نے عملے کے کچھ ارکان کو بچا لیا تھا، بقیہ کو پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے بچایا البتہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزرتے وقت کیساتھ گمشدہ عملے کے بچنے کی امید کم ہورہی ہے۔

پی ایم ایس اے کمانڈر کے مطابق ایم وی سوواری ایچ نامی جہاز بھارت سے صومالیہ کی طرف جارہا تھا، جسے پاکستان کی سمندری حدود میں حادثہ پیش آیا۔

سی او پی ایم ایس ایس کشمیر کیپٹن محمد ارسلان خان نے بتایا کہ جہاز کا انجن خراب ہوگیا تھا، جسے عملے نے ٹھیک کرنے کی بھی کوشش کی مگر سمندر میں طغیانی کے باعث جہاز ڈوب رہا تھا، اسی وجہ سے عملہ کھلے سمندر میں گر گیا تھا۔

‘کافرہ’ جو مخالفت کے باوجود مسلمانوں کے دوش بہ دوش کھڑی تھی!

0

متحدہ ہندوستان کی سیاست، تحریکِ آزادی، سماجی حالات اور علم و ادب میں دل چسپی رکھنے والوں کے لیے بلبلِ دکن مسز سروجنی نائیڈو کا نام نیا ہے اور نہ ہی ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج۔

وہ کُل ہند کانگریس کی روح و رواں رہی ہیں اور انگریز دور میں سیاسی قیدی بن کر خود کو خاتونِ آہن ثابت کیا ہے۔ ان کا مسلک یہ رہا کہ ہندو اور مسلمان باہم اتفاق اور اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان سے انگریزوں کو نکال باہر کریں اور اپنے وطن پر حکومت کی جائے۔

مسز سروجنی کی نظر میں عورتوں کی سماجی اور معاشرتی ترقی بہت اہمیت رکھتی تھی اور اس کے لیے بھی وہ جدوجہد کرتی رہیں۔

وہ فصیح و بلیغ مقررہ تھیں۔ کہتے ہیں کہ وہ تقریر نہیں کرتی تھیں بلکہ روانی، تسلسل اور زورِ بیاں کا دریا بہا دیتی تھیں۔ ان کا انداز اور تقریر دلوں میں طوفان برپا کر دیتی تھی۔

مختار مسعود جیسے صاحبِ طرز ادیب اور انشا پرداز نے اپنی مشہور تصنیف آوازِ دوست میں ان کا شخصی خاکہ کچھ یوں رقم کیا ہے۔

"دبلی پتلی ،بوٹا قد، تنگ دہن، آنکھیں کشادہ اور روشن، بالوں میں گھنگھر ہیں اور چھوٹا سا جوڑا گردن پر ڈھلکا ہوا ہے، جوڑے میں جڑاؤ پھول ہیں اور گلے میں موتیوں کا ہار۔

بائیں ہاتھ کی پہلی انگلی میں بڑی سی انگوٹھی ہے، ساڑی کا پلّو کاندھے پر کلپ سے بندھا ہوا، صورت من موہنی، پہلی نظر میں پُراثر، دوسری میں پُراسرار، میں نے بھی جب اس بُت کو دوسری بار نظر بھر کر دیکھا تو صورت ہی بدلی ہوئی تھی۔

ایک بھاری سانولی اور معمّر عورت نے سلک کی سلیٹی ساڑی باندھی ہے۔ پلّو سَر پر ہے، اور نصف چہرہ بھی اس میں چھپا ہوا ہے۔ اس نے دائیں ہاتھ سے ایک خوش نما قوس بنائی اور اسے ابرو کے سامنے لا کر سَر کی ہلکی سی جنبش کے ساتھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے اراکین کو جو وکٹوریا گیٹ میں صف بستہ کھڑے تھے، یوں آداب کیا، گویا وہ مسلم تمدن کا مرقع ہے یا شائستگی کا مجسمہ۔

آداب کرتے ہوئے ساڑی کا پلّو چہرے سے ڈھلک گیا تو ہم نے پہچانا کہ یہ سروجنی نائیڈو ہے۔”

آزادی کی یہ متوالی، عظیم راہ نما، دانش ور و مدبّر خاتون جو اردو اور انگریزی پر یکساں عبور رکھتی تھیں اور ہندو مسلم اتحاد کی زبردست حامی تھیں، ایک موقع پر مسلم یونیورسٹی کے جلسے میں شریک ہوئی تھیں۔ اس موقع پر سروجنی نائڈو کا زبردست استقبال ہوا تھا اور پورے اسلامی تمدّن اور تہذیب کے ساتھ ان کو صفِ اوّل میں بٹھایا گیا تھا۔ اس پورے منظر کو مختار مسعود نے اپنی تحریر میں گویا متحرک بنا دیا ہے۔ ظاہری اور باطنی اوصاف کے علاوہ طلبا کے استقبال کا انداز اور نائیڈو کی تقریر کا جوش اور اس میں حق و صداقت سے پُر آواز کا انھوں نے بھرپور نقشہ کھینچا ہے۔

ان کے قلم سے جلسے کی کیفیت اور تقریر کے انداز کو ملاحظہ کیجیے:

"میں آج مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں کئی لوگوں کے مشورے کے خلاف اور چند لوگوں کی دھمکی کے باوجود حاضر ہوئی ہوں، مجھے علی گڑھ کی ضلعی اور یو پی کی صوبائی کانگریس نے پہلے مشورہ اور پھر حکم دیا کہ تم مسلم یونیورسٹی کا دورہ منسوخ کر دو۔ انہیں یہ بات بھو ل گئی کہ گورنر کی حیثیت سے میں اب کانگریس کی ممبر نہیں رہی لہٰذا نہ ان کی رائے کی پابند ہوں نہ ان کے ضابطے سے مجبور، اور میں کسی کی دھمکیوں کو کب خاطر میں لاتی ہوں۔ میں حاضر ہوگئی ہوں، بلبل کو چمن میں جانے سے بھلا کون روک سکتا ہے؟،،

ایک دوسرے مقام پر وہ اسلام کے پیغامات کی صداقت اور حقانیت کا اعلان کرتے ہوئے یوں گویا ہوتی ہیں:

"اگرچہ میں تمہارے دوش بہ دوش کھڑے ہونے کے باوجود تمہاری نظروں میں ایک کافرہ ہوں مگر میں تمہارے سارے خوابوں میں شریک ہوں، میں تمہارے خوابوں اور بلند خیالوں میں بھی تمہارے دوش بدوش ہوں کیوں کہ اسلام کے نظریات بنیادی اور حتمی طور پر اتنے ترقّی پسند نظریات ہیں کہ کوئی انسان جو ترقّی سے محبّت کرتا ہو ان پر ایمان لانے سے انکار نہیں کر سکتا۔”

مختار مسعود نے دل نشیں پیرائے میں سروجنی نائیڈو کی جلسے میں آمد اور ان کے خیالات کو ہمارے سامنے پیش کیا ہے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو روشن کیا ہے اور ان کی تقریر کو لفظوں کی خوب صورت لڑی میں یوں پرویا ہے کہ ہر لفظ ذہن و دل پر نقش ہوا جاتا ہے۔

کشمیر پریمئیر لیگ کو ناکام بنانے کیلیے بھارت کا نیا حربہ

0

کشمیر پریمئیر لیگ سے خوفزدہ بھارت کا نیا حربہ سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تیر کی آنکھ میں چبھنے والی کشمیر پریمئیر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لیے ‏بین الاقوامی کھلاڑیوں کو دی گئی دھونس اور دھمکیاں ناکام ہوئی تو بی سی سی آئی نے کرکٹ ‏کے عالمی نگراں ادارے سے امیدیں لگا لیں۔ ‏

بی سی سی آئی نے کشمیر پریمیئر لیگ کو رکوانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ‏سے رابطہ کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے کےپی ایل کو تسلیم نہ کرنےکا ‏مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی بورڈ غیرملکی کھلاڑیوں کولیگ میں شریک نہ ہونےکیلئےپہلےہی دھمکا چکا ہے۔ بی سی ‏سی آئی نےانگلش اورجنوبی افریقی بورڈکوخط لکھ کرکھلاڑیوں کو روکنے کا کہا تھا بصورت دیگر ‏کھلاڑیوں کے بھارت میں داخلے پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ 6 ‏غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔

کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، ‏کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔

شہباز شریف کا غلطیوں کا اعتراف، ن لیگ کی صدارت چھوڑنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

0
شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ ن کی صدارت چھوڑنے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ’میرےاستعفےکی خبریں جعلی ہیں،میں مسلم لیگ ن میں ہی ہوں اور چھوڑ کر کہیں نہیں گیا، نوازشریف میرے قائد ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں منظرسےغائب نہیں ہوں، مسلم لیگ ن کو بنانے میں چالیس سال کی محنت ہے، ن لیگ ہمارا گھر ہے، جسے نوازشریف نے بہت مشکل سے بنایا ہے، ہر معاملے پر ہم اپنے تاحیات قائد سے رہنمائی لیتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن میں مشاورت سے ہی فیصلے ہوتے ہیں، جس میں سب کو اپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’مریم نواز اپنے راستے، شہباز شریف دوسرے راستے پر چل رہے ہیں‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانےکیلئے ہمیں ذاتی پسند نہ پسند سے باہر نکلنا ہوگا، ماضی میں ہم سب سے غلطیاں ہوئیں، جس کا خمیازہ مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آیا، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے‘۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ’میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کسی ادارے کا قصور نہیں کیونکہ ماضی میں ہم سیاست دان ہی استعمال ہوئے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’2018سے پہلے ہم مشاورت سے حکمت عملی بناتے تو نوازشریف وزیراعظم ہوتے، موجودہ حکومت کو جتنی سپورٹ ملی اُس کی تیس فیصد بھی ماضی میں کسی کو نہیں مل سکی، اگر ایسا ہوتا تو ملک کے حالات بہت اچھے ہوتے مگر بدقسمتی سے آج حالات بہت خراب ہیں‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے قائدین میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور شہبازشریف نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر

0

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی20 منگل کو کھیلا جائے گا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ ایک اعشاریہ2اوورز بعدہی روکنا پڑ گیا۔ پچ پر کوررز ڈال دیے گئے  اور گراؤنڈ اسٹاف پانی نکالنے میں مصروف رہا۔

گایانا میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہوا تھا۔

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔اس اہم میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی تھی۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف شامل کیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہگزشتہ میچ میں کی گئی غلطیاں نہیں کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے کہا کہ محمد حفیظ کا تجربہ ہمارے لئے بہت اہم ہے ہم مڈل آرڈر میں مشکلات کاشکارہیں تاہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Image

چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ چوتھا میچ تین اگست کو شیڈول ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کالی آندھی کو سات رنز سے شکست دی تھی، محمد حفیظ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

گذشتہ روز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 748 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل آٗئرلینڈ کے اسٹرنلنگ نے 2019 میں 20 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، محمد رضوان نے صرف 14 اننگز میں 748 رنز کا ہندیہ عبور کیا۔