12 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10409

برطانیہ میں فائرنگ ،5افراد ہلاک، متعدد زخمی

0

پلے متھ : برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک او متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ پلے متھ میں فائرنگ کے دوران حملہ آور بھی مارا گیا۔

برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کے مطابق کئی ہلاکتیں ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے پلے متھ کے واقعے میں کئی ایک ہلاکتیں ہوئی ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جاری ہے۔

سکائی نیوز کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گولی مار دی گئی ہے، پولیس نے شہریوں سے پرامن رہنے اور گھر سےنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی سیکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، مقامی پولیس سے رابطےمیں ہوں۔

ممبر پارلیمنٹ جانی مرکرکا کہنا ہے کہ حادثہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں، ملزم کو بھاگنےنہیں دیا، شہری پریشان نہ ہوں۔

امریکا میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

0

واشنگٹن : امریکا میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بڑھتےہوئے کورونا مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں دباؤمزید بڑھتا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں یومیہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کورونا کیسز ڈیلٹا ویرینٹ کے ہیں،

امریکی ماہرین صحت کا بھی مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے کیسز کی تعداد یومیہ 3لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین نے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر انتھو نی فاؤچی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث پورے امریکا کو درد اور تکلیف کاسامنا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے لوگ ہی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال کے اصل ذمہ دار ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

ام رباب نے بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ کردیا

0

اسلام آباد: والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑنے والی ام رباب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں پھٹ پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق ام رباب آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں شریک ہوئیں اور بتایا کہ تین سال قبل دادا، والد اور چچا کا قتل ہوا، تاثر یہ ہے کہ پیپلز پارٹی قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

ام رباب نے کمیٹی کو بتایا کہ تہرے قتل کیس میں نامزد ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو نثار کھوڑو حامی بن کر سامنے آگئے، ایس ایس پی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا دباؤ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امِ رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

ام رباب نے کمیٹی کے شرکا سے سوال کیا کہ اس کیس میں مداخلت کیوں کی جارہی ہے؟سیاسی جماعتیں اس معاملے پرسیاست نہ کریں، بلاول بھٹو قائمہ کمیٹی کےچئیرمین ہیں،امید ہےکہ وہ نوٹس لیں گے۔

یاد رہے کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیٹر میں تین سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مقتول کی بیٹی امِ رباب کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر ننگےاحتجاجاً ننگے پیر آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا۔

ام رباب کا دعویٰ ہے کہ اُن کے والد، دادا اور چچا کو پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے قتل کروایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر میں سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار چانڈیو کو بلوچستان سے کشمور منتقل ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا، مطلوب ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقر تھی۔

پاکستا افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، معید یوسف

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ ’کوئی یہ نہ سمجھے پاکستان کسی چیز کیلئےبےتاب ہے، ہم اپنے قومی مفادمیں بات کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوا ہوئی اور نہ ہی کوئی تشدد کیا گیا، افغان حکام جھوٹی رپورٹ پر معافی مانگیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغان فوج طالبان سے لڑنے کے بجائے راہ فرار اختیار کررہی ہے، افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، ساری توانائیاں صرف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے جعلی ٹرینڈزپرلگائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تواس میں ہمارا کیا قصور ہے، ہم توشروع سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان اور میز پر بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کریں اور پاکستانیوں پر الزام تراشی چھوڑ دیں‘۔

مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے، عالمی برداری کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے، افغان جنگ کا پاکستان سے بڑا متاثر کوئی بھی ملک نہیں ہے۔

ویکسی نیشن کروانے والوں کے ساتھ فراڈ

0

جرمنی میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں کام کرنے والی نرس نے ہزاروں افراد کو کرونا ویکسین کے بجائے نمک ملا پانی کا انجیکشن لگادیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی کے شہر شورٹنز کے ایک ویکسینیشن سینٹر میں چند ماہ قبل ہوا تھا، جو آج کل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نرس کا تعلق ریڈ کراس عملے سے بتایا جاتا ہے، جس نے فریز لینڈ کے ویکسینیشن سینٹر میں کرونا کی حقیقی خوراکوں کے بجائے لوگوں کے بازوؤں میں ایک بے ضرر نمک کا محلول داخل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی کرنے والوں پر ویکسین اثر انداز نہیں ہوتی

اس ہوشربا انکشاف کے بعد شمالی جرمنی کے حکام نے متاثرہ افراد کو دوبارہ سے ڈوز لگوانے کی اپیل کی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ نمکین محلول نقصان دہ نہیں، مگر ان متاثرین میں زیادہ تعداد بزرگ افراد کی ہیں اور انہیں اس وبا سے بیمار ہونے کے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے کے مقامی کونسلر سوین امبروسی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تقریبا آٹھ ہزار چھ سو افراد کے ساتھ یہ واقعہ ہوا، یہ طرز عمل انتہائی دردناک ہے کیونکہ ویکسی نیشن کرانے والے افراد نے یہ اقدام ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے کیا تھا، ہم ان تمام متاثرین سے ایک بار پھر ویکسی نیشن کرانے کی استدعا کرتے ہیں۔

پہلا ٹیسٹ، پاکستان کے ویسٹ انڈیز کیخلاف 4 وکٹوں پر 87 رنز

0

جمیکا: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلی اننگز کے دوسرے سیشن میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔

پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں 21 رنز پر گری جب اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم 30 رنز بنا کر فاسٹ بولر کیمار روچ کا نشانہ بنے، فواد عالم 4 اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جیدین سیلیس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ ‏کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم: ‏

بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، ‏یاسرشاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی۔

واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری 6 ‏میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔

سام سنگ کا سستا ترین فون متعارف

0

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے میں کم قیمت پر جدید ترین ’فولڈ ایبل اسمارٹ فونز‘ متعارف کرادئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے ’گلیکسی زی فولڈ تھری‘ اور ’گلیکسی زی فلپ تھری‘ متعارف کرائے ہیں جو ستائیس اگست سے امریکا اور یورپ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی زی فولڈ تھری کی قیمت ایک ہزار 799 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جب کہ ’گلیکسی زی فلپ تھری‘ کی قیمت 999 ڈالرز ہوگی۔

سام سنگ کے ان جدید ترین فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی خصوصیات پر نظر ڈالیں تو گلیکسی زی فولڈ تھری کی مین اسکرین 7.6 جب کہ گلیکسی زی فلپ تھری کی اسکرین 6.7 انچ پر مشتمل ہے۔

یہی نہیں فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر نصب ہے جب کہ اس میں 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج موجود ہے، گلیکسی زی فولڈ تھری میں دس میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ چار میگا کا پکسل انڈر ڈسپلے کیمرا موجود ہے جب کہ فون کی پشت پر بارہ میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ، وائیڈ اینگل اور ٹیلی فوٹو کیمرا موجود ہیں۔

اسی طرح اگر گلیکسی زی فلپ تھری میں دس میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا جب کہ اس کی پشت پر بارہ میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ اور وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہیں، گلیکسی زی فلپ تھری میں 3300 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری جب کہ گلیکسی زی فولڈ تھری میں 4400 ایم اے ایچ کی ڈوئل بیٹری نصب ہے۔

سوات میں بڑھتی ڈکیتیوں کے پیچھے ’سازش‘ کا انکشاف

0

سوات: خیبرپختون خواہ کے مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے وادی سوات میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی ورداتوں کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوزشہزاد عالم کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلع مردان کے سابق ناظم حمایت اللہ خان نے دعویٰ کیا کہ سوات میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی پی او سوات میں سیاحت کو ناکام بنانے کے لئے مری کے ہوٹلوں سے رقم وصول کرچکے ہیں، ایسے کرپٹ اور نا اہل ڈی پی او کو معطل کر کے سوات میں نیا افسر تعینات کیا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حمایت اللہ خان ماریار نے کہا کہ ’سوات میں سیاحوں کے ساتھ پے در پے پیش آنے والے واقعات ڈی پی او سوات دلاور بنگش کی نااہلی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مدین میں سیاحوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے بے گناہ افراد کو گرفتار کیا، متاثرہ فیملی نے انہیں پہچاننے سے انکار کیا مگر بے گناہ طالب علموں کو حوالات میں بند کیا گیا اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس اُن سے کچھ برآمد بھی نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں: سوات میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، 50 سیاح موبائل اور بھاری نقدی سے محروم

سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ9اگست کو لاہور سے پہلی مرتبہ کوسٹر میں سوات آنے والے سیاحوں کو تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر لوٹا اور ان سے پانچ لاکھ روپے نقدی، نو موبائیل اور سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوات پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران مردان سے گاڑی میں آنے والے طالب علموں ہاشم، سید قادر، بخت رحمان اور وقاص کو گرفتار کر کے ڈکیت ظاہر  کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر طالب علموں کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں تشدد بھی ثابت ہوا ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے۔

جعلی شناختی کارڈ تحقیقات میں اہم انکشافات

0

کراچی: جعلی شناختی کارڈ کیس  کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے اور نادرا افسران کی سنگین غلطیاں پکڑی گئیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی شہری کو  جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس کیس کی تحقیقات میں نادراافسران کی بڑی غلطیاں پکڑی گئیں ہیں۔

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ 1949میں پیداخاتون فاطمہ بی بی کو ماں ظاہر کر کے ایرانی شہری کا شناختی کارڈ بنایا گیا، فاطمہ بی بی کو  12 سال کی عمرمیں ماں ظاہر کیا گیا۔

افسران نےایرانی شہری کاجعلی شناختی کارڈ بنانے کے لیے اُس کی تاریخ پیدائش1959 ریکارڈ کی جبکہ ایرانی شہری کا اندراج جس گھرانے میں کیا گیا، اُس میں امام بخش نامی شخص کو بھائی کوظاہرکیاگیا، مینوئل شناختی کارڈ نمبر میں درج نمبر دوسری خاتون کا نکلا، جس سے معلوم ہوا کہ وہ شناختی کارڈ جان بی بی نامی خاتون کا تھا۔

شناختی کارڈ رکھنے والا امام بخش ایرانی شہریت کا کارڈ اور پاسپورٹ رکھتا ہے، جسے 2017 میں ایران نے پاسپورٹ جاری کیا۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے اس کیس کے حوالے سے کئی اہم شواہد اور ریکارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مینول شناختی کارڈ2008میں پراسس کروا کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنایا گیا، نارتھ ناظم آباد نادرا دفتر میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور عملے نے اس کام میں معاونت فراہم کی۔

ایرانی شہری نبی بخش نے سنگولین لیاری کے نائب ناظم سےکاغذات اور شناختی کارڈ کی تصدیق کرائی اور جعلی دستاویزات فراہم کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایرانی شہری42301-0470994-1 جعلی شناختی کارڈ نمبرپر پاکستان بھر میں گھومتا رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق نبی بخش کی گرفتاری کیلئےچھاپےجاری ہیں مگر ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ جعلی شناختی کارڈ کیس میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر التمش کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ارباب غلام رحیم کے قافلے پر مبینہ حملہ، گورنر سندھ کا نوٹس

0

ٹنڈو محمد خان: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ارباب غلام رحیم کے قافلے کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناخوشگوار واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں پیش آیا، جہاں پی پی کے مشتعل کارکنان نے ان کے قافلےکا گھیراؤ کیا اور انکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بعد ازاں واقعے کے حقائق میڈیا کو بتانے کے لئے ارباب غلام رحیم ٹنڈو محمد خان کے پریس کلب پہنچے واپسی پر پریس کلب کے باہر پی پی کارکنان نے انہیں جوتے دکھائے اور قاتل قاتل کے نعرے بھی لگائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی دوران پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے دوران ہاتھاپائی وگالم گلوچ ہوئی، تصادم کے دوران  کئی پی ٹی آئی کارکن زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان زخمیوں کولےکر تھانے پہنچے اور ملزمان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست جمع کرائی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹنڈومحمدخان میں ارباب رحیم پرجیالوں کےمبینہ حملےکا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے، تشدد پر مبنی سیاست جمہوری،معاشرتی اور اخلاقی تقاضوں کےمنافی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے بھی ارباب غلام رحیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی بھی جیالے غنڈوں سےمحفوظ نہیں، پی پی سندھ میں اپنی بساط لپٹی دیکھ کر دہشتگردی پراتر آئی ہے، پی پی کےغیر اخلاقی لیڈر اور کارکنان اپنی حد میں رہیں۔