ہوم بلاگ صفحہ 12887

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ معمولی کمی

0

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہونے کے مثبت اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت 1 ڈالر کمی کے بعد 1913 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوئیں۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 اور دس گرام کی قیمت میں 85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 15 ہزار 500 اور 99 ہزار 22 روپے پر پہنچ گئیں۔

آج بتاریخ 23 اکتوبر  کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 115,500

دس گرام قیمت: -/ 99,022

اس حساب سے پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت9 ہزار 922 روپے78 پیسےہوگئی جبکہ ایک ملی گرام سونا 9 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اگر متحدہ عرب امارات کی بات کی جائے تو وہاں سونے کی ایک ملی گرام قیمت 22 فلس تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

کوویڈ 19 نے دوران پرواز امریکی خاتون کی جان لےلی

0

واشنگٹن : کرونا وائرس کا شکار امریکی خاتون فضائی سفر کے دوران کی انتقال کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا خاتون کی موت کا واقعہ لاس ویگاس سے ڈلاس فضائی سفر کے دوران 24 جولائی کو پیش آیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی رہائشی خاتون جولائی کے اختتام پر لاس ویگاس سے ڈلاس جارہی تھی کہ اچانک 38 سالہ خاتون کی بے ہوش ہوگئی اور پھر ان کی سانسیں اکھڑنا شروع ہوگئی۔

طیارے کے عملے نے خاتون کی بگڑتی حالت دیکھ کر پرواز کا رخ ڈلاس کے بجائے البروک کی جانب موڑ دیا جہاں لینڈ کرتے ہی ریسکیو اہکاروں نے خاتون کی سانسیں بحال کرنے کی کوشش کی تاہم وہ موت کی نیند سوگئیں۔

امریکی شہر میکسیکو کے حکام نے خاتون کی موت پر تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کرونا وائرس میں مبتلا تھی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

سونے کی نئی قیمت آ گئی

0

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپے کمی ہوگئی جب کہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 99 ہزار 22 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 1 ڈالر کمی کے بعد 1913 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے.

جوان بہن بے دردی سے بھائی کے ہاتھوں قتل

0

اردن میں سنگ دل بھائی نے چھری کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے بہن کو قتل کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اردن کے دوسرے بڑے میٹروپولیٹن شہر اربد میں پیش آیا جہاں بھائی نے طیش میں بہن کو بے رحم سے موے کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا اور دوران تفتیش بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے باورچی میں رکھی چھری سے بہن کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر طیش میں آکر بہن کی جان لی، بھائی کو 24 سالہ بہن پر شک تھا اور ناپسندیدگی کی بنا پر اس نے قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا۔

لڑکی پر چھری کے متعدد وار کیے گئے کیونکہ بھائی کو اس کے گھر سے باہر جانا اور دیر تک نہ لوٹنا اچھا نہیں لگتا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مزید تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمررسیدہ خاتون نے چاقوبازی کا عالمی مقابلہ جیت کرسب کو حیران کردیا

0

ماسکو : عمررسیدہ روسی خاتون نے چاقو بازی میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے چھوٹے سے قصبے ساسوو سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون چاقو بازی کے ابتک آٹھ قومی مقابلوں کی کامیابی کا تاج پہن چکی ہے جبکہ ایک یورپی اور ایک عالمی مقابلے کی فاتح بھی بن چکی ہیں۔

چووینا نامی خاتون نے 54 برس کی چاقو سے نشانہ بازی شروع کی اور پھر اتنی ماہر ہوگئی کہ قومی مقابلوں میں جوانوں کو ہرا دیا۔

روسی خاتون نے مسلسل تربیت کے بعد 2008 میں عالمی مقابلہ کی فتح کا سہرا اپنے سر سجایا جبکہ 2013 میں یورپی سطح پر منعقد ہونے والے چاقو اور چھوڑی کلہاڑی سے نشانہ لگانے کے مقابلے میں شرکت کی اور وہاں بھی فتحیاب ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو بازی کے مقابلوں میں چووینا اب تک 50 میڈل حاصل کرچکی ہیں اور وہ چاقو بازی میں اتنی ماہر ہوچکی ہیں کہ اب پولیس اور فوجی اہلکاروں کو چاقو اور چھوٹی کلہاڑی سے شکار کو نشانہ بنانا سیکھاتی ہیں۔

 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، مرچ کی تیزی کے نتائج بھی موبائل اسکرین پر

0

بنکاک: تھائی لینڈ کے ماہرین نے ایسا آلہ تیار کرلیا جو مرچوں کی تیزی کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی یونیورسٹی ’پرنس آف سونگکلا‘ کے سائنس دانوں نے ’چلیکا پوڈ‘ نامی  آلہ تیار کیا جسے اسمارٹ فون سے منسلک کر کے مرچوں کی تیزی کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مرچوں کی شدت معلوم کرنے کے لیے اس میں ایک کاغذی سینسر نما پٹی دی گئی ہے۔

اس کاغذی سینسر میں نائٹروجن ایٹموں کی معمولی مقدار والے چھوٹے چھوٹے زرات شامل کیے گئے جو مرچ کی شدت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔

طریقہ استعمال

جس مرچ کی تیزی معلوم کرنی ہو اُسے خشک کر کے ایتھنول والے محلول میں ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں اور جب وہ مکس ہوجائے تو ایک قطرہ پٹی پر رکھ دیں۔

پٹی پر جیسے ہی قطرہ ٹپکے گا اس میں سے الیکٹرون خارج ہوگا جو آلے میں کرنٹ کی صورت میں نظر آئے گا، جتنا زیادہ کرنٹ ہوگا مرچ کی شدت بھی اتنی ہی ہوگی۔

مرچوں کی پیمائش کرنے والے آلے کو اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاتا ہے جہاں ایک خاص ایپ اس کے نتائج موبائل اسکرین پر ظاہر کردیتی ہے۔

بہاولپور گیریژن میں ٹرائیتھلون مقابلے 2020 کا انعقاد، آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے بہاولپور گیریژن میں ٹرائیتھلون مقابلے 2020 منعقد کئے گئے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی وصحت مند سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرائیتھلون مقابلے بہاولپور کور کی سرپرستی میں منعقد کیے گئے، ٹرائیتھلون 2020مقابلوں میں تین ایونٹس رکھے گئے تھے، جن میں 300میٹر تیراکی، 20کلومیٹرسائیکلنگ اور 10 کلو میٹر کی دوڑ شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تین سو سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا، اس کے علاوہ مقابلوں میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

اوپن کیٹیگری میں ساہیوال کے طالب علم سہیل عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بہاولپور کے شہباز احمد، ساہیول کےعامر عباس دوسرےاور تیسرےنمبرپر رہے، کور کمانڈر بہاولپور نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوجوانوں نے کھیلوں کی سر گرمیوں پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، نوجوانوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو علاقے کے لئے مثبت پیش رفت قرار دیا، مقابلوں کااہم مقصد بہاولپور میں تفریحی وصحت مند سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔

افغانستان میں‌ فوجی چیک پوسٹ‌ پر حملہ، 20 اہلکار ہلاک

0

کابل: افغانستان کے صوبے نمروز میں مسلح افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق نمروز میں قائم فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بولا اور فائرنگ کی جس میں بیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے جنگجوؤں کو بھی ہلاک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگجوؤں 6 اہلکاروں کو اغوا اور فوجی اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغوی فوجیوں کی بازیابی کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل افغانستان کے صوبے تخار میں ایئرفورس نے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں مدرسہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور قاری و بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ افغان میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت بچے مدرسے میں قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے۔

افغان حکومت نے چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا جبکہ افغان طالبان نے اس حملے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ سیاسی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مسلح افراد نے مدرسے کے تباہ ہونے کا ردعمل چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دیا۔

جب سالک کے قلم نے لارڈ ویول کی خبر لی!

0

عبد المجید سالک اردو کے ممتاز شاعر، جیّد صحافی، افسانہ نگار اور کالم نویس تھے جنھوں‌ نے اپنے وقت کے مقبول ترین اخبار’زمیندار‘ کی ادارت کے فرائض‌ بھی انجام دیے۔ اس سے قبل وہ تہذیبِ نسواں‌ اور پھول جیسے معتبر رسائل کے مدیر رہے۔ ان کی مشہور تصانیف میں‌ ’ذکرِ اقبال‘، ’مسلم صحافت ہندوستان میں‘، ’یارانِ کہن‘، ’خودکشی کی انجمن‘، ’قدیم تہذیبیں‘ اور ’کاریگری‘ شامل ہیں‌۔

عبدالمجید سالک ایک مقبول کالم نویس تھے۔ انھوں‌ نے لارڈ ویول کے ہندوستان کا وائسرے مقرر ہونے پر اپنے ایک فکاہیہ میں‌ زور دار جملہ لکھا۔

واضح کرتے چلیں‌ کہ لارڈ ویول بائیں‌ آنکھ کی بینائی سے محروم تھا۔ ادھر مولانا عبدالمجید سالکؔ جو خود بھی ہشاش بشاش رہنے کے عادی تھے، ان کی تحریروں میں بھی ان کی طبیعت کی طرح شگفتگی ہوتی تھی۔ لارڈ ویول کے وائسرائے مقرر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں‌ نے ہندوستانیوں‌ انوکھے ڈھنگ سے بتایا کہ ان کا وائسرائے ایک آنکھ سے محروم ہے۔ سالک نے اپنے کالم میں‌ شگفتہ پیرائے میں‌ زبردست طنز کیا اور لکھا:

’’لارڈ ویول کے وائسرائے مقرر ہونے کا یہ وعدہ ہے کہ وہ سب کو ایک آنکھ سے دیکھیں گے۔‘‘

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی، وجہ جانئے

0

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی سب سےکم ترین سطح پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پینتالیس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے کی کمی واقع ہوئی، گراوٹ کے باعث انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 161.37 اور اوپن مارکیٹ میں161روپے 80پیسے پر بند ہوا۔

اسی گراوٹ کے ساتھ ڈالر پانچ ماہ کی سب سےکم ترین سطح پرآ گیاہے، رواں سال اٹھائیس مئی کو انٹر بینک میں ڈالر168روپے43پیسےکی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا،ڈالر کی قدر میں 5ماہ کےدوران7 روپے6 پیسے کمی ہوئی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں اگست سے لے کر اب تک ڈالر کی قدر میں 4اعشاریہ 25فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر میں کم واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں صدر فاریکس ایسوی ایشن ملک بوستان نے کہا تھا کہ رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا، کیونکہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ سے بڑے پیمانے پر پاکستانی ملک میں پیسے بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

فاریکس ایسوی ایشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا میں لاک ڈاون کی وجہ سے ڈالر کی فروخت بہت کم ہوگی تھی، مگر اب بیرون ملک سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اگست کے مہینے میں ریکارڈ پونے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئی گزشتہ دو ماہ سے بھی 2 ارب ڈالر ترسیلات زر آہی ہیں۔ ترسیلات زر کی یہی رفتار رہی تو یہ 30 ارب ڈالر کو بھی عبور کر سکتے ہیں۔