جمعرات, مئی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3785

افسران کو ترقی دینے کی تیاریاں، وزیر اعظم نے جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

0
وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیا

اسلام آباد: 18 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کیلیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی جس میں گریڈ 21 سے 22 کیلیے 18 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹو وزیر اعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کیلیے پیش ہوگا، سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو گریڈ 22 جبکہ سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی دی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطا الرحمان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا، عامر ذوالفقار خان اور احسان صادق کو ترقی دینے پر غور ہوگا، غلام رسول زاہد کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعظم آفس کے افسران کیلیے چار اضافی تنخواہوں کی منظوری دی گئی تھی۔

مریم نواز کی وردی پہنے تصویر پر نور بخاری نے کیا کہا؟

0
نور بخاری

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصویر کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا کہ مریم نواز شریف حقیقی زندگی میں بہت خوبصورت ہیں، کیمرہ ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کرتا، اللّٰہ تعالیٰ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ مریم نواز کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر جہاں ان پر تنقید کی جارہی ہے تو وہیں معروف خواتین شخصیات کی جانب سے اُن کے حسن کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پنجاب پولیس کی وردی پہنی تھی۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے لکھا تھا کہ پولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی پہننے کی حقدار ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس کو سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے جس میں پولیس اہلکاروں نے اس اقدام کو سراہا۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ خواتین پولیس افسران تقریب کا جشن منارہی ہیں اور انہوں نے یونیفارم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

ویڈیو: بھانجے کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ماموں چل بسا

0

بھارت میں بھانجے کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ماموں چل بسا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

شادی کی تقریبات کے دوران قریبی عزیز اور رشتے داروں کی جانب سے ہلہ گلہ کیا جاتا ہے اور اس دوران بعض اوقات افسوسناک واقعات بھی پیش آتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست راجستھان سے سامنے آئی ہیں جہاں بھانجے کی بارات میں ’مٹکا ڈانس‘ کرتے ہوئے مبینہ طور پر ماموں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

مذکورہ شخص کی اچانک موت کے بعد شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھانجے کی شادی میں ماموں سر پر پانی سے بھرا مٹکا رکھے ڈانس کررہا ہے جبکہ اس دوران چند خواتین بھی موجود ہیں۔

اچانک ہی وہ زمین پر گر گیا، موقع پر موجود لوگوں نے اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

متوفی کی شناخت کملیش ڈھاکہ کے نام سے ہوئی جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

نواب واجد علی شاہ اور مٹیا برج کا حیرت کدہ

0

نواب واجد علی شاہ کو ہندوستانی تہذیب و ثقافت کے سرپرست اور فنونِ لطیفہ کے ایک بڑے شیدائی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو سلطنتِ اودھ کے آخری تاجدار تھے۔ اردو کے ممتاز ادیب اور ناول نگار عبدالحلیم شرر نے نواب صاحب کی زندگی اور ان کی شخصیت کے کئی دل چسپ پہلو وہ شوق بیان کیے ہیں جو ہمیں حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

نواب واجد علی شاہ کا ایک شوق مختلف چرند پرند اور درندے پالنا تھا۔ شرر لکھتے ہیں: "دنیا میں عمارت کے شوقین ہزاروں بادشاہ گزرے ہیں مگر غالباً اپنی ذات سے کسی تاجدار نے اتنی عمارتیں اور اتنے باغ نہ بنائے ہوں گے جتنے کہ واجد علی شاہ نے اپنی ناکام زندگی اور برائے نام شاہی کے مختصر زمانے میں بنائے۔”

"عمارت کے علاوہ بادشاہ کو جانوروں کا شوق تھا اور اس شوق کو بھی انہوں نے اس درجہ تک پہنچا دیا کہ دنیا اس کی نظیر پیش کرنے سے عاجز ہے اور شاید کوئی شخصی کوشش آج تک اس کے نصف درجہ کو بھی نہ پہنچ سکی ہو گی۔ نور منزل کے سامنے خوشنما آہنی کٹہروں سے گھیر کے ایک وسیع رمنہ بنایا گیا تھا جس میں صدہا چیتل، ہرن اور وحشی چوپائے چھوٹے چھوٹے پھرتے تھے۔ اسی کے درمیان سنگ مرمر کا ایک پختہ تالاب تھا جو ہر وقت ملبب رہتا اور اس میں شتر مرغ، کشوری، فیل مرغ، سارس، قازیں، بگلے، قرقرے، ہنس، مور، چکور اور صدہا قسم کے طیور اور کچھوے چھوڑ دیے گئے تھے۔”

"صفائی کا اس قدر اہتمام تھا کہ مجال کیا کہ جو کہیں بیٹ یا کسی جانور کا پَر بھی نظر آ جائے۔ ایک طرف تالاب کے کنارے کٹہروں میں شیر تھے اور اس رمنے کے پاس ہی سے لکڑی کی سلاخوں دار بڑے بڑے خانوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس میں بیسوں طرح کے اور خدا جانے کہاں کہاں کے بندر لا کے جمع کیے گئے تھے جو عجیب عجیب حرکتیں کرتے اور انسان کو بغیر اپنا تماشہ دکھائے آگے نہ بڑھنے دیتے۔”

"مختلف جگہ حوضوں میں مچھلیاں پالی گئی تھیں جو اشارے پر جمع ہوجاتیں اور کوئی کھانے کی چیز ڈالیے تو اپنی اچھل کود سے خوب بہار دکھاتیں۔ سب پر طرہ یہ کہ شہنشاہ منزل کے سامنے ایک بڑا سا لمبا اور گہرا حوض قائم کر کے اور اس کے کنارو ں کو چاروں طرف سے خوب چکنا کر کے اور آگے کی طرف جھکا کے اس کے بیچ میں ایک مصنوعی پہاڑ بنایا گیا تھا جس کے اندر سیکڑوں نالیاں دوڑائی گئی تھیں اور اوپر سے دو ایک جگہ کاٹ کے پانی کا چشمہ بھی بہا دیا گیا تھا۔ اس پہاڑ میں ہزاروں بڑے بڑے دو دو، تین تین گز کے لمبے سانپ چھوڑ دیے گئے تھے جو برابر دوڑتے اور رینگتے پھرتے۔ پہاڑ کی چوٹی تک چڑھ جاتے اور پھر نیچے اتر آتے۔ مینڈکیاں چھوڑی جاتیں، انہیں دوڑ دوڑ کر کے پکڑتے۔”

"پہاڑ کے گردا گرد نہر کی شان سے ایک نالی تھی، اس میں سانپ لہرا لہرا کے دوڑتے اور مینڈکوں کا تعاقب کرتے اور لوگ بلا کسی خوف کے پاس کھڑے سیر دیکھا کرتے۔ اس پہاڑ کے نیچے بھی دو کٹہرے تھے، جن میں دو بڑی بڑی چیتنیں رکھی گئی تھیں۔ یوں تو خاموش پڑی رہتیں، لیکن جس وقت مرغ لا کے چھوڑا جاتا، اسے جھپٹ کر پکڑتیں اور مسلم نگل جاتیں۔ سانپوں کے رکھنے کا انتظام اس سے پہلے شاید کہیں نہ کیا گیا ہوگا اور یہ خاص واجد علی شاہ کی ایجاد تھی جس کو یورپ کے سیاح حیرت سے دیکھتے اور اس کی تصویریں اور مشرح کیفیت قلمبند کرتے جاتے تھے۔”

"مذکورہ جانوروں کے علاوہ ہزارہا طیور کے چمکتے ہوئے برنجی پنجرے خاص سلطان خانے کے اندر تھے۔ بیسیوں بڑے بڑے ہال تھے جو لوہے کے جال سے محفوظ کر لیے گئے تھے اور گنج کہلاتے تھے۔ ان میں قسم قسم کے طیور کثرت سے لا کے چھوڑ دیے گئے تھے۔ ان کے رہنے اور نشوونما پانے کا پورا سامان فراہم کیا گیا تھا۔ بادشاہ کی کوشش تھی کہ چرند و پرند میں سے جتنی قسم کے جانور دستیاب ہو سکیں، سب جمع کر لیے جائیں اور واقعی ایسا مکمل اور زندہ عجائب خانہ شاید روئے زمین پر کہیں موجود نہ ہو گا۔ ان جانوروں کی فراہمی میں بے روک روپیہ صرف کیا جاتا اور کوئی شخص کوئی نیا جانور لاتا تو منہ مانگے دام پاتا۔”

"کہتے ہیں کہ بادشاہ نے ریشم پرے کبوتروں کا جوڑا چوبیس ہزار روپے کو اور سفید مور کا جوڑا گیارہ ہزار روپے کو لیا تھا۔ زرافہ جو افریقہ کا بہت بڑا اور عجیب جانور ہے، اس کا بھی ایک جوڑا موجود تھا۔ دو کوہان کے بغدادی اونٹ ہندوستان میں کہیں نہیں نظر آتے اور بادشاہ کے وہاں تھے۔ کلکتے میں ہاتھی مطلق نہیں ہیں، مگر بادشاہ کے اس زندہ نیچرل ہسٹری میوزیم میں ایک ہاتھی بھی تھا۔ محض اس خیال سے کہ کوئی جانور رہ نہ جائے، دو گدھے بھی رمنے میں لا کے چھوڑ دیے گئے تھے۔ درندوں میں سے شیر ببر، دیسی شیر، چیتے، تیندوے، ریچھ، سیاہ گوش، چرخ، بھیڑیے کٹہروں میں بند تھے اور بڑی خاطر دشت سے رکھے جاتے۔”

بھارت میں چند گھنٹوں کے دوران متعدد طالب علموں نے خودکشی کر لی

0
میٹرک کا طالب علم

بھارت کی ریاستوں تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں چند گھنٹوں کے دوران 11 طالب علموں کی خودکشی سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

انٹرمیڈیٹ اور 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد تلنگانہ میں سات اور مدھیہ پردیش میں چار طلبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ان میں 9 لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔

تلنگانہ میں خودکشی کرنے والے زیادہ تر طالب علموں نے سائنس کا انتخاب کیا تھا اور وہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔

اب تک ریاستی حکومتوں کی جانب سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی تاہم پولیس نے تصدیق کی کہ امتحانی نتائج کے بعد خودکشی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق تلنگانہ میں طالب علم کی خودکشی کا پہلا واقعہ ضلع منچیریال مین رپورٹ ہوا جہاں 16 سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، طالب علم نے چار مضامین میں ناکام ہونے پر موت کو گلے لگایا۔

خودکشی کرنے والے زیادہ تر طالب علموں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں جنہوں نے پھانسی لگا کر، کنویں میں کود کر یا پھر تالاب میں ڈوب کر اپنی جان لی۔

مدھیہ پردیش میں اپنی جان لینے کی کوشش کرنے والے دو طالب علم ریاضی میں فیل ہوئے جو شدید زخمی ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

امریکا کی غزہ پالیسی پر ایک اور ترجمان نے استعفیٰ دیدیا

0

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا ریرٹ نے واشنگٹن کی غزہ پالیسی پر استعفیٰ دے دیا۔

محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔

ہالا ریرٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد امریکا کی غزہ پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے اپریل 2024 کو استعفیٰ دے دیا۔

ہالا امریکی سفارت کاروں کے اس سلسلے میں تازہ ترین کڑی ہے جو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کے طور پر تنقید کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مہم 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی جس میں اب تک 34,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

جوش پال، جو کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز میں ڈائریکٹر تھے اکتوبر میں مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے غزہ کی موجودہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے سے اپنے اختلاف کا بھی حوالہ دیا تھا۔

لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

0
گھریلو ملازمہ

لاہور کے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں 9 سالہ زینب سلمان نامی شخص کے گھر چند ماہ سے ملازمت کررہی تھی، بچی کو زخمی حالت میں آج اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک سلمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گھریلو ملازمہ گزشتہ روز کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلسی تھی جسے ابتدائی طبی امداد گھر میں ہی دی جاتی رہی، حالت زیادہ بگڑنے پر آج اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کو بتانا ہے کہ ملزم نے زینب کے گھر والوں کو جھلسنے کی اطلاع نہیں دی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے قصور میں زینب کے ورثا سے رابطہ کیا ہے جبکہ ورثا کی درخواست پر تھانہ ملت پارک میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ورثا سے ملاقات کی اور بچی کے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

غزہ میں ملبے کو صاف کرنے میں 14 سال لگیں گے

0

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد غزہ کے ملبےکو صاف کرنے کے لیے 14 سال لگیں گے۔

 اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے اپنا اندازہ پیش کیا ہے کہ اسرائیل کی تباہ کن جنگ نے غزہ کی پٹی میں ایک اندازے کے مطابق 37 ملین ٹن ملبہ چھوڑا ہے۔

اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس کے سینئر افسر پرہ لودھامر نے جنیوا میں بریفنگ میں بتایا کہ اگرچہ وسیع پیمانے پر شہری آبادی والے، گنجان آباد علاقے میں نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا ناممکن تھا لیکن یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملبے کو صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔

اس میں اسرائیل کی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بھی شامل ہو گا جس نے تنگ، ساحلی انکلیو کو ایک بنجر زمین میں تبدیل کر دیا ہے جس میں زیادہ تر شہری بے گھر، بھوکے اور بیماری کے خطرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عام طور پر کم از کم 10 فیصد لینڈ سروس گولہ بارود کی ناکامی کی شرح ہوتی ہے جو فائر کیا جاتا ہے اور وہ کام کرنے میں ناکام رہتا ہے لیکن ہم 100 ٹرکوں کے ساتھ 14 سال کے کام کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئی بلندیوں پر

0
پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سفر جاری ہے اور جمعہ کو بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ 100انڈیکس نے نئی بلندترین سطح 72 ہزار 862 پوائنٹس قائم کر لی۔

100انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار742 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا۔

ان میں 175 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 175 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 53کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 31 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ کی بلندترین سطح 72,862 اور کم ترین سطح 71,764 پوائنٹس رہی۔

’آخری اوورز میں سنگلز لیں گے تو ایسے ہی نتیجے آئیں گے‘

0
اظہر محمود

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ آخری اوورز میں بھی ایک ایک رن بنائیں گے تو نتیجہ شکست ہی نکلے گا۔

چوتھے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ٹی 20 بہت کم مارجن کا کھیل ہوتا ہے، مڈل اوورز میں ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہت کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فخر زمان اور شاداب خان کے درمیان شراکت نہیں بن سکی۔

اس سے قبل بابراعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکے ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔

ٹیم میں تبدیلیوں اور نوجوانوں کو موقع دینے پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے زبردست بولنگ کی البتہ انجریز کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کوشش یہی ہے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔