9 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7839

بابراعظم ‘ایکشن’ میں آگئے، ویڈیو دیکھیں

0

پاکستان کے تمام کرکٹ فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ایکشن میں آگئے۔

کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز سے قبل پریکٹس شروع کر دی ہے۔

بابراعظم آخری بار آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے جس کے بعد وہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے اور وطن واپسی پر اہلِ خانہ کے ساتھ عید منانے کے بعد وہ ایک بار پھر نیٹ میں آگئے ہیں۔

27 سالہ کپتان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویسٹ انڈیز سے قبل نیٹ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے، مختصر دورانیے کی ویڈیو کے ساتھ بابراعظم نے لکھا کہ نیٹس میں واپسی!

فلمی سین حقیقت بن گیا، اناڑی شخص نے طیارہ لینڈ کرلیا

0

بالی ووڈ کی مشہور فلم دھمال تو آپ کو یاد ہی ہوگی جس میں دکھایا گیا تھا کہ اناڑی پائلٹ نے کنٹرول روم کی ہدایت کے مطابق طیارہ کو لینڈ کرلیا تھا اب یہی فلم سین حقیقت بن گیا جب پائلٹ کی طبیعت بگڑی تو ایک شخص نے طیارہ کو باحفاظت زمین پر اتار لیا۔

ایسے ہی کچھ صورتحال امریکی ریاست فلوریڈا ایئرپورٹ پر دیکھنے میں آئی جہاں ایک پائلٹ بیامر ہوا تو ایک مسافر نے طیارے کو باحفاظت لینڈ کرلیا۔

اس واقعے پر دیگر پائلٹس پر بھی دنگ رہ گئے کیونکہ دوسری آڈیو ریکارڈنگ میں ایک اور ایئر ٹریفک کنٹرولز کو فضا میں موجود دیگر طیاروں کو صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے سنا گیا۔

اس آپریٹر نے امریکن ایئرلائنز کے ایک پائلٹ کو بتایا کہ آپ نے ابھی ایک مسافر کو طیارے کو اتارتے ہوئے دیکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگل انجن سیسنا 208 طیارے میں دو افراد سوار تھے اور اس دوران پائلٹ کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

اس موقع پرڈیرن ہیریسین نامی مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے سنگین صورتحال کا سامنا ہے، پائلٹ کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اسے طیارے کو اڑانے کا کوئی تجربہ نہیں۔

اس صورتحال میں ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر رابرٹ مورگن نے مسافر کو طیارے کو اتارنے کے لیے ہدایات دینا شروع کیں اور دونوں کی مشترکہ کوشش سے طیارے کو بحفاظت فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔

دونوں کی درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو کے متن کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے مسافر کو کہا کہ وہ ونگز لیول کو ایک سطح پر رکھنے کی کوشش کرے۔

درحقیقت اس طرح طیارے کی پرواز کو جاری رکھنے اور اتارنے کے لیے کم از کم 20 گھنٹے کی تربیت درکار ہوتی ہے مگر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اس لینڈنگ کو 10 میں سے 10 نمبر دیئے۔

طیارے کے اترنے کے بعد رابرٹ مورگن اپنے نئے طالبعلم سے ملے اور دونوں نے پرجوش معانقہ بھی کیا، رابرٹ مورگن نے کہا کہ ان کی نظر میں ڈیرن ہیریسین ایک ہیرو ہے میں تو بس اپنا کام کررہا تھا۔

رشتے داروں کو نوکریاں دینے کا الزام : فواد چوہدری نے مریم نواز سے ثبوت مانگ لیا

0

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے رشتے داروں کو نوکریاں دینے کا الزام پر 24 گھنٹے میں مریم نواز سے نام مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے الزام پر درعمل دیتے ہوئے کہا مریم نواز ان رشتے داروں کے نام بتائیں جن کو میں نے نوکریاں دیں اور 24 گھنٹے میں ایسا نہ کرنے پر ان کو لیگل نوٹس بھجوا رہا ہوں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اربوں روپےبلوچستان کو ٹرانسفر ہوئے ، آج بلوچستان کی لیڈرشپ کے مہنگے گھر، مہنگی گھڑیاں ہیں، آج بلوچستان کی لیڈرشپ کودیکھیں اورعوام کا حال دیکھیں۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراطلاعات نے اپنے رشتے داروں کو نوکریوں پر لگوایا۔

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا کیس آنے پرلاک ڈاؤن نافذ

0

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ کورونا مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے، کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔

کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کمانڈر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

پاکستان میں سازش سے حکومت تبدیلی کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی

0

پاکستان میں رجیم چینج کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی ہے اور دھمکی آمیز خط کا معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی تبدیلی میں مبینہ امریکی سازش اور دھمکی آمیز خط کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس نے بھی آواز بلند کردی ہے اور یہ معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی رکن کانگریس بیری لاؤڈر نے پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ پر لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ پاکستان میں رجیم چینج میں بائیڈن انتظامیہ کا کردار کا الزام باعث تشویش ہے۔

بیری لاؤڈر نے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا اور عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ہٹانے کیلیے امریکی سازش ہوئی ان کے اس الزام پر تشویش ہے۔

امریکی رکن کانگریس نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات ہیں وہ امریکا کا جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک اور فوجی شراکت دار ہے اس لیے بدلتی صورتحال پر ہر لمحے نظر ہے۔

بیری لاؤڈر نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان قریبی دوست ہیں اور مشترکہ مفادات کیلیے کام کرتے رہیں گے۔

کراچی اور حیدرآباد کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

0
چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی : محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گی اکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور حیدرآباد کے امتحانات شیڈول کے مطابق 15جون سے ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد بورڈ کے امتحانات 10جون سے ہوں گے۔

ذیلی اسٹیرئنگ کمیٹی نے سندھ کے چار تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات ری شیڈول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی ذیلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

محکمہ تعلیم کی کمیٹی نے اجلاس کے فیصلے سے صوبائی وزیر تعلیم کو آگاہ کردیا، تمام تعلیمی بورڈ اس شیڈول کے مطابق امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

شاہین آفریدی کا کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

0

لاہور: کاؤنٹی کرکٹ میں مڈل سیکس کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹ آرم پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

شاہین آفریدی نے کاؤنٹی میں تباہی مچا دی

مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

مڈل سیکس نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

کراچی میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مرمت کے علاوہ 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔ کے الیکٹرک نے گزشتہ روز مرمت  کے نام پر بجلی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک روز بعد ہی صبح 8 بجے سے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر بجلی بند کر دی گئی۔ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک ڈیمانڈ پوری کرنے میں ناکام  دکھائی دیتی ہے۔

کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوو رلوڈ ہوگئے جب کہ اضافی لوڈ شیڈنگ جاری  ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیشِ نظر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کو معطل کر دیا گیا ہے، صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شہر میں لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی بند نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند  ہے۔

شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، نصرت بھٹو کالونی، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، گلشن معمار، احسن آباد، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، سرجانی، کورنگی، بھینس کالونی، گارڈن، رام سوامی، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کیماڑی، منوڑہ، ماڈل کالونی، معین آباد اور ایئرپورٹ کےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر پریشان

0

اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، امیگریشن کاؤنٹر پر عملے کی کمی کے باعث لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کا غیر معمولی رش کے باعث ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر لمبی قطاریں لگ گئی۔

ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایمی گریشن کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس پر مسافروں نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔

انتظامیہ نے اے ایس ایف کو انٹرنیشنل ڈیپارچر پر طلب کرلیا، جن کی جانب سے مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹر پرعملے کی کمی کے باعث رش ہے جبکہ ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک ساتھ 5 پروازیں شیڈول ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ ایمی گریشن کے لئے لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پانچ ہزار کے جعلی نوٹ کی پہچان کیا ہے ؟ ویڈیو دیکھیں

0

آپ کی جیب میں موجود پانچ ہزار کا نوٹ اصلی ہے یا نقلی؟ اس پہچان کیسے کی جائے؟ اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جعلی کرنسی نوٹ کی پہچان کیسے کی جاسکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی کرنسی کو پکڑنے اور روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں، جعلی نوٹ پکڑنے کے لیے بینک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگ اس بات کو جانیں کہ کس طرح ایک مشتبہ نوٹ پکڑا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک قادر بخش نے جعلی اور اصلی نوٹ کے فرق کے بارے میں سننے والوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ نوٹ کو سفید کاغذ پر رگڑ کر دیکھتے ہیں کہ رنگ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے سے جعلی نوٹ کا پتا چلتا ہے، دیگر افراد آپ کو قائداعظم کی شیروانی رگڑنے کا مشورہ دیں گے اور وہ سخت ہو تو اسے مستند مان لیں گے۔

کچھ افراد کہیں گے کہ اپنی انگلی کو بڑی مالیت کے نوٹوں کے کونوں پر رگڑیں اور اگر وہ سخت ہو تو نوٹ اصلی ہے۔

ان مشوروں کا بیشتر حصہ درست ہوسکتا ہے لیکن چھوٹے کے مقابلے میں بڑے نوٹ جعلی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے100، 500، 1000 اور5000 کے ہی زیادہ جعلی نوٹ نظر آتے ہیں۔

کرنسی نوٹ خصوصی کاغذ پر تیار کیے جاتے ہیں جن میں پروڈکشن کے وقت سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جاتے ہیں جبکہ سیکیورٹی دھاگہ اس کاغذ میں اس طریقے سے شامل کیا جاتا ہے کہ اسے کسی صورت باہر نہیں نکالا جاسکتا۔

یہ نوٹ کے سامنے والے حصے کے بائیں جانب ہوتا ہے۔ اگر کسی سطح پر رکھ کر اسے دیکھا جائے تو دھاگہ چھوٹے چھوٹے وقفے کے ساتھ نظر آئے گا لیکن جب اسے روشنی میں دیکھا جائے تو پورا دھاگہ نظر آتا ہے۔ نوٹ کی مالیت دھاگے پر پرنٹ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو یہ فیچرز نظر نہ آئیں تو اسے لینے سے گریز کریں، جعل ساز کسی جعلی نوٹ میں یا تو گہری پٹی پرنٹ کردیتے ہیں یا پوری پٹی کاغذ کی دو شیٹوں کے درمیان رکھ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ نوٹ کو جانچنے کا ایک اور طریقہ قائداعظم کی واٹر مارک تصویر ہے جو سامنے کے حصے میں بائیں جانب ہوتی ہے، جب کسی سطح پر رکھ کر دیکھا جائے تو ہلکا سفید خاکہ نظر آنے لگتا ہے۔

نوٹ کو روشنی میں دیکھا جائے تو قائداعظم کی تصویر کرنسی مالیت کے ساتھ نظر آتی ہے، واٹر مارک پرنٹ نہیں کیا جاسکتا بلکہ اسے کاغذ کی موٹائی میں تبدیلی لاتے ہوئے تخلیق کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اپنی انگلی نئے نوٹ کے کاغذ کی سطح پر رگڑیں تو آپ کو سطح میں تبدیلی کا احساس ہوگا، اگر آپ کوئی بھی چیز ان باتوں سے ہٹ کر محسوس کریں تو نوٹ کو لینے سے انکار کردیں، جعل ساز واٹر مارک کو تخلیق کرنے کی بجائے پرنٹ کرتے ہیں۔

اگر آپ نوٹ کے کناروں کو ایک دوسرے سے الگ دیکھیں تو اسے لینے سے انکار کردیں۔ کیونکہ حقیقی نوٹ استعمال کے دوران کبھی بھی دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا اور جعل ساز جعلی نوٹ بناتے ہوئے آگے اور پیچھے کے حصوں کو پرنٹ کرکے گلو سے جوڑتے ہیں۔

حقیقی کرنسی نوٹ کا رنگ الٹراوائلٹ روشنی میں کبھی نہیں بدلتا، یہ جعلی کرنسی کو جانچنے کا بنیادی طریقہ ہے کہ سیاہ روشنی یا الٹرا وائلٹ روشنی نوٹوں کے بنڈل پر ڈالی جائے اور اگر آپ کسی نوٹ کو چمکتے ہوئے دیکھیں تو اسے مسترد کردیں۔

ایک اصلی نوٹ سادہ سفید کاغذ کی شیٹ پر رکھیں اور لائٹس بند کرکے اس پر الٹراوائلٹ یا سیاہ روشنی ڈالیں جس سے اچانک ہی سفید کاغذ ہلکی نیلگوں روشنی میں جگمگانے لگے گا جبکہ کرنسی نوٹ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا۔

کاغذ کی طرح کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ کا طریقہ کار بھی خاص ہوتا ہے اور اس میں متعدد سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جاتے ہیں جس سے آپ کے لیے جعلی نوٹوں کی شناخت کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

پرنٹنگ کے لیے خصوصی سیاہی کو استعمال کیا جاتا ہے جو بھیگنے سمیت کسی بھی صورت خراب نہیں ہوتی۔ جعلی نوٹوں کی سیاہی عام طور پر گیلی ہونے کے بعد پھیل جاتی ہے.

اگر آپ کو کسی نوٹ پر شبہ ہو تو اس کا وہ حصہ ڈبو دیں جہاں زیادہ سیاہی استعمال ہوتی ہے اور پھر انگلی سے رگڑیں، اگر وہ خراب نہ ہو تو نوٹ اصلی ہے دوسری صورت میں جعلی۔

تیکنیکی طور پر سیاہی کو کاغذ پر قائداعظم کی ابھری ہوئی شیروانی اور نوٹ کے کناروں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کو اس حوالے سے یہ جاننے اور دیکھنے کی ضرورت ہے۔

نوٹ چاہے جتنا بھی پرانا ہو مگر قائداعظم کی شیروانی ہمیشہ ہاتھ پھیرنے پر ابھری ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ نوٹ کے کنارے پر موجود لکیریں صرف سامنے کی جانب سے ابھری ہوئی ہوتی ہیں۔

اپنے انگوٹھے کا ناخن سامنے کے حصے کے کنارے پر پھیریں جبکہ شہادت کی انگلی باقی حصے پر رگڑے، اگر آپ کو ابھرا ہوا یا کھوکھلا حصہ محسوس ہو تو وہاں روک جائیں اور روشنی میں دیکھنے پر آپ کو چھیدنے کے نشانات نظر آجائیں گے۔

جعل ساز سامنے کے جانب ناہمواری کا اثر پیدا کرتے ہوئے نوٹوں پر سوئی سے چھیدنے کے نشانات بناتے ہیں۔ نوٹ کے سامنے کی بائیں جانب لکیریں سی ہوتی ہیں مگر یہ لائنز فوٹو کاپی یا اسکین اور پھر پرنٹ کیے جانے کی صورت میں جادوئی انداز میں غائب ہوجاتی ہیں، لہذا اگر یہ لکیریں نوٹ پر نہ ہو تو جان لیں کہ وہ جعلی ہے۔

پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار والے نوٹوں پر جھنڈے مختلف پہلوﺅں سے دیکھنے پر اپنی رنگت بدل لیتے ہیں۔ اگر جھنڈا اپنا رنگ نہ بدلے تو وہ نوٹ جعلی ہے۔

ایک نوٹ پر قائداعظم کی تصویر کے قریب مالیت کا ہندسہ چھپا ہوتا ہے، اس چھپے ہوئے ہندسے کی تصویر کو دیکھنے کے لیے نوٹ کو روشنی کے سامنے لاکر دیکھیں وہ ہندسہ جادوئی انداز میں نمودار ہوجائے گا۔ نوٹوں کا ہندسہ اردو رسم الخط میں نوٹ کے بائیں جانب اوپر پرنٹ ہوتا ہے۔

جب آپ کسی سطح پر نوٹ کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ ہندسہ نامکمل اعداد کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ جب نوٹ کو اٹھا کر دیکھا جائے اور اس پر سے روشنی آر پار ہو تو یہ ہندسہ مکمل نظر آتا ہے۔

جعل ساز یہ فیچر گہری اور ہلکے رنگوں میں پرنٹنگ کے ذریعے شامل کرتے ہیں مگر ہاتھ میں اٹھا کر دیکھنے کی صورت میں یہ جعلی نوٹ اصل کی طرح تبدیل نہیں ہوپاتا۔

کرنسی نوٹوں میں مزید متعدد فیچرز بھی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں جن کو چیک کرنے پر آپ نوٹوں کی شناخت کرسکتے ہیں۔

قانون کے مطابق اگر آپ بینک کو ایک جعلی نوٹ پکڑ کر دیں تو یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر اس پر منسوخ کی مہر لگا دیں اور اس نوٹ کو اپنے پاس رکھے۔

بینکوں کے پاس یہ اختیار بھی ہوتا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو اس صورت میں اطلاع کرے جب اسے کسی فرد پر دانستہ جعلی کرنسی کو پھیلانے کا شبہ ہو، جس کے نتیجے میں ملزمان کو جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جاسکتی ہیں۔