ہوم بلاگ صفحہ 8020

‘میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی تھا، یہاں کے حساب سےکھیلنا سیکھ رہا ہوں’

0

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کہا ہے کہ میرا آؤٹ ہونا بدقسمتی تھا برصغیرِ کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا سیکھ رہا ہوں۔

لاہور ٹیسٹ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر کیمرون گرین نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ 100کےقریب آؤٹ ہوناکوئی نہیں چاہتا بدقسمتی مزید نہ کھیل سکا ٹیسٹ میں 100کی اپنی اہمیت ہوتی ہے اگر سنچری کریں توہمیشہ یادرہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیرِ کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا سیکھ رہا ہوں یہاں وکٹ پر ٹھہرنا پڑتا ہے لوباؤنس ملتا ہے امید ہےگیند مزید پرانا ہونے پر سوئنگ ملے گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1506212741928923140?s=20&t=Lrg6dxBVdYFXjm97qJMYfQ

نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کیمرون گرین نے کہا کہ نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی پرانے گیند کا اچھا استعمال کیا جتنا پرانا گیند ہوگا اتنی زیادہ سوئنگ ملنے کا امکان ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 301 رنز درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

عثمان خواجہ 91 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ‌ بولر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کی جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک آسٹریلوی کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

"انفرادی ہوش مندی” جمہوریت کے دفاع کا بہترین طریقہ!

0

ایک افلاس زدہ اقلیت سیاسی لحاظ سے بے بس ہوتی ہے۔ اس کے برخلاف ایک نچلا متوسط طبقہ جو حکومت کے سرمایہ دار اور مزدور دھڑوں کے درمیان پس رہا ہو خود کو منظّم کرنے کا اہل ہوتا ہے اور مراعات یافتہ طبقوں کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے۔

یہ سرکش نچلا درمیانی طبقہ وہ دھماکہ خیز سماجی قوّت تھی جو ہٹلر کو 1930ء میں جرمنی میں برسرِ اقتدار لائی۔ چوں کہ کوئی ان کی مدد پر آمادہ نہیں تھا، لہٰذا وہ اپنی مدد آپ کے تحت نیشنل سوشلسٹ پارٹی میں منظّم ہو کر حکومت پر قابض ہو گئے۔ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہٹلر محض اپنی شعلہ بیانی پر مبنی ذہانت سے جرمنی کا آمر نہیں بن سکتا تھا تا وقتیکہ جرمنی میں ایک غیر مطمئن طبقہ موجود نہ ہوتا جسے ہٹلر اپنی قیادت قبول کرنے کے عوض داد رسی کی پیش کش کر سکے۔

اس وقت کے جرمن نژاد لوگوں نے اپنی مسلّمہ مشکلات کے حل کی توقع میں بہت عجلت کے ساتھ خود کو نازی پارٹی کے حوالے کر دیا۔ بہر کیف وہ یہ محسوس کرنے سے قاصر رہے کہ پارٹی جو طریقۂ کار اختیار کر رہی ہے، وہ دوسروں کے لیے کہیں زیادہ مصائب کا موجب ہوں گے۔ اپنی مشکلات سے گھبرا کر اور یہ محسوس کیے بغیر کہ نازی کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں جرمن لوگ فطری طور پر اس پیش گوئی سے قاصر تھے کہ وہ جن لوگوں کو ایذا پہنچا رہے تھے ایک دن ان کے خلاف بے پناہ قوّت کے ساتھ صف آرا ہو جائیں گے۔

یہ کور چشمی جرمنی کی قوی امیدوں کی محرومی اور اس کی اپنی تباہی کا باعث بنی۔ بڑے دکھ کے ساتھ ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ اپنی تکلیف کی حد تک انتہائی حساس ہوتا ہے اور دوسروں کے مصائب پر غیر معمولی بے حسی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس کے باوجود بقائے آزادی کے لیے ہر فرد میں یہ ذہنی صلاحیت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے نظام کی سیاسی حکمتِ عملی سے دوسروں کی زندگی اور فلاح پر ہونے والے اثرات کا اندازہ کر سکے۔

میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ یہ ضمانت حاصل کرنے کے لیے کہ سارے انسان ایسی صلاحیت رکھتے ہیں، واحد طریقہ یہ ہے کہ انہیں محبت اور احترامِ انسانیت پر مبنی ایک صحّت مندانہ فلسفہ فراہم کیا جائے۔ ایسا فلسفہ انفرادی دانش کے فروغ میں مددگار ہو گا اور صرف دانش ہی فسطائیت کے ظہور کو روک سکتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر فرد میں یہ ذہانت ہونی چاہیے کہ وہ اپنے گرد و پیش ہونے والی ہر بات کی اصلیت کا وقتِ نظر سے جائزہ لے سکے۔ انفرادی ہوش مندی فسطائیت کے فروغ کے خلاف جمہوریت کے دفاع کا بہترین طریقہ ہے۔

(عظیم تاریخ دان اور فلسفی ٹوئن بی کی گفتگو سے اقتباس جس کا اردو ترجمہ منظور احمد نے کیا ہے)

کان کنوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے سندھ حکومت کا بڑا قدم

0

کراچی: سندھ حکومت نے کان کنوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے انشورنس معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور ایک انشورنس کمپنی کے درمیان کان کنوں کے انشورنس کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کان کنوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے انشورنس معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ معاہدے کے تحت ہاری، لیبر، مزدوروں کے لیے مختلف پیکیجز دیے جائیں گے، اور ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں محکمۂ توانائی سندھ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس میں لاکھڑا کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کی صحت کے بیمہ کے لیے تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ محنت کشوں اور کان کنوں کی صحت وسلامتی کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وژن کے پیش نظر سندھ حکومت صوبے میں موجود کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے کان کنوں کو کام کے دوران کسی بھی حادثہ پیش آ جانے کی صورت میں اسپتال میں علاج کی مکمل سہولیات اور ضروری مالی اعانت کی فراہمی کے لیے انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

”گلی بوائے“ کے گلوکار کی پُراسرار موت

0
امتحان میں ناکامی پر طالبہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا

ممبئی: 2019 میں بننے والی بالی وڈ فلم ”گلی بوائے“ کے گلوکار دھرمیش پرمار المعروف ایم سی توڑ فوڑ 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار دھرمیش پرمار کی اچانک موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے ”گل بوائے“ کے لیے گانا ”انڈیا 19“ گایا تھا۔

فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے گلوکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رنویر سنگھ نے انسٹا گرام اسٹوری پر دھرمیش پرمار کی تصویر کے ساتھ ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی لگایا ہے جب کہ سدھانت چترویدی نے ایم سی ٹوڈ فوڈ کے ساتھ ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھارتی اسٹریٹ ریپرز ڈیوائن اور نیزی کی زندگیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ یہ ممبئی کی کچی بستیوں سے تعلق رکھنے والے ریپرز کی کہانی مبنی تھی۔

سدھانت چترویدی نے اس فلم میں اپنے استاد ایم سی شیر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس میں اداکارہ عالیہ بھٹ، کالکی کوچلن، وجے ورما، امروتا سبھاش، اور وجے راز بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئے۔

کچھ روز قبل بالی وڈ کے معروف فلم ہدایت کار گریش ملک کا نوجوان بیٹا رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔

ہدایت کار گریش ملک کے بیٹے منان کی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع گھر کی پانچویں منزل سے گر کر موت ہوئی تھی۔

منان ہولی کھیلنے کے بعد گھر واپس آیا تھا۔ اسے عمارت سے گرنے کے فوری بعد کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زندہ نہیں بچ سکا۔

شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ، ویڈیو دیکھیں

0

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 91 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 301 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، فاسٹ بولر نے مارنوس لبوشین کو بھی بغیر کوئی رن بنائے رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

مچل اسٹارک بھی 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، مچل سوئپسن کو 9 رنز پر شاہین آفریدی نے کلین بولڈ کیا۔

دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی شاہین آفریدی کا خوب ساتھ دیا اور چار آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ نے کیمرون گرین، اسٹیو اسمتھ، نیتھن لائن اور ٹریوس ہیڈ کی وکٹیں حاصل کیں۔

’’براڈ شیٹ سربراہ کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘‘

0

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کو تو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے بھی نواز شریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ نواز شریف کو تو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

 

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اس کو بتانا ہوگا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اس کو کس نے دیا؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ سی ای او نے نواز شریف سےغیر مشروط معافی مانگ لی ہے، انہوں نے کہا حکومت اور نیب کے کہنے پر باریک بینی سے جائزہ لیا، تحقیقات کی اور کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی نے معافی مانگ کرعمران نیازی کےمنہ پرطمانچہ ماراہے، یہ معافی نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ پر زوردار تھپڑ ہے، قوم پوچھتی ہے کروڑوں روپےنفرت کی آگ میں ضائع کردیے، نواز شریف کی بےتوقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیک نامی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے، یہ معافی نوازشریف سےنہیں بلکہ قوم سےمعافی مانگ رہاہے، دور میں پاکستانی عوام کی خوشخالی اور ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کوسلام پیش کرتا ہوں کہ سچ سامنے لے آئے، ایٹمی دھماکے ہوں یا پاکستان کی ترقی ہو،نواز شریف ملک کا ہیرو ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

0

پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئر ہیڈ کوارٹر نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زمین پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔

بولنگ کوچ بھی شاہین آفریدی سے سیکھنے لگے

0

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی سے سیکھنے لگے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہونے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شان ٹیٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں خود شاہین آفریدی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین بولر ہیں ان کے ساتھ گزرا وقت اچھا رہا ہے وہ بہت سے سوالات کرتے ہیں میں اب تک ان کے ساتھ انجوئے کررہا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ میں ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

فاسٹ بولر شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ رہیں گے اور آسٹریلیا سے سیریز ان کا پہلا امتحان ہے۔

کوچ نے اب تک بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی ہے۔ وہ نوجوان بولر نسیم شاہ کی بولنگ سے بھی متاثر ہیں انہوں نے ابھرتے ہوئے اسٹار بولر کی عمدہ بولنگ کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، بھارتی میزائل حادثے اور کشمیر پر گفتگو

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں بھارتی میزائل حادثے، مقبوضہ کمشیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے چین میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی صورتِ حال اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی کا باعث بنے گا، زراعت اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون اقتصادی ترقی کو تقویت دے گا۔ وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کا مواقع سے فائدہ اٹھانے کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں یوکرین کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سفارت کاری کے ذریعے حل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر ذمہ دارانہ رویے سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے بھارتی میزائل کے نام نہاد حادثاتی فائر سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر زور دیا اور کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

افغانستان کی صورتِ حال پر گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، افغان انسانی بحران کو روکنے کے لیے گہرے تعلقات کو جاری رکھنا چاہیے۔

’ملکی سیاست کو حرام کے پیسے سے پاک کرنا چاہتے ہیں‘

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کو حرام کے پیسے سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کے پیسے میں خیانت کرنے کی کسی کی ہمت نہ ہو، جن کے مفادات باہر ہوں وہ خود داری کے ساتھ ملکی قیادت نہیں کرسکتے، دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ملکی مفاد کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ انشا اللہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ٹی وی پر احمد حسین ڈیہر کا پیغام سنا امید ہے باقی بھی واپس آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو ملک میں تاریخ رقم ہوگی، پوری دنیا کی نظریں پریڈ ایونیو پر ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک قرارداد پیش کی جس کو تمام مسلم ممالک نے سپورٹ کیا، اقوام متحدہ نے قرارداد پر فیصلہ کیا 15 مارچ کا دن اسلامو فوبیا کیخلاف منایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی، میں تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ عالمی فتح ہوئی، عمران خان نے مسلمانوں کا مقدمہ جس طرح لڑا فخر محسوس ہوتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی اربوں ڈالرز کی جائیدادیں باہر ہیں، جن کی جائیدادیں باہر ہوں ایسے حکمران کیا خاک مسلمانوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذات کے لیے نہیں ملک کے لیے کچھ کریں تو ملک میں بہت صلاحیت ہے۔