جمعرات, جون 26, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8059

فیس بک میں اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی

0

سان فرانسسکو: میٹا کی ملکیت دنیا کے معروف ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے ایسی تبدیلی کردی کہ صارفین حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے بعد ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے بھی 2 ہوم فیڈ متعارف کرا دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک تو وہی معمول کا ہوم فیڈ ہے جو فیس بک پر سائن ان ہونے کے بعد نظر آتا ہے، جس میں الگورتھم سسٹم پوسٹس کا تعین کرتا ہے مگر نیا ہوم فیڈ جسے خاموشی سے متعارف کرایا گیا جس سے دوستوں، گروپس، فیس بک پیجز اور پسندیدہ اکاؤنٹس کی نئی پوسٹس کو دیکھنا ممکن ہوگیا ہے کیونکہ وہاں سجیسٹڈ فاریو پوسٹس نظر نہیں آئیں گی۔

یہ نیا ہوم فیڈ فیس بک ویب سائٹ پر بائیں جانب موسٹ ریسنٹ کے آپشن میں چھپا ہوا ہے، جس کا نام تبدیل کرکے فیڈز (موسٹ ریسنٹ) رکھاگیا ہے۔

میٹا کی جانب سے فیس بک میں کی جانے والی یہ تبدیلی اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ٹک ٹاک جیسا بنانے کی کوششوں کا حصہ محسوس ہوتی ہے۔

ٹک ٹاک میں بھی متعدد نئی فیڈز کا اضافہ حالیہ مہینوں میں کیا گیا ہے تاکہ صارف اپنی پسند کے موضوع پر مبنی مواد کو آسانی سے تلاش کر سکیں۔

واضح رہے کہ فیس بک میں صارفین کی ممکنہ دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے الگورتھمز کی جانب سے مواد ریکومینڈ کیا جاتا ہے مگر ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا ہوم فیڈ بنیادی طور پر تازہ ترین پوسٹس کا ڈسکوری انجن ہے۔

جناح ہاؤس حملہ، مزید 120 ملزمان کی شناخت ہو گئی

0
جناح ہاؤس

لاہور: جناح ہاؤس پر حملے کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے شناختی کارڈز، تمام ریکارڈ تفتیشی افسران کو دے دیا گیا ہے۔ ملزمان 8 مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز، جیوفینسنگ سے ملزمان کی زمان پارک، جناح ہاؤس موجودگی پائی گئی، چیکنگ میں 154شارٹ لسٹ ہونےوالوں میں34صحافی،پولیس ملازمین تھے۔

حکام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں‌جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ، انسداد ہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

ملڑی ایکٹ کےتحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی، عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا، شرپسندوں پر جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کامقدمہ درج ہے۔

عدالت نے سابق ایم پی اےمیاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور فیصلے میں کہا کہ کمانڈنگ افسرکےمطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3،7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل 16ملزمان کو کارروائی کیلئےکمانڈرافسرکےحوالےکردے۔

بیٹی کیلیے بہترین بے بی سٹر کون؟ رنبیر کپور نے معروف اداکار کا نام بتا دیا

0
بیٹی کیلیے بہترین بے بی سٹر کون؟ رنبیر کپور نے معروف اداکار کا نام بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے بیٹی راحا کیلیے بہترین بے بی سٹر کا نام بتا دیا۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہیں۔

سال 2022 میں راحا کی ولادت کے بعد سے رنبیر کپور اور اہلیہ عالیہ بھٹ اکثر انٹرویوز میں اس کے بارے میں ضرور گفتگو کرتے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ بالی وڈ میں ایسا کون سا اداکار ہے جو آپ کی راحا کیلیے بہترین بے بی سٹر ثابت ہو سکتا ہے؟

اس پر رنبیر کپور نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام لیا جن کے بارے میں یہ بات عام ہے کہ وہ بہت عاجز و شائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں۔

رنبیر کپور نے کہا کہ بیٹی کیلیے شاہ رخ خان بہترین بے بی سٹر ہو سکتے ہیں، اگر وہ اپنے بازو پھیلائیں تو راحا انہیں دیکھ کر بہت خوشی محسوس کرے گی۔

شاہ رخ خان سُپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین باپ بھی ہیں۔ وہ اکثر تقاریب میں اپنے بچوں سہانا خان اور آریان خان کے ساتھ نظر آتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

کیرالہ اسٹوری کی اداکارہ ادا شرما کا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

0

بالی ووڈ کی متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی اداکارہ ادا شرما کا فون نمبر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی کیرالہ سٹوری‘ اداکار کو اس وقت پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ ان کا موبائل نمبر جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا ہے اور فلم کی وجہ سے انہیں دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نمبر لیک کرنا اس شخص کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو اتنا نیچے گر گیا اور ایسا کرنے میں اسے خوشی مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے کیرالہ کی کہانی میں ایک منظر کی یاد دلاتا ہے جہاں ایک لڑکی کا نمبر شائع کرکے اسے برا بھلا کہا جاتا ہے۔

ادا شرما نے کہا کہ وہ فی الحال اپنا نمبر تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جس شخص نے نمبر لیک کیا وہ طویل عرصے سے کچھ دوسری سرگرمیوں میں بھی مصروف ہے جس کا پولیس کو پتا چلا ہے تاہم مجھے اپنا نمبر تبدیل کرنا پڑرہا ہے
۔
واضح رہے کہ دی کیرالہ اسٹوری کی کہانی ہندوستانی ریاست سے تعلق رکھنے والی خواتین کے گرد گھومتی ہے جنہیں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے کے لیے لالچ دیا جاتا ہے اور پھر انہیں عسکریت پسند گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

0
سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپےکی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا بتانا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 39 پیسے سستا ہوکر 285.74 پر بند ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں کے درآمد کنندگان کو ڈالر 286.25 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ انٹر بینک کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 23 روپے مہنگا فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

میئرکراچی؟ ’پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا‘

0
بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسز کے خاتمے کیلیے وفاق سے بات کریں گے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مجموعی طور پر کےایم سی میں 105 ارکان ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان می ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر موڈیفائی کر دیا جماعت اسلامی نے کےایم سی کی 6 نشستوں کےنتائج کو چیلنج کیا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میئر الیکشن کےلئے پی پی کے 6 ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ٹاؤن میونسپل کے17ووٹوں کا اضافہ ہوگیا جب کہ مجموعی طور پر23 ووٹوں کا اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے جیتے ہوئے ارکان میئرالیکشن میں ووٹ دےسکیں گے۔

سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کونسل کا انتخاب 15جون کو ہو گا۔ امیدوار 9 سے10جون تک کاغذات جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 11جون کو ریٹرننگ افسران کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جب کہ 14جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی اور 16جون کو آر اونتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد 19جون کو کامیاب امیدوارحلف لیں گے۔

ایشیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم تھائی لینڈ روانہ

0

ایشیا باڈی بلڈںگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے لیے قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا باڈی بلڈنگ اینڈ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 28 مئی سے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں شروع ہوگی، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن و نیچرل باڈی بلاڈنگ یونین انٹرنیشنل کا 16 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کرے گا۔

پاکستانی تن ساز ایونٹ میں باڈی بلڈنگ ، کلاسک فزیک ، مین فزیک اور پاور لفٹنگ میں میڈل کیلئے ایکشن میں ہوں گے، پاکستانی تن ساز مسٹر ایشیا و جونیئر مسٹر ایشیا کیلئے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، ملائشیا ، ویت نام ، ائران ، افغانستان سمیت 16 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

آڈیو لیکس پر انکوائری کیلیے قائم کمیشن کیخلاف درخواست دائر

0
آڈیو لیکس پر انکوائری کیلیے قائم کمیشن کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد: سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس پر انکوائری کیلیے قائم کیے گئے کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری کمیشن آرٹیکل 9، 14، 18، 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، آئین شہریوں کے موبائل فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، کیا انکوائری کمیشن آڈیو ریکارڈنگ کے سورس جانے بغیر حکم جاری کر سکتا ہے؟

سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل سے سپریم جوڈیشل کونسل کے اُمور میں مداخلت کی گئی، حالیہ آڈیوز سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں، آڈیوز کو ایک طریقہ کار کے تحت سوشل میڈیا پر جاری کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن نے اپنی کارروائی کے دوران آڈیوز کی حیثیت کو نظر انداز کیا، اٹارنی جنرل کو آڈیوز کے ذرائع جاننے کے بارے ہدایت نہیں دی گئی، کمیشن نے کارروائی میں ریکارڈنگ کرانے والوں کو نوٹس جاری نہیں کیے۔

مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق شہریوں کی موبائل ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ انکوائری کمیشن اور اس کے احکامات کو معطل کرنے کا حکم دے، درخواست میں وفاق، انکوائری کمیشن، پیمرا اور پی ٹی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدنان سمیع سے موازنہ کرنے پر عاصم اظہر کا ردعمل آگیا

0
عاصم اظہر

معروف گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کرنے اور عدنان سمیع خان سے موازنہ کرنے پر ردعمل دے دیا۔

گلوکار عاصم اظہر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں انہوں نے میوزیکل کانسرٹ میں آواز کا جادو جگایا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ’ہیوسٹن اور ڈلاس میں میرا شاندار وقت گزارا، اگلا کنسرٹ سیٹل میں ہوگا اور اس کے بعد گھر واپسی ہوگی۔

تصاویر میں عاصم اظہر نے نیلے رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ ایک ڈھیلی ڈھالی سیاہ جیکٹ پہن رکھی ہے جس میں ان کا وزن بڑھا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

گلوکار کی اس تصویر پر مداحوں نے سوالات کرنا شروع کردیے اور ان کا موازنہ عدنان سمیع خان سے کرنا شروع کردیا اور ان کی منگیتر میرب علی کو ٹیگ کرنے لگے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی تھوڑا وزن کم کرو ورنہ آپ کی بیوی آپ کے سامنے بہت چھوٹی نظر آئے گی۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ عدنان سمیع کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔‘

مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر سیکڑوں سوالات اور تبصرے کرنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹا اسٹوری پر اپنی مزید تصاویر شئیر کیں جن میں وہ کچھ حد تک تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں، گلوکار بظاہر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ انہوں نے کانسرٹ میں کھلی جینز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نےایک انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’کیا میں کھلے (بیگی) کپڑے پہننا چھوڑدوں؟‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر ان گلوکاروں میں سے ہیں جو سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب اکثر دیتے ہیں۔

 

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلیے پولیس ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی

0
پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق) میں واپس آنا چاہتے ہیں، چوہدری شافع

اینٹی کرپشن عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو گرفتاری کرنے کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جبکہ ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کا بھی مقدمہ درج ہے۔ آج اینٹی کرپشن عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت منسوخ کی گئی تھی۔

پرویز الٰہی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں موجود نہیں ہیں، اس وقت گھر میں صرف ان کی فیملی ہے، اگر پولیس سرچ وارنٹ دکھائے گی تو گھر کی تلاشی لینے دیں گے۔

قبل ازیں آج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پی ٹی آئی صدر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی تاہم وہ ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کی اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ جعلی ہیں، انہوں نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائیں جو جعلی ہیں۔ جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ درست ہے، اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔

اس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز الٰہی ٹی وی پر تو نظر آ رہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ پرانی فوٹیج ہے۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن کی عدالت نے عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔