ہوم بلاگ صفحہ 9279

گیس بحران نہیں، گھریلو سطح پر مانگ بڑھ رہی ہے، حماد اظہر

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہار نے کہا کہ ایک اینکر نے حکومت کے خلاف منظم مہم چلا کر بدنام کرنےکی کوشش کی جبکہ امیں نے اینکرکو بارہا وضاحت دینے کے لیے رابطہ کیا مگر میرا مؤقف اور حقائق نہیں لیے گئے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے مذکورہ اینکرکو نیوٹرل صحافی اورماہرین کی موجودگی میں اپنی دو شرائط گفتگو کے دوران ٹوکہ نہیں جائیگا، رخ کو دوسری طرف نہیں موڑا جائیگا کے ساتھ پروگرام کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔

حماد اظہر نےکہا معاہدے کے مطابق ہم ایل این جی کے چودہ کارگو لے ہی نہیں سکتے بلکہ ایک سال کے اندر ہم4.5 چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن کے حساب سے بارہ ہی کارگو خرید سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معائدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے آرایل این جی پلانٹس کو فیول نہ ملنےکی وجہ سےپیسےنہیں کاٹے بلکہ گھریلوسطح پرگیس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کاذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کی کہ سردیوں میں آنے والےگیس بحران کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایس پی رینک کا افسر گرفتار

0

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے ایس پی رینک کے افسر کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایس پی رینک کے پولیس افسر ذاکر حسین پرپانی کو گرفتار کرلیا، افسر پر زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات کرانے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افسرکے خلاف ضلع وسطی اور سرجانی میں شکایات درج ہیں۔

[bs-quote quote=”پولیس افسر تھانے سے بھاگنے کی کوشش میں گر کر زخمی” style=”default” align=”left” author_name=”پولیس حکام”][/bs-quote]

پولیس کے مطابق افسر سرجانی میں اپنی پولیس موبائل لاکر زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروارہا تھا، افسر لوگوں کو ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام استعمال کررہا تھا۔

اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق جب سرجانی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر وہاں سے فرار ہونے لگا، سرجانی پولیس نے افسر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست پولیس افسر نے تھانے سے بھی بھاگنے کی کوشش کی، پولیس افسر بھاگتے ہوئے گر گیا اور اسے چوٹیں آئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسر کے خلاف جن افراد نے شکایات کیں انہیں طلب کیا گیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بجلی سے چلنے والا پہلا خودکار بحری جہاز متعارف

0

ناروے میں بجلی سے چلنے والا دنیا کا پہلا کارگو بحری جہاز متعارف کرا دیا گیا، یہ چھوٹا لیکن انتہائی حوصلہ افزا قدم ہے جو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

جیسے جیسے دنیا ترقی کررہی ہے سائنس دانوں کی جانب سے نت نئی اشیاء متعارف کرائی جارہی ہے جو انسانی امور کی انجام دہی میں جہاں آسانی پیدا کررہی ہیں وہیں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا بھی بڑا سبب بن رہی ہیں۔

سائنس دانوں نے انہی مسائل کو دیکھتے ہوئے خود مختار اور بجلی سے چلنے والی کار، ریل اور بسیں متعارف کرائی لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا برقی بحری جہاز متعارف کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خود مختار کارگو جہاز میری ٹائم انڈسٹری کے آب و ہوا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی جانب ایک چھوٹا لیکن حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹام اینڈ جیری کے اصل نام جان کر شائقین دنگ رہ گئے

0

سب نے اپنے بچپن میں ٹام اینڈ جیری کارٹون ضرور دیکھا ہے اور بڑے ہونے کے بعد بھی ہماری اس کے لیے پسندیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی، لیکن کوئی بھی مقبول کارٹون میں نظر آنے والے دو مرکزی کردار ٹام اینڈ جیری کے اصل نام کیا ہیں؟

یقیناً ٹام اینڈ جیری کے اصل نام سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرانی میں مبتلا کردیں گے۔

ٹام اینڈ جیری کارٹون پہلی مرتبہ 1940 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ ٹام‘ کے کردار کا اصل نام ’تھامس جیسپر کیٹ سنیئر‘ جبکہ ’جیری‘ کا اصل نام ’گیرالڈ جنکس ماؤس‘ ہے۔

واضح رہے کہ ٹام اینڈ جیری بلا شبہ دنیا کے مقبول ترین کارٹونز ہیں جنہیں بچے بڑے غرض ہر ہر عمر کے افراد شوق سے دیکھتے ہیں۔

ٹی ٹین لیگ: دہلی بُلز کے ہاتھوں بنگلا ٹائیگر کو شکست

0

ٹی ٹین لیگ کے پانچویں میچ میں عادل رشید کی تباہ کن بولنگ کی بدولت دہلی بُلز نے بنگلا ٹائیگر کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ کے پانچویں میچ میں دہلی بُلز نے بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے دیا جانے والا 70 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شیرفین ردرفورڈ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رحمان اللہ گربز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، رلی روسو بھی دو رنز پر آؤٹ ہوئے۔

ایون مورگن نے 22 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھلی، ڈیووین براوو 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جیمز فالکنر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹام ہارٹلی اور لوک ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلا ٹائیگر نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے تھے، بنگلا ٹائیگرز کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے تھے۔

اشرو ادانا نے 21 اور جیمز فالکنر نے 19 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

دہلی بُلز کی جانب سے عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، فضل الحق فاروقی نے دو، رومانو شیفرڈ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

طالبان حکام نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوش خبری سنادی

0

کابل: امارات اسلامیہ کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری ملازمین کی گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری اداروں کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جو مرحلہ وار جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اگست میں افغان حکومت کے خاتمے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم تھے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: انخلا کے بعد امریکا اور افغان طالبان کی پہلی بیٹھک، افغان قومی بینک کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: افغان حکام کا امریکا کو خط، اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ، معاشی صورت حال بھی بیان کردی

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طالبان حکومت کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پیسے کہاں سے آئے کیونکہ امارات اسلامیہ کے حکام متعدد معاشی بحران اور رقم کی ضرورت کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خزانہ نے گزشتہ 70 دنوں کے دوران 26 ارب افغانی سے زائد رقم جمع کی، جو سرکاری ملازمین کو نتخواہوں کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔ طالبان حکام نے واضح کیا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز ادائیگی کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے حق میں نعرے گونجنے لگے (ویڈیو)

0

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی مسجد سے آزادی کے حق میں نعرے گونجنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں مسجد کی لاؤڈ اسپیکر سے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

سوا دو منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر سے مسلسل کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں، لاؤڈ اسپیکر پر کہا جا رہا ہے ‘ہم لے کے رہیں گے آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی۔

یہ ویڈیو چند راہگیروں نے بنائی ہے، اور جسے کشمیر میڈیا سروس نے آج ہفتے کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا، پولیس نے ان نوجوان کو ضلع کے علاقے لیلہار میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی شناخت شوکت اسلام ڈار، اعزاز احمد لون، اعزاز گلزار لون، منظور احمد بٹ اور ناصر احمد شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نوجوان عسکریت پسندوں کے اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) تھے۔

’چھ ہیں، ادھر ہی آرہے ہیں‘ شیروں نے ہلچل مچادی (ویڈیو بچے نہ دیکھیں)

0

چھ شیروں کے ایک ساتھ چل کر آگے بڑھنے کی ویڈیو نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار رندیپ ہدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں موجود کچی سڑک پر چھ شیر ایک کے پیچھے ایک چلتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر نامعلوم ویڈیو مہاراشٹر میں ناگپور کے قریب عمریڈ کرہندلا وائلڈ لائف میں فلمائی گئی۔

ویڈیو میں دو لوگوں کو آف کیمرہ بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جب شیر ان کی طرف بڑھ رہے ہیں، کلپ میں چند سیکنڈ ایک گاڑی پیچھے سے شیروں کے قریب آتی ہے۔ گاڑی کو دیکھتے ہی شیروں میں سے ایک جنگل میں غائب ہو جاتا ہے جب کہ دوسرے چلتے رہتے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار رندیپ ہوڈا نے لکھا: "چھپر پھاڑ کے” – ایک ہندی جملہ جو غیر متوقع طور پر بڑی مقدار کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اداکار نے کہا کہ ویڈیو واٹس ایپ پر کلپ موصول ہوئی۔

ٹائیگرز تنہا جانور ہیں اور وہ ایک ساتھ نہیں آتے جو دیکھنے کو مزید خاص بناتا ہے جیسا کہ انڈین فاریسٹ سروس کے سینئر افسر رمیش پانڈے نے ویڈیو پر اپنے ردعمل میں اشارہ کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا یہ واقعی ایک دلچسپ واقعہ ہے تاہم نایاب ہونے کے باوجود گروہوں میں شیروں کو دیکھنے کے بارے میں سنا نہیں جاتا ہے، لیکن چھ شیروں کا ایک اتھ دیکھنا ایک "واقعی ناقابل یقین” ہے۔

ٹوئٹر کے دیگر صارفین بھی اس کلپ کو دیکھ کر اتنے ہی دنگ رہ گئے، جسے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

بھارت میں‌ پیدا ہونے والے چار آنکھوں کے بچھڑے ’پوجا‘ شروع

0

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے اندور میں دو منہ، چار آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی، جس کو شہریوں نے عقیدت میں آکر پوجنا شروع کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندور کے گاؤں بھاگیرتھ پورہ کے رہائشی کسان کے گھر عجیب الخلقت کتھئی اور سفید رنگ کے بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

اس بچھڑے کے دو منہ، چار آنکھیں ہیں، جب راسخ العقیدہ شہریوں کو اس کی پیدائش کے حوالے سے معلوم ہوا تو وہ کسان کے گھر ’زیارت‘ کے لیے پہنچے اور انہوں نے عقیدت میں بچھڑے کی پوجا بھی کی۔

کسان کے مطابق بچھڑے کی پیدائش کے بعد اُس کے گھر پر بڑی تعداد میں شہری قیمتی تحائف لے کر پہنچے، جو انہوں نے نذانے کے طور پر پیش کیے۔

شہریوں کے نزدیک بچھڑے کی پیدائش دراصل کرامت ہے، اسی وجہ سے وہ اس کی پوجا کررہے ہیں۔ مالک نے بتایاکہ حیران کن طور پر بچھڑا دو منہ کی مدد سے اپنی ماں کا دودھ پی رہا ہے اور وہ تندرست بھی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑوں کی پیدائش ہوچکی ہے، گزشتہ ماہ ریاست اڑیسہ کے بیج پور نامی گاؤں میں بھی اسی طرح کے بچے کی پیدائش ہوئی، جو چند روز بعد خود ہی مرگیا تھا۔

ویٹنری ڈاکٹرز کے مطابق یہ کوئی کرامت نہیں بلکہ اصل مسئلہ جینیاتی مسائل یا حمل کی پیچیدگیاں ہیں، اس طرح کے بچھڑوں کا زیادہ دن تک زندہ رہنا ممکن نہیں ہوتا اس لیے وہ کچھ عرصے بعد خود ہی مرجاتے جاتے ہیں۔

افغانستان کے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت

0

بیجنگ: چین میں افغانستان کے چلغوزوں کی مقبولیت نے ریکارڈ قائم کر دیا، 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے چین پہنچنے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے، چین برآمد ہونے والے یہ چلغوزے آن لائن فروخت کیے گئے۔

واضح رہے کہ چین افغانستان سے سینکڑوں ٹن چلغوزے درآمد کر چکا ہے اور وہاں چلغوزوں کی طلب میں بےتحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔

افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس چین پہنچ چکی ہیں، جب کہ 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہو گئے۔

افغانستان کی نئی طالبان حکومت اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں چین کے ساتھ چلغوزوں اور دیگر ڈرائی فروٹ کی تجارت شروع ہو چکی ہے۔

چلغوزوں کے سلسلے میں افغانستان اور چین کے مابین باقاعدہ مذاکرات ہوئے تھے، چینی حکومت کی جانب سے جیسے ہی منظوری ملی، بڑی تعداد میں چلغوزوں کی افغانستان سے درآمد شروع ہو گئی، جس کے بعد چینی مارکیٹ میں افغانستان سے درآمد شدہ چلغوزوں کی طلب میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چلغوزوں کے بعد ہماری اگلی ترجیح افغانستان سے ڈرائی فروٹ کی بھی تجارت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطر میں افغان وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔