اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اسپورٹس راؤنڈ اپ: ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت سے پھر ہار گیا، گرین شرٹس کا ورلڈ ریکارڈ، انگلینڈ کو افغانستان سے اپ سیٹ شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے ایونٹ کے میچ سنسنی خیز اور لمحات پرجوش ہوتے جا رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسپورٹس کی دنیا سے سب سے بڑی خبر ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی رہی یہ وہ مقابلہ تھا جس کا شائقین کرکٹ چار سال تک شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں آٹھویں بار احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں اور نتیجہ حسب روایت پاکستان کی ہار کی صورت میں نکلا۔

- Advertisement -

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوئی اور بولنگ حسب روایت چل کر نہ دی۔ گرین شرٹس کی بیٹنگ کے یوں ڈھ جانے پر حریف بھارتی کپتان بھی حیران رہ گئے جب کہ اس کے بعد تنقید کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔

پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پوری ٹیم 191 پر ڈھیر ہوگئی | Daily Mumtaz

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

پاک بھارت ٹاکرے میں جہاں پاکستان کی شرمناک شکست پر بات ہوئی وہیں بھارت کی ہٹ دھرمی اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے کا بھی چرچا رہا اسی وجہ سے مودی اسٹیڈیم میں کہیں پاکستانی پرچم یا گرین شرٹس پہنے شائقین کرکٹ دکھائی نہیں دیے اس صورتحال پر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اس میچ کو آئی سی سی کے بجائے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہوم ایونٹ قرار دے دیا۔

مکی آرتھر نے بھارت کیخلاف میچ کو بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ قرار دیدیا

پاکستان ٹیم کو حیدرآباد دکن میں بھرپور سپورٹ ملی لیکن احمد آباد میں معاملہ اس کے بالکل برعکس رہا یہاں کوئی پاکستانی شائق نظر نہیں آیا بلکہ ہر طرف بھارتی پرچم اور جرسی پہنے انڈین سپورٹرز نظر آئے۔ سیاسی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی سپورٹ کے لیے بھارت جانے والے چاچا بشیر کو پولیس وین میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

پاک بھارت میچ: چاچا بشیر پولیس وین میں پناہ لینے پر مجبور

پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی لیکن خاص بات یہ رہی کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف 345 رنز حاصل کرنے کا اعزاز پاکستان کرکٹ ٹیم نے حاصل کیا۔

ورلڈ کپ: پاکستان کی شاندار کامیابی، سری لنکا کیخلاف تاریخی ہدف حاصل کرلیا

اس میچ کے ہیرو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان رہے جنہیں دوران بیٹنگ کریمپس پڑنے کی وجہ سے بیٹنگ میں مشکلات پیش آئیں تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور پاکستان کو فتح دلا کر ہی ناقابل شکست 131 رنز کے ساتھ میدان سے باہر آئے۔ مین آف دی میچ قرار پانے کے بعد انہوں نے بیٹنگ کے دوران کریمپس پڑنے کے حوالے سے جو گفتگو کی وہ بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہی۔

’کبھی کریمپس، کبھی ایکٹنگ! رضوان نے اچھل کود کے بارے میں سچ بتا دیا

محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تو یہ بات بھارتی صحافیوں کو ہضم نہ ہوئی اور وہ اس پر تلملا اٹھے۔

وکرانت گپتا

رضوان نے ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تو بھارتی صحافی تلملا اُٹھے

پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستانی شائقین کرکٹ کو تو تاحال بھارت کے ویزے نہ مل سکے لیکن حیدرآباد دکن میں سری لنکا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو اسٹیڈیم سے بھرپور سپورٹ ملی اور میدان جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا کے نعروں سے گونجتا رہا۔

ویڈیو: بھارتی فینز کے گراؤنڈ میں ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعرے

ورلڈ کپ کا سفر جاری ہے۔ اب تک بھارت اور نیوزی لینڈ اپنے تینوں میچز جیت کر ناقابل شکست ہیں جب کہ ریکارڈ 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا حیران کن طور پر اپنے ابتدائی دو میچز ہار چکی ہے اور اس کو میگا ایونٹ میں پہلی فتح کی تلاش ہے۔ کینگروز کو پہلے میزبان بھارت نے ہرایا پھر جنوبی افریقہ نے بڑی شکست سے دوچار کیا۔

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دے دی

بھارت آسٹریلیا سے میچ تو با آسانی 6 وکٹوں سے جیت گیا لیکن اس میچ میں کئی ریکارڈ بنے جن میں سے ایک منفی ریکارڈ فاتح ٹیم کے نام بھی رہا۔

ورلڈ کپ: بھارت نے ون ڈے کا منفی ریکارڈ بنا لیا

ورلڈ کپ کے بھارت آسٹریلیا میچ میں کتنے نئے ریکارڈ بنے؟

آسٹریلیا کی غیر متوقع دو لگاتار شکستوں پر کینگروز پر بھی تنقید شروع ہوگئی۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ تو کینگروز کی اس کارکردگی پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ آسٹریلیا لگاتار دو شکستوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

آسٹریلیا لگاتار دو میچز میں شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا، رکی پونٹنگ

پانچ بار کی ورلڈ کپ فاتح آسٹریلیا کے 2023 کے ورلڈ کپ کے شرمناک آغاز کی بڑی وجہ کینگروز کی خراب فیلڈنگ اور کیچ ڈراپ بھی رہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں جب میزبان ٹیم کی تین وکٹیں صرف دو رنز پر گر چکی تھیں کوہلی کا 12 رنز پر کیچ ڈراپ اس کی شکست کی وجہ بنا کیونکہ اس کے بعد کوہلی نے 85 رنز بنائے جب کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی دو اہم بلے بازوں کے کیچز ڈراپ ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کیچ پکڑنا بھول گئی؟ کتنے کیچز ڈراپ کیے!

جاری ورلڈ کپ 2023 کا اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ افغانستان کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی نا قابل یقین شکست رہی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 285 رنز اسکور کیے۔ قابل رسائی ہدف کے تعاقب میں پوری انگلش ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپین انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی پولیس کو بذریعہ ای میل نریندر مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس نے سنسنی پھیلا دی تاہم پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا یہ خبر بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہی۔

پاک بھارت مقابلہ: اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

ورلڈ کپ میچز کے دوران پاکستانی آئی سی سی پریزنٹر زینب عباس کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے انہیں میگا ایونٹ ادھورا چھوڑ کر بھارت سے واپس آنا پڑا جس پر بھارت کی کافی لے دے بھی ہوئی بعد ازاں زینب عباس نے اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی دیا اور یہ معاملہ بھی شائقین کرکٹ کے درمیان زیر بحث رہا۔

زینب عباس

’مجھے نہ بھارت سے۔۔۔۔۔۔۔‘ زینب عباس نے خاموشی توڑ دی

ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر آئی کہ گرین شرٹس نے دوسری بار وہیل چیئر کرکٹ میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دوسری بار ایشین چیمپئن بن گئی

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بی سی سی آئی نے میگا ایونٹ کا ترانہ جاری کیا جس کو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے نا پسندیدہ قرار دیا جس کے بعد پاکستانی شائقین نے علی ظفر سے ورلڈ کپ ترانہ بنانے کی فرمائش کی جس کو گلوکار نے پورا کیا اور پاک بھارت ٹاکرے کے دن ’’مزا آیا‘‘ کے عنوان سے یہ ترانہ ریلیز کر دیا جس کو ان کے مداحوں سمیت شائقین کرکٹ میں پذیرائی مل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں