تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ایشیا کپ میں بھارت کی تاریخی فتح سے پاکستان کی شرمناک ناکامی اور بولرز کی انجریز تک گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

گزشتہ پورے ہفتے کھیلوں کے حوالے سے ایشیا کپ چھایا رہا اسی دوران سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو سزا، قومی ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی پی ایچ ایف کی نا اہلی کے باعث ہاکی کے اہم ایونٹ کی میزبانی سے پاکستان سے واپس لیے جانے کی خبروں نے بھی قارئین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

گزشتہ ہفتے کی ٹاپ خبر ایشیا کپ کا ریکارڈ ساز فائنل رہا جس میں بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں کی عبرت ناک شکست سے دوچار کر کے 8 ویں بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سری لنکا نے صرف ایشیا کپ ہی نہیں بلکہ کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں تاریخ کا سب سے کم اسکور کیا اور 50 رنز پر آؤٹ ہوکر بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

ایشیا کپ

پاکستان ایشیا کپ میں فیورٹ کی حیثیت سے گیا تھا تاہم قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر صرف نیپال جیسی بے بی ٹیم اور بنگلہ دیش کو ہرایا جب کہ سری لنکا پر بھارت سے تاریخ کی بدترین 228 رنز کی شکست اور پھر سری لنکا سے سنسنی خیز میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے خالی ہاتھ وطن واپس لوٹی۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کی شرکت مشکوک

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے دو اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ کا سری لنکا کے خلاف اہم میچ نہ کھیل سکے جب کہ نسیم شاہ کی تو ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

بابر اعظم

ایشیا کپ میں تاریخ کی بدترین ناکامی سے دوچار ہونے کے بعد گرین شرٹس کو شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سری لنکا میچ کے بعد کھلاڑیوں میں تلخ کلامی کی خبریں بھی سامنے آئیں جب کہ بابر اعظم کی کپتانی پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں جب کہ عماد وسیم، محمد عامر کو ٹیم میں واپس لانے کے مطالبات بھی زور پکڑ گئے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

ایشیا کپ کا آغاز پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک ون ڈے ٹیم کے طور پر کیا لیکن دو شکستوں کے بعد وہ نہ صرف ایونٹ سے خالی ہاتھ لوٹی بلکہ اپنی نمبر ایک پوزیشن بھی گنوا بیٹھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

جہاں ایشیا کپ میں جہاں پاکستان ناکام اور شائقین کا پارہ ہائی ہو رہا تھا وہیں پی سی بی کے دو افسران کے کیسینو میں جانے کی خبروں نے بھی ہلچل مچا دی جس پر پی سی بی نے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

ایشیا کپ میں جہاں پاکستان اور بھارت میدان میں سخت حریف ہیں وہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان سے باہر ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تو پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ نے انہیں مبارک باد کے ساتھ نومولود کے لیے تحفہ پیش کیا جس کو دونوں جانب کے شائقین کرکٹ نے بھی سراہا۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو نیدر لینڈ کی عدالت کی جانب سے 12 سال قید کی سزا سنائے جانے کی خبر بھی شائقین کرکٹ حیران رہ گئے اور اس خبر نے ان کی توجہ سمیٹی۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی س بی) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں جھگڑوں نے یہ دن دکھایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لے لی۔

خبر کی تفصیل کے لیے کلک کریں

اس کے علاوہ جن خبروں پر قارئین کی توجہ حاصل کی وہ یہ ہیں۔

جرمن فٹبالر دائرہ اسلام میں داخل

Comments

- Advertisement -