10 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر وزیراعظم کی حمزہ خان کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، پوری قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 37 سال بعد پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، وزیراعظم پاکستان نے اس فتح پر حمزہ خان، پوری قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان آپ کا شکریہ، حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان کی فتح کی یاد تازہ کردی،

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ اسکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم پھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ اسکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے، 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، اسکواش و دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں