جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’موئے موئے کیا ہے‘ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر کوئی چیز وائرل ہوتی ہیں تو صارفین اس پر دلچسپ ریلز بنانا شروع کردیتے ہیں اور اس وائرل ٹرینڈ ہر کوئی فالو بھی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ’لوکنگ لائک آ واؤ‘ وائرل ہوا جسے دیکھ کر شوبز شخصیات نے بھی اس پر ریلیز بنائیں اب یہ ٹرینڈ پرانا ہوا تو اس کی جگہ ’موئے موئے‘ نے لے لی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ ریلز بناکر شیئر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دراصل وائرل ٹرینڈ سربیا کی دھن ’موئے موئے‘ ہے جس نے ایک طوفان برپا کررکھا ہے۔

اس کا آغاز ٹک ٹاک سے ہوا جہاں صارفین نے اپنی ویڈیوز شیئرکرنا شروع کیں ، رجحان تیزی سے آگے بڑھا اور کچھ ہی دنوں میں یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ”موئے موئے“ گانے کا اصل تلفظ نہیں ہے – یہ ”موئے مور“ ہے، تاہم جملے کی تکرار نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

زبان کی رکاوٹ کے باوجود اس گانے نے سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا پھر کے شائقین کو متوجہ کیا ہے۔ اس گانے کا باضابطہ نام ’دزانم‘ ہے جس کا دورانیہ 2 منٹ اور 55 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

وائرل سنسنی کے پیچھے سربیا کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیا ڈورا ہیں، جو میوزک ویڈیو میں بھی نظر آتی ہیں۔

اب تک ”دزانم“ کی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر متاثر کن 57 ملین ویوز حاصل کرچکی ہیں۔ اسے گانے والی ٹیا ڈورا نے عالمی سطح پر پزیرائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

گانے کے معنی پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ”مور“ کا ترجمہ سربیا میں ”ڈراؤنا خواب“ ہے ، جو ٹریک کے گہرے ، زیادہ غمگین موضوع پر روشنی ڈالتا ہے۔ یہ گیت ادھوری امنگوں کی تکلیف اور اس طرح کی مایوسی کے باوجود ایک روشن مستقبل کی تلاش کی انتھک مہم کی بات کرتا ہے۔

یہ گانا بار بار آنے والے ڈراؤنے خوابوں سے لڑنے، ڈپریشن کو برداشت کرنے اور الگ تھلگ محسوس کرنے کی کہانی ہے، پھر کسی کو سمجھ، تسلی اور تسلی بخش لمس پیش کرنے کی خواہش ہے۔

گانے کی شہرت میں اضافہ موسیقی کی عالمگیر زبان کی ایک واضح مثال ہے، جو مشترکہ جذبات اور تال کے ذریعے مختلف ثقافتوں اور تجربات میں لوگوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں