بدھ, جون 26, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10697

’عمر کے ساتھ گیند سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہوگئی‘

0

جمیکا: ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں اننگزمیں ناکام ہونے پر سابق کپتان رمیز راجہ برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے اظہر علی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے اتنی کرکٹ کھیل لی لیکن وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ سکے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ عمر کے ساتھ ان کی گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے، انہیں اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کارکردگی دکھانا ہوگی اور یہی کام اوپنرز کو بھی کرنا چاہیے۔

اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں چیئرمین پی سی بی بنانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

سابق کپتان رمیز راجہ ان دنوں بحیثیت کمنٹیٹر فرائض انجام دے رہے ہیں اور شائقین کرکٹ بھی ان کی کمںٹری کو پسند کرتے ہیں۔

کیش وین سے 20 کروڑ کی چوری، 2 سہولت کار گرفتار

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے رقم لوٹنے کے کیس میں 2 سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹھادر میں 9 اگست کی صبح ہونے والی کیش وین واردات میں پولیس نے دو سہولت کار گرفتار کر لیے ہیں، واردات میں وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

پولیس نے رقم منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ اس واردات کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے کی گئی تھی، اور چوری شدہ رقم ہائی روف وین کے ذریعے منتقل کی گئی، واردات کے بعد ڈرائیور حسین شاہ ہائی روف میں پیسے لے کر گلستان جوہر پہنچا تھا۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ گرفتار سہولت کار سگے بھائی اور ہائی روف وین کے مالک ہیں، واردات میں استعمال گاڑی سہولت کاروں نے اپنے بہنوئی ذوالفقار کو دی تھی، ذوالفقار نے واردات کے لیے وین مرکزی ملزم حسین شاہ کو سونپی۔

کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور20 کروڑ روپے لیکر فرار

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم حسین شاہ اور ساتھی ذوالفقار کراچی سے باہر فرار ہو گئے ہیں، مفرور ملزم ذوالفقار نے پکنک پر جانے کے بہانے وین حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ میٹھادر میں وین سے رقم چوری کی واردات 9 اگست کی صبح ہوئی تھی، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوئی، تو آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے، اور اسی دوران وین ڈرائیور حسین شاہ گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔

امریکی فوج کا سامان افغان بچوں کیلئے ‘تفریح ‘ کا سبب بن گیا، دیکھیئے دلچسپ ویڈیو

0

کابل: افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی فوج کا رہ جانے والا جنگی سازو سامان افغان بچوں کی تفریح کا سامان بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افغان بچوں کی امریکی فوج کی جیپ کے ساتھ کھیلتے اور لطف اندوز ہونے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے امریکی فوجیوں کی ٹوٹی ہوئی جیپ میں کھیل رہے ہیں۔

کابل پر قبضے کے بعد افغان طالبان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا موقع فراہم کیا تھا، ویڈیو میں طالبان کو کابل میں ایوان صدر میں موجود جم میں داخل ہونے اور وہاں پر ورزش کرتے دیکھا گیا تھا۔

طالبان جنگجوؤں کی ورزش کرتے یہ ویڈیو سابق افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار اور طالبان کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد بنائی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی طالبان جنگجوؤں کی بچوں کی برقی گاڑیاں چلاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیوز میں دیکھاجاسکتا تھا کہ جنگجو بچوں کے جھولوں میں ہیں اور بچوں کی گاڑیاں بھی چلا تے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

فوج کا کپتان اور انار کلی چوک کا تھانے دار

0

‘‘ماورا’’ چھپ گئی۔ چغتائی صاحب نے اس کا بہت خوب صورت گرد پوش بنایا تھا۔ کرشن چندر نے دیباچہ لکھا تھا۔

جیسا کہ توقع تھی کتاب ملک میں بہت مقبول ہوئی۔ اور ہاتھوں ہاتھ بک گئی۔ کچھ رسائل و جرائد میں اس کے خلاف تنقیدیں بھی چھپیں مگر اس کی مقبولیت پر کچھ اثر نہ پڑا۔

اس دوران میں دوسری جنگِ عظیم چھڑ گئی۔ راشد کو فوج میں کمیشن مل گیا۔ اور وہ کپتان بن کر ملک سے باہر چلے گئے۔ کوئی ڈیڑھ دو سال بعد واپس آئے تو دلّی میں میرے ہی پاس آکر ٹھہرے۔

ان کی عدم موجودگی میں ‘‘ماورا’’ کا دوسرا ایڈیشن چھپ گیا تھا جس کی ایک جلد میں خرید لایا تھا۔ خوش خوش اس کی ورق گردانی کرنے لگے۔

اچانک ان کا چہرہ غصّے سے متغیر ہوگیا۔ ناشر نے دوسرے ایڈیشن میں ان کی وہ نظمیں بھی رسائل سے لے کر شامل کر دی تھیں جو انہوں نے ‘‘ماورا’’ کے چھپنے کے بعد پچھلے ڈیڑھ دو سال میں کہی تھیں۔ حالاں کہ انہوں نے ناشر کو اس کی سخت ممانعت کردی تھی۔ راشد شاید ان نظموں کو اپنے دوسرے مجموعے کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔

وہ اس واقعہ سے سخت پریشان ہوئے۔ رات کو نیند بھی نہ آئی۔ بس تڑپتے اور کروٹیں بدلتے رہے۔ صبح ہوئی تو وہ کسی کو کچھ بتائے بغیر وردی پہن کر گھر سے نکل گئے، تین چار دن غائب رہے۔ اس کے بعد آئے تو بڑے ہشاش بشاش، لپٹ لپٹ کر گلے ملے اور قہقہے لگاتے رہے۔

بولے، جانتے ہو میں کہاں سے آرہا ہوں؟ لاہور سے۔ میں اس صبح اپنے دفتر سے اجازت لے کر لاہور روانہ ہوگیا تھا۔ میں سیدھا انار کلی چوک کے تھانے میں پہنچا۔

میں نے تھانے دار سے کہا، میں فوج میں کپتان ہوں۔ میں جنگ کے سلسلے میں ملک سے باہر گیا ہوا تھا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ جب ہم جنگ پر ملک سے باہر جائیں تو سرکار ہمارے پیچھے ہمارے حقوق کی حفاظت کرتی ہے۔ اب دیکھیے میرے ساتھ میرے پبلشر نے کیا کیا، اس کے بعد میں نے تھانے دار کو اس واقعہ کی تفصیل بتائی۔

اس نے کہا، صاحب آپ فکر نہ کریں، میں ابھی اس کا بندوبست کرتا ہوں۔ اس نے فوراً سپاہی بھیج کر ناشر کی دکان پر تالا ڈلوا دیا۔ اس کے ساتھ ہی جس پریس میں کتاب چھپی تھی اس کے مالک کو بھی طلب کر لیا۔

‘‘ماورا’’ کا ناشر بڑا اکڑ باز تھا۔ بڑے بڑے شاعروں اور ادیبوں کو بھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔ کبھی کبھی مار پیٹ تک نوبت پہنچ جاتی تھی، مگر راشد کی اس کارروائی سے اس کی ساری اکڑ فوں نکل گئی۔ گڑگڑا کر راشد سے معافی مانگی اور کہا کہ میں پوری رائلٹی کے علاوہ ایک ہزار روپیہ اس کا ہرجانہ بھی دوں گا۔

پریس والے بے قصور تھے، انہیں معاف کردیا گیا۔ البتّہ ان کے رجسٹر سے اس امر کا انکشاف ہوا کہ پہلا ایڈیشن ایک ہزار نہیں جیسا کہ اس میں درج تھا بلکہ دو ہزار جلدوں کا چھاپا گیا تھا۔ چنانچہ ناشر کو ایک ہزار کی مزید رائلٹی ادا کرنی پڑی۔

(نذر محمد راشد المعروف ن م راشد اردو کے عظیم شاعر اور جدید نظم کے بانیوں میں سے ایک تھے جن سے متعلق نام وَر افسانہ نگار غلام عبّاس کے مضمون ‘راشد:چند یادیں’ سے یہ پارے نقل کیے گئے ہیں)

طالبان نے افغانستان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کر دیا

0

طالبان نے حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کر دیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا کہ حاجی محمد ادریس کو امارت اسلامیہ کی ‏قیادت نے سرکاری اداروں اور بینکنگ کے معاملات کو منظم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل ‏کے لیے افغانستان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان تقریباً کابل سمیت ملک کے تمام حصوں پر قبضہ کرچکے ہیں ‏‏اور اس وقت ملا عبدالغنی برادر سمیت ان کی اعلیٰ قیادت افغان دارالحکومت میں موجود ہے اور ‏‏ملک میں حکومت بنانے کے حوالے سے غور و فکر کررہی ہے۔

غیریقینی کی صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین، ایشیائی ترقیاتی بینک، اقوام متحدہ سمیت دیگر ‏عالمی و بین الاقوامی اداروں نے کام بند کر کے اپنے عملے کے بحفاظت انخلا کے لیے اقدامات ‏شروع کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ‏یقینی صورت حال کے باعث اقوام متحدہ اپنے ہزاروں اہلکاروں اور شراکت داروں کی حفاظت کے ‏ساتھ ساتھ لاکھوں افغانوں کو اہم انسانی اور دیگر امداد کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

کمسن بچی موذی مرض میں مبتلا، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

0

اسلام آبا: کمسن بچی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، بچی کے والدین نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی کمسن بچی عروج ذرین ولد ذاکر اللہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی، ننھی عروج اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کمسن بچی کے کینسر سے جنگ لڑنے میں مصروف ہے، عروج کے 6 کیمو ہوچکے ہیں جبکہ 8 کیمو اور ہونے ہیں۔

عروج کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن والدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے وہ اس کے علاج معالجے میں مدد کریں۔

کینسر کیا ہے؟

کینسر سے مراد ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسمانی خلیے بے قابو ہو کر تقسیم ہونے لگتے ہیں اور پھر یہی خلیے نارمل خلیوں کو بھی تباہ کر کے پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ ہمارے جسم کا گروتھ کنٹرول کرنے والا نظام خراب ہو جاتا ہے اور اس طرح پرانے عمر رسیدہ سیلز اپنے متعین وقت پر ختم نہیں ہو پاتے اور نئے بننے والے سیلز بھی بلا ضرورت بنتے رہتے ہیں۔ یہ سیلز بے قابو ہو کر ایک گچھے کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جسے ٹیومر کہتے ہیں۔

کینسر کی بنیادی خصوصیات

کینسر سیلز میں مندرجہ ذیل خصوصیات متعلقہ جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے پائی جاتی ہیں۔
خود ساختہ گروتھ سگنلز
گروتھ کو روکنے والے سگنلز سے غیر حساسیت
سیل ڈیتھ سے ارتفاع
بے قابو گروتھ
نئی خون کی نالیاں بننے کے عمل کا مستقل ہو جانا
مختلف آرگن اور سطحوں کو کراس کرنا اور جسم میں پھیلنے کی خاصیت

کینسر کیسے جنم لیتا ہے؟

کینسر ایک جینیاتی مسئلہ ہے جو کہ یا تو وراثتی انتقال سے جنم لیتا ہے یا ایسے عوامل سرزد ہوتے ہیں جن سے ہمارے جسم کا گروتھ کو قابو کرنے والا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ یہ زندگی میں کسی بھی وقت ہمارے ڈی این اے میں نقائص کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ خرابیاں مختلف ماحولیاتی عناصر جیسا کہ یو۔وی ریڈی ایشنز، سموکنگ، وائرسز، کیمیکلز یا ریڈیوایکٹو اشیاء سے تا دیر رابطے کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ عام حالات میں ہمارے ڈی این اے میں ٹیومر سپریسر جینز پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر ہونے سے تحفظ فراہم کرتے ہیں مگر ان جینز میں میوٹیشنز کی وجہ سے کینسر جنم لیتا ہے۔

کرایے پر جھگڑا: خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو تھپڑ جڑ دیا

0

بھارت میں خاتون ٹیکسی ڈرائیور سے کرایے کے معاملے پر جھگڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لکھنؤ میں خاتون کی جانب ایک ٹیکسی ڈرائیور کو تھپڑ مارنے اور چپل سے پٹائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ 21 اگست کو لکھنؤ کے ٹیڈی پلیا مین چوک پر پیش آیا جب دو نوجوانوں اور خاتون کو کرائے پر ایک ٹیکسی ڈرائیور سے لڑتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور کو ایک پولیس اہلکار سے مدد مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈرائیور جیسے ہی اہلکار سے مدد مانگتا ہے اسی دوران خاتون نمودار ہوتی ہیں اور اسے تھپڑ مارتی ہے اور اس کی چپلوں سے پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور کو مار کھاتا دیکھ کر پولیس اہلکار اسے بچانے کے لیے آگے آئے۔

رپورٹ کے مطابق دو لڑکوں اور ایک عورت نے اس کی ٹیکسی میں سواری کی لیکن ڈرائیور کی جانب سے مانگا گیا پورا کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا۔

کرایے کے معاملے پر ان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور تینوں نے ڈرائیور کو مغلظات بکیں۔

متاثرہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ان سے کرایہ مانگا تھا، کرایہ دینے کے بجائے انہوں نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا، لڑائی دیکھ کر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اس دوران ایک شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ کسی فریق کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ابوظبی: کرونا سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

0

دبئی: یو اے ای حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل(ایف ایچ آر) نے وزارت صحت کے اشتراک سے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جو کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے بعض طریقہ وضوابط کار میں ترامیم سے متعلق ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے واضح کیا کہ اب وفاقی ملازمین کو ہر دو دن بعد ‘نیزل سواب ٹیسٹ’، ‘پی سی آر’ ٹیسٹ کرانا ہوگا، تاہم ان ملازمین کو استثنیٰ حاصل ہوگا جوکہ کرونا سے بچاؤ کے دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں، تبدیل شدہ طریقہ کار پرعملدرآمد کا آغاز انتیس اگست دو ہزار اکیس سے ہوگا۔

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو اپنی صحت کے پیش نظر ویکسین لگوانے سے قاصر ہیں، انہیں بھی نئے طریقہ کار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ مقدمات نمٹانے کے لئے یو اے ای کا تاریخی اقدام

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی جانب سے کنٹریکٹ پر رکھی جانے والے آؤٹ سورس کمپنیاں یا پبلک سروس کمپنیاں ، اپنے ایسے ملازمین کا ہر اڑتالیس گھنٹے بعد لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گی جو کہ حکومتی دفاتر میں فل ٹائم بنیاد پر کام کررہے ہیں جبکہ اس ٹیسٹ کی قیمت بھی متعلقہ کمپنی کو ادا کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ ایسے کنسلٹنٹ یا ماہرین جنہیں میٹنگز میں شامل ہونا ہوتا ہے یا انہیں حکومتی دفاتر کی حدود میں موجود رہنا ہوتا ہے، انہیں بھی اس مرحلے سے گزرنا ہوگا،ماسوائے ان کےجنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لے لی ہیں۔

فواد عالم نے کوہلی، گواسکراور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

0

جمیکا: قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ایک اور سنچری بنا کر کوہلی، ٹنڈولکر اور گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری اسکور کرکے فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔

بھارت کے چتیشور بجارا نے 24 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جبکہ گنگولی اور سنیل گواسکر نے 25 اننگز کھیل کر 5، 5 سنچریاں بنائی تھیں ان کا اس فہرست میں تیسرا اور چوتھا نمبر ہے۔

فہرست میں پانچویں نمبر پر بھارتی کرکٹر وجے ہزارے ہیں جنہوں نے 26 اننگز میں 5 سنچریز اسکور کی تھیں جبکہ پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‏’ماں نے کہا تھا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے‘‏

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ سنچریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔

فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 109، نیوزی لینڈ کے خلاف 102، زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کورونا کی ادویات اسمگل کرنے والے گروہ پکڑا گیا

0

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے لاہور کے نجی اسپتال میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ‏سے کورونا کی ادویات اسمگل کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔

سی ای او ڈریپ کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول یونٹ اور ڈرپ نے مشترکہ کارروائی کر کے گروہ ‏سے کورونا کی اسمگل شدہ مختلف ادویات برآمد کر لیں۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ملزم سے ایکٹمرا، پریوینر ویکسین، ایمفوٹیریسین ‏انجکشنز اور بھارتی ساختہ ادویات برآمد ہوئی ہیں، گرفتار ملزم کے مطابق گروہ کے پاس ادویات ‏کاوافرسٹاک ہے گروہ رکن اسپتال میں مریض کو ادویات دینے آیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اسمگلر گروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے گروہ کے ایجنٹس ‏اسپتالوں میں سمگل کورونا ادویات پہنچاتے تھے گروہ کورونا کی اسمگل ادویات کئی گنا مہنگے ‏داموں فروخت کرتا تھا، ملزمان ایکٹمرا انجکشن ایک تا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتے تھے جب کہ ‏ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 60000 مقرر ہے۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ‏ان میں بھارتی ساختہ ادویات بھی شامل ہیں جو ڈیلٹا ویئرئنٹ میں ہونے والے بلیک فنگس میں ‏استعمال ہوتی ہیں ۔