ہفتہ, جون 21, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 11364

جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی، بجلی کا سنگین بحران

0

ٹوکیو: ایشیائی ملک جاپان ان دنوں کا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس دوران دارالحکومت ٹوکیو میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی وجہ سے جاپان میں بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کم بجلی استعمال کریں۔

بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے جاپانی پاور کمپنیاں بند کیے گئے تھرمل پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جبکہ ری ایکٹرز کو دوبارہ فعال کرنے سمیت متبادل توانائی کے ذرائع کے اضافی استعمال کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سابق آئی جی سندھ نے راؤ انوار کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

0

کراچی: سابق آئی جی سندھ اے ٖڈی خواجہ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں الزامات لگانے پر راؤ انوار کو 5 کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

اے ڈی خواجہ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی نے انٹرویو میں مجھ سے متعلق ہتک آمیز الفاظ ادا کیے گئے، راؤانوار ہتک آمیز بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے، راؤ انور کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور ان کے خاندان کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

سابق آئی جی نے کہا کہ راؤ انوار نے  14 روز کے اندر معافی نامہ نہ دیا گیا تو 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

خیال رہے کہ راؤ انوار کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، انکاؤنٹرز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی پالیسی تھی اس پر عمل کیا۔

اے ڈی خواجہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں.

’نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی‘

0

لندن: حکومت کے بدلتے ہی عدالت سے مفرور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی رضامندی ہے کسی اور کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے میرے وکلا رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں: عدالتی مفروراسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

واضح رہے کہ سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد اسحاق ڈار 4 سال تک بیرون ملک رہے حلف نہیں اٹھایا وہ 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان کے طیارے میں فرارہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کیسز میں پیش نہ ہونے پرعدالت نے اسحاق ڈارکو مفرور قراردیا تھا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔

برقع پہن کر ہاسٹل میں محبوبہ سے ملاقات کرنیوالا نوجوان پکڑا گیا

0

بھارت میں نوجوان نے محبوبہ سے ملاقات کرنے کے لیے برقع کا سہارا لیا لیکن معمولی سی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا۔

ریاست کولکاتا میں مغربی بنگال کے علاقے مرشد آباد میں نوجوان لڑکی کا روپ دھار کر اپنی محبوبہ سے ملنے گرلز ہاسٹل جا پہنچا۔ اس نے ہاسٹل کے قریب ہوٹل میں کپڑے تبدیل کیے اور ہاسٹل چلا گیا۔

لیکن محبوبہ سے ملنے کی جلدی اور بے چینی کی وجہ سے نوجوان مردانہ اسپورٹس شوز تبدیل کرنا بھول گیا اور ہاسٹل میں پکڑا گیا۔

ہاسٹل میں جب گارڈ کی نظر نوجوان کے جوتوں پر پڑی تو وہ اس سے بات چیت کرنے لگا اور لڑکا ثابت ہونے پر اسے پکڑ کر پٹائی شروع کر دی۔

ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے اطلاع کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو لڑکی سمیت گرفتار کرلیا تاہم بعد میں پولیس نے لڑکی کو چھوڑ دیا۔

مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام تبدیل

0

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے جاتے جاتے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کردیے، مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کی اودے ٹھاکرے کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ نے  اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھنے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہےکہ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام ‘پریاگ راج’ رکھ دیا تھا۔

اس کے علاوہ ناوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ناوی ممبئی کا نیا نام ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ  ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ کا اعلان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

مہاراشٹرا حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں فلور ٹیسٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا۔

’ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ٹریننگ میں دل نہیں لگتا‘

0

راولپنڈی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے اور پھر واپسی پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب کوئی پروفیشنل کرکٹ کھیلنا شروع کرتا ہے تو ہمیشہ یہی خواب ہوتا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بہت محنت کرنا پڑتی ہے، ڈراپ ہونے کے بعد ذہنی طور پر دباؤ بھی محسوس ہوتا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گِر کر اٹھنے کے بعد کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے، مشکل میں خود کو اٹھانا صرف اپنے اوپر منحصر ہوتا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مشکل وقت میں کبھی کبھی ٹریننگ میں بھی دل نہیں لگتا مشکل وقت میں خود کو حوصلہ دینا پڑتا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ دورہ سری لنکا میں اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پُرامید ہوں۔

حج پروازیں: السعودیہ کا اہم فیصلہ

0

سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) نے رواں سال اندرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کی خاطر پروازیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا۔

ایئرلائن نے دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں سے داخلی عازمین حج کو جدہ لانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

نئی حکمت عملی کے پروازوں کا ازِسرنو طریقہ اختیار تیار کیا گیا ہے۔ داخلی معلمین نے پروازوں کی بکنگ کے لیے رجوع کی کس داخلی معلم کو کس پرواز پر کتنی نشستیں اور کن تاریخوں میں دی جائیں گی اس لیے قرعہ انداری کی گئی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین حج کے لیے پروازوں کی قرعہ اندازی مقررہ معیار کے مطابق کی گئی ہے۔ حج سیزن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کے لیے وہ طیارے مختص کیے گئے ہیں جس میں نشستیں زیادہ ہوں۔

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟

0
لیڈی ڈیانا

لندن: شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی کوئین‘ 30 جون کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر ایڈ پرکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’دی پرنسز‘ ریلیز کے لئے تیار کر لی گئی جسے 30 جون کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فلم میں فلمساز نے شہزادی ڈیانا کی زندگی کی سینکڑوں گھنٹے کی فوٹیج کے ذریعے ان لمحات کو فلمانے کی کوشش کی ہے جس میں ان کی جوانی سے لے کر 31 اگست 1997 کو 36 سال کی عمر میں ان کی موت اور اس کے نتیجے میں سوگ کے غیرمعمولی مناظر شامل ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا فلم سازی کا انداز ناظرین کو لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے تعلق کا ازسر نو تجزیہ کرنے کی ترغیب دے گا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈیانا کی کہانی بیان کرتے ہوئے جس حصے پر سب سے کم توجہ دی گئی اور جو میرے لیے سب سے زیادہ دلچسپی رکھتا ہے وہ یہ کہ ان کی کہانی ہم سب کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اسی سوچ کے ساتھ یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 1981 میں محض 20 سال کی عمر میں لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوگئی تھی اور وہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

بعد ازاں لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی جس کے ایک سال بعد 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

ماسک کے بغیر ایئرپورٹس داخلے پر پابندی عائد

0

کورونا وائرس کے کسیز میں اچانک اضافے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہوائی اڈوں پر فیس ماسک سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

سی اے اے نے فیس ماسک کے بغیر ایئرپورٹس داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ ایئر لائنز ڈومیسٹک پروازوں میں ماسک پہننے کے حکم پر عمل درآمد کرائیں، ایئرپورٹس پر کام کرنے والے تمام ملازمین بھی ماسک پہنیں گے۔

دو روز قبل سی اے اے نے ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سی اے اے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کورونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نوٹی فکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر اودے ٹھاکرے نے استعفیٰ کا اعلان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

مہاراشٹرا حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں فلور ٹیسٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد اودے ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ نے وزیراعلیٰ سے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا کہا تھا۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی اودے ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے  اعتماد کا  ووٹ حاصل کرنا تھا۔

اودے ٹھاکرے نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔