ہفتہ, جون 28, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 14050

مسافر طیارے کا ہنگامی راستہ کھول کر ونگ پر چلنے لگا، حیران کن ویڈیو

0

امریکا میں ایک شخص طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول کر ونگ پر چلتا رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت عملے کو غیرمعمولی ‏صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب پرواز لینڈ ہوتے ہی ایک مسافر ایمرجنسی راستے سے باہر نکل کر ونگ پر کھڑا ہو ‏گیا۔

امریکن ایئرلائن کی پرواز کولمبیا سے میامی پہنچی تھی اور پائلٹ ابھی طیارے کو مقررہ جگہ تک پہنچا ہی نہیں ‏تھا کہ ایک مسافر نے اچانک دروازہ کھول دیا اور ونگ پر چلتا رہا۔

چند لمحوں بعد اس مسافر نے ممنوعہ علاقے میں چھلانگ لگا دی اور وہاں کھڑا ہوگیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ‏سیکورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کر کے اسے حراست میں لے لیا۔

 

گرفتار شخص امریکی شہری ہے جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اسپتال سے میڈیکل کروانے کے بعد پولیس ‏اس سے باقاعدہ تحقیقات کرے گی۔

Police arrest American Airlines passenger after he opened emergency exit  and walked onto the win

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ونگ سے چھلانگ لگانے کے بعد عملے سے مدد مانگی اور کہا کہ اسے ‏خطرہ ہے۔

بہمنی سلطنت: تاج الدّین فیروز شاہ کا عہد گلبرگہ کا بامِ‌ عروج ثابت ہوا

0

بہمنی سلطنت کا آٹھواں حکم ران ابو المظفر تاج الدّین فیروز شاہ تھا جس کا دورِ حکومت 1397ء سے 1422ء تک رہا۔

فیروز شاہ کی تاریخِ پیدائش اور اس کے ابتدائی حالاتِ زندگی بہت کم دست یاب ہیں، لیکن مؤرخین اس کا یومِ وفات یکم اکتوبر 1422ء بتاتے ہیں۔ آج اس بہمنی سلطان کا یومِ‌ وفات ہے جس کے بارے میں قیاس یہ ہے کہ وہ 1371ء میں پیدا ہوا اور 1397 میں تخت سنبھالا تھا۔ گلبرگہ اس سلطنت کا دارُالخلافہ تھا۔

تاج الدّین فیروز شاہ کی پیدائش کے حوالے سے اس قیاس کو محمد قاسم فرشتہ کے اس تذکرے سے تقویت ملتی ہے کہ وہ اپنے چچا داؤد شاہ کے اِنتقال کے وقت سات سال کا تھا جب کہ اس کے بھائی احمد شاہ کی عمر چھے برس تھی۔

فیروز شاہ کے ابتدائی حالات کا بھی کوئی علم نہیں، سوائے اِس کے کہ اس کی پیدائش اس کے چچا محمد شاہ اوّل کے عہد میں ہوئی تھی اور انھوں نے ان دونوں بھائیوں کو استاد فضل اللہ کے آگے زانوئے تلمذ طے کرنے بھیجا تھا۔ انہی کے حلقے میں فیروز شاہ کی تربیت اور درس مکمل ہوا۔ دونوں بھائیوں نے جو فیروز شاہ اور احمد شاہ کے نام سے بعد میں بہمنی سلاطین مشہور ہوئے، نے استاد کی خصوصی توجہ اور شفقت سے خوب دل لگا کر علم حاصل کیا۔

مؤرخین کے مطابق تاج الدّین فیروز شاہ غیر معمولی طور پر ذہین اور طبّاع واقع ہوا تھا۔ اس نے اپنے استاد فضل اللہ کے علم و فضل سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان کی صحبت سے خوب فیض پایا۔ فیروز شاہ نے اپنے ذخیرۂ علم سے جو شعور اور دانش سمیٹی تھی، اسے پھیلانے کا فیصلہ کیا اور تخت نشینی کے بعد بہمنی سلطنت میں تعلیم اور مدارس کی سرپرستی کے ساتھ اساتذہ کی پزیرائی اور عزّت کرتا رہا۔

بہمنی سلطنت کی تاریخ میں فیروز شاہ کے دور کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور خود اسے ذی علم اور فاضل ترین حکم ران تسلیم کیا جاتا ہے جس نے اپنے عہد میں تہذیب و تمدن اور علم و فضل کی بڑی قدر کی اور اس کے فروغ کے لیے نمایاں کام کیا۔

فیروز شاہ دکن کے بہمنی خاندان کے اُن سلاطین میں سے ہے جن کو مؤرخین نے دکن کا تاج بھی کہا ہے کیوں کہ اُس کا عہدِ حکومت دکن کا بامِ ترقی تھا۔

مؤرخین لکھتے ہیں کہ اُس زمانے میں فیروز شاہ نے سلطنت کو سنبھالا تھا جب اغیار کے ہاتھوں اسے دھکا لگ رہا تھا اور ڈر تھا کہ کہیں یہ نوخیز سلطنت برباد نہ ہوجائے، لیکن فیروز شاہ نے اسے ایسی مضبوط طنابوں سے جکڑ دیا کہ سلطنت عرصہ دراز تک مستحکم رہی۔

فیروز شاہ سیاست اور امورِ سلطنت میں بھی اپنی فہم و فراست اور ذہانت کے سبب کام یاب رہا اور وہ ایسا حکم ران تھا جس نے تمام اقوام اور روایات کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنی ہمسایہ سلطنتوں کے سیاسی تعلقات پر بھی قائم رکھے اور معقول تدبیر سے جواب دیا۔

فیروز شاہ مصلح بھی تھا جس نے سیاست اور معاشرت میں بڑی اِصلاحات بھی کیں۔ اہلِ دکن کے دل و دماغ میں ایک تلاطم اور معاشرت میں طوفان برپا کر دیا اور زندگی کا نیا مطمح نظر پیدا کرکے ایک جدید معاشرہ تشکیل دیا۔

فیروز شاہ کا علمی شغف تمام بہمنی سلاطین سے زیادہ تھا۔ اُسے دکن کا مُعلَّم سلطان بھی کہا جاتا ہے جس نے زندگی بھر اپنی رعایا کی علمی و اِخلاقی خدمت بھی کی اور دکن میں علم کے بڑے بڑے خزانے جمع کردیے۔

فیروز شاہ کی علم نوازی سے گلبرگہ مرکزِ‌ علم و فضل بن گیا تھا اور سلطنت کو آس پاس کی ریاستوں میں پہچان و قبولیت ملی۔

خاتون سے دست درازی : دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

0

لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دو کی مسترد کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں شناخت ہونے والے چار ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے دو ملزمان کو ضمانتیں منظور جبکہ دو ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، ملزم شہریار خان اور ارسلان کی 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

اس کے علاوہ دو ملزمان افتخار اور عابد کی ضمانتوں کی درخواست کو مسترد کردیا گیا، پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم افتخار اور عابد کا وقوعہ میں واضح کردار اور ثبوت سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں : مینارپاکستان پر خاتون سے دست درازی کیس، اہم دعویٰ سامنے آگیا

اس لیے افتخار اور عابد کی ضمانتیں مسترد کی جاتی ہیں، جبکہ ملزم شہر یار خان اور ارسلان کی ضمانت پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض میں منظور کی جاتی ہیں۔

‏’حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مثال قائم کر رہی ہے‘‏

0

وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ‏ہے کہ حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیرسےمثال قائم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں ‏وزیراعظم کو نئی ماڈل پناہ گاہوں پرپیش رفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کیلئےمرکزی ایڈوائزری بورڈکی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے ہرپناہ گاہ کیلئے ‏‏4 رکنی انتظامی بورڈبھی جلدتشکیل دےدیاجائےگا ہرپناہ گاہ کیلئےڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کااجرابھی کر دیا ‏جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 4 پناہ گاہوں کیلئےعمارتوں کی تعمیرکےسلسلے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے ‏پناہ گاہوں کی تعمیرکاکام ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائےگا۔ ملاقات میں ایم ڈی بیت المال ملک ‏ظہیرعباس کھوکھر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھاجائے حکومت ماڈل ‏پناہ گاہوں کی تعمیرسےمثال قائم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پناہ گاہوں کےاسٹاف کوعالمی معیارکی تربیت فراہم کر رہی ہے ون ونڈو سینٹر سے ‏مستحق افراد کو سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہو سکےگی۔

سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ: پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

0

اسلام آباد : سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ، گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی ، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کےساتھ کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، سعودی عرب کی سالمیت کےتحفظ کیلئےپاکستان کھڑا رہے گا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کوپہلےکبھی تنہانہیں چھوڑااورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، ترقی استحکام اورامن کیلئےسعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑاہے۔

ملاوی: سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ میں خود کو گولی مار دی

0

ملاوی: جنوب مشرقی افریقا کے ملک ملاوی میں ایک سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر خود کو گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے دن ملاوی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کلیمنٹ چیویا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پستول سے خود کشی کر لی۔

کلیمنٹ چیویا دو سال قبل دفتر چھوڑتے وقت ملنے والی گاڑی کے اخراجات سے متعلق بات چیت کے لیے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ گئے تھے۔

پچاس سالہ چیویا نے 2019 میں اپنی پانچ سالہ مدت کے اختتام پر اپنی سرکاری گاڑی خرید لی تھی، لیکن انھوں نے چھ ماہ بعد پیش آنے والے حادثے میں ہونے والے نقصانات کی ادائیگی کے لیے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے یہ ادائیگی ہو۔

پولیس ترجمان جیمز کڈزیرا نے جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن فی الحال مکمل تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے، پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کی عمارت میں خودکشی کر لی۔

گاڑی سے متعلق پارلیمنٹ کا مؤقف ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی کی انشورنس ختم ہو چکی تھی، پارلیمنٹ بیان کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر معذور ہو چکے تھے اور وہ وھیل چیئر پر پارلیمنٹ گئے، اس لیے ان کی سیکیورٹی چیکنگ زیادہ سخت نہیں کی گئی تھی۔

پارلیمنٹ بیان میں اس واقعے کو چیویا کی سروس کی شرائط کے اطلاق پر ان کی مایوسی سے جوڑا گیا ہے، بیان کے مطابق چیویا گاڑی کے نقصانات کی ادائیگی پارلیمنٹ سے کروانا چاہتے تھے، وہ یہ کیس عدالت بھی لے کر گئے جہاں یہ کیس تاحال زیر التوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید 114 اشیا کی درآمد پر سو فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی

0
نوٹ

کراچی : اسٹیٹ بینک نے مزید 114 اشیا کی درآمد پر سو فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کر دی، ان اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی اور توازنِ ادائیگی کو سہارا ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر اسٹیٹ بینک نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 114 اشیا کی درآمد پر سو فیصد کیش مارجن کی شرط (سی ایم آر) عائد کر دی، جس کے بعد اُن اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہوگئی جن پر سی ایم آر عائد ہے۔

اس اقدام سے ان اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی اور توازنِ ادائیگی کو سہارا ملے گا۔ اس سلسلے میں حالیہ عرصے میں کیا گیا، یہ دوسرا اقدام ہے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے درآمدشدہ گاڑیوں کے لیے قرضے ممنوع قرار دیتے ہوئے صارفی قرضوں کے محتاطیہ ضوابط پرنظرِ ثانی کی تھی۔

کیش مارجن اس رقم کو کہا جاتا ہے جو درآمد کنندہ کو درآمدی سودے کا آغاز کرنے کے لیے، جیسے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنا، اپنے بینک میں جمع کرانی ہوتی ہے، اور یہ درآمدی شے کی مجموعی مالیت کے برابر ہو سکتی ہے۔ کیش مارجن سے درآمدات کی لاگت جمع کرائی گئی رقم کی موقع لاگت (opportunity cost) کے لحاظ سے بڑھ جاتی ہے، اور اس طرح درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ابتدا میں 2017ء میں سو فیصد کیش مارجن کی شرط 404 اشیا پر عائد کی گئی تھی تاکہ بڑی حد تک غیر ضروری اور صارفی اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ اس فہرست میں 2018ء میں مزید اضافہ کیا گیا۔ تاہم کاروباری اداروں کو کووڈ کی وبا کے دھچکے برداشت کرنے کے قابل بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 116 اشیا پر سی ایم آر ہٹا کر ریلیف فراہم کیا تھا۔

اب جبکہ اقتصادی نمو بحال ہو چکی ہے اور اس کی رفتار بڑھ رہی ہے تو اسٹیٹ بینک نے مزید 114 درآمدی اشیا پر کیش مارجن کی شرط عائد کرکے اپنی پالیسی میں مطابقت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے اُن دیگر پالیسی اقدامات کی تکمیل کرے گا جو درآمدی بل کا دباؤ کم کرنے اور کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ پائیدار سطح پر محدود رکھنے میں مدد دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

0

ریاض : سفیر پاکستان بلال اکبر نے ذاتی نمبر پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کا اعلان کردیا ، سعودی مقامی وقت کےمطابق دوپہر3 بجے سے ٹیلیفون پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے ذاتی نمبر پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کااعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کمیونٹی کے مسائل سننےکے لیے ذاتی نمبر دے دیا اور کہا سعودی مقامی وقت کےمطابق دوپہر3بجےسےٹیلیفون پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

خیال رہے سفیر پاکستان بلال اکبر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

گذشتہ ماہ پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایکسپائراقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی تھی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

برطانوی اداکارہ کیٹی پرائس کی غلطی بڑی مصیبت بن گئی

0
اداکارہ

لندن : برطانوی ماڈل و اداکارہ کی ایک غلطی نے انہیں بہت بڑی مصیبت میں ڈال دیا، عدالت میں اعتراف کے بعد ان کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی مشہور ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی اداکارہ اور کاروباری خاتون کیٹی پرائس نے شراب کے نشے میں کار چلانے اور کار حادثے کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے پاس کار انشورنس نہیں تھی اور اب ان پر کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

سسیکس پولیس کے مطابق مغرب میں ان کی گاڑی پیٹرج گرین علاقے میں ٹکر کے بعد الٹ گئی تھی جب کہ کیٹی گاڑی چلا رہی تھیں۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس افسر سے کہا کہ میں نشے میں تھی اور مجھے کار نہیں چلانی چاہیےتھی۔

43 سالہ اداکارہ نے عدالت میں تمام الزامات کا دفاع کرنے کی بجائے ان کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد انہیں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں قید بھی ہوسکتی ہے۔

منگل کے روز شام 6 بج کر 20 منٹ پر ان کی گاڑی کسی مقام پر ٹکرا کر الٹ گئی تھی اور پرائس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جیسے ہی پولیس ان کی مدد کو پہنچی وہاں کیٹی نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا فوری اعتراف کرلیا تھا۔

کراچی انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیارکا درجہ مل گیا

0

کراچی : جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ بوئنگ اور ائیر بس طیاروں کے لئے مستند قرار دے دیا گیا ، بڑےطیاروں کوآپریشن کی اجازت ایئروڈوم ریفرنس کوڈفورای کےتحت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیارکا درجہ دیتے ہوئے ائیرپورٹ بوئنگ اورائیر بس طیاروں کے لئے مستند قرار دے دیا۔

ڈاریکٹریٹ برائے ائیر اسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا ، بڑےطیاروں کوآپریشن کی اجازت ایئروڈوم ریفرنس کوڈفورای کےتحت دی گئی ہے۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہممتعلقہ طیارے17ستمبر2024تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں ، بڑےطیار وں کی کراچی ائیرپورٹ پرآمدو رفت باآسانی جاری رکھ سکتے ہیں۔