جمعہ, مئی 9, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 25274

بھٹو کا جیل سے بے نظیر کو آخری خط، پڑھنے والے رو گئے

0

ذوالفقار علی بھٹو نے 21 جون 1978 کو اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقع پر ’’میری سب سے زیادہ پیاری بیٹی ‘‘کے عنوان سے خط لکھا تھا۔

post-7

یہ خط انتہائی جذباتی تھی جس میں بھٹو نے بحیثیت باپ ایسا جذباتی خط لکھا تھا جسے پڑھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

post-6

ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں قید میں ہوں اور اپنی بیٹی کو کیا تحفہ دے سکتا ہوں۔

post-5

ایسے موقع پر جب بیٹی اور اس کی ماں بھی نظر بند ہو، ایک قید خانے سے دوسرے قید خانے تک محبت کا پیغام کیسے پہنچے

post-4

میں تمہیں تحفہ تک نہیں دے سکتا لیکن عوام کا ہاتھ تحفے میں دیتا ہوں۔

post-3

بھٹو نے بیٹی کو مخاطب کیا اور کہا کہ دادا اور دادی نے مجھے فخر اور غربت کی سیاست سکھائی جو میں اب تک تھامے ہوئے ہوں۔

post-2

میں تمہیں پیغام دیتا ہوں کہ صرف عوام پر یقین رکھو اور ان کی فلاح کے لیے کام کرو اور جنت تمہاری والدہ کے قدموں تلے ہے

post-1

متحدہ کا سندھ حکومت کے خلاف وائٹ‌ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

0

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی کرپشن لوٹ مار پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، متحدہ قیادت اور میئر کراچی پریس کانفرنس میں ثبوت بھی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اسمبلی اراکین اور میئر کراچی سندھ حکومت کی کرپشن، لوٹ مار کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کریں گے اور متحدہ قیادت اس ضمن میں عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔

متحدہ ذرائع نے کہا ہے کہ کل پیش کیے جانے والے وائٹ پیپر میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے، جن میں غیر قانونی بھرتیوں، وزارتوں میں کرپشن ، وزیر بلدیات اور وزیرزراعت کی کرپشن کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے نئے سیاسی اتحاد پرغورشروع کردیا

0

نو ڈیرو : پیپلز پارٹی نے نئے سیاسی اتحاد پر غور شروع کردیا، اراکین نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کے سی ای سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کی زیرصدارت سی ای سی کے اجلاس میں اعتزازاحسن، فرحت اللہ بابر، قمرزمان کائرہ، شیری رحمان اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کےاراکین نے آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات، پاناما فیصلے کے بعد کی صورتحال پرغور، ریاست میں کرپشن کیخلاف اور نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں حکومت مخالف نئے سیاسی اتحاد پربھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ آصف زرداری کے دورہ بلوچستان پرحکمت عملی طے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری 7اپریل کوبلوچستان کے دورہ پرجائیں گے، اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ فاٹا اصلاحات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کی رپورٹ پرعملدرآمد کیا جائے۔

اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی کل سے لاپتہ

0

کراچی: سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اور معروف بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے اشفاق لغاری پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی شاہ نواز شاہ کے مطابق اشفاق لغاری کل شام ساڑھے سات بجے اپنی رہائش گاہ سے نکلے اور اُن کا 9 بجے اپنی بیٹی سے رابطہ ہوا جبکہ چالیس منٹ بعد اُن کا نمبر بند ہوگیا۔

اشفاق لغاری کی گاڑی سہراب گوٹھ پر واقع مکہ ہوٹل کے قریب لاوارث حالت میں ملی، گاڑی کے شیشے کھلے ہوئے تھے جبکہ چابی بھی گاڑی میں لگی ہوئی تھی۔

موبائل فون بند ہونے اور گاڑی برآمد ہونے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دے کر رپورٹ درج کروادی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے وی سی سی نے گاڑی کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی جائے گی تاہم ہائی وے پر موجود تمام چیک پوسٹوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

خوش خوراک کرکٹرز، وزن زیادہ فٹنس صفر، ٹیم سے باہر

0

لاہور : پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنرسمیع اسلم کو کرکٹ سے زیادہ چکن کڑاہی پسند ہے اور وہ اسی کڑاہی کی وجہ سے فٹنس میں پیچھے رہ گئے اور ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم خوش خوارک بلے باز ہیں اور چکن کڑاہی ان کی پسندیدہ ڈش ہے اور یہی خوش خوراکی انہیں لے ڈوبی اور فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔


ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم مینجمنٹ کے چھاپے پر انکشاف سے پتہ چلا کہ نوجوان اوپنر ڈائٹ فوڈ نہیں بلکہ مرغ مسلم یعنی چکن کڑاہی کھا رھے تھے۔

اسی طرح اسپینر یاسر شاہ بھی مطلوبہ وزن سے بھاری بھرکم نکلے ان کا وزن 89 کلو ہے جب کہ ان کا وزن محض 68 کلو ہونا چاہیے تھا یوں یاسر شاہ بھی سلیکٹرز کو مطمئن نہیں کرسکے۔

اسی طرح عمر اکمل، یاسر شاہ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی فٹنس کے مطلوبہ معیار سے پیچھے تھے جب کہ عمر اکمل تین ٹیسٹ میں فیل ھوئے اور ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل جو فٹنس ٹیسٹ ھوئے اس میں سب کھلاڑیوں کی فٹنس کے پول کھل گئے اور یوں کئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے یہی نہیں بلکہ ان فٹ کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگ کے لیے این او سی بھی نہٰیں ملے گا۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے حوالے سے اصول و ضوابط سخت کرت دیئے ہیں اور اب صرف وہی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنائے پائے گا جو مکمل طور پر فٹ ہو۔

چینی ڈاکٹرز کا کارنامہ، بازو پر اگنے والا کان صحیح جگہ لگادیا

0

بیجنگ: چین کے ڈاکٹرز نے بازو پر اگائے جانے والے مصنوعی کان کو آپریشن کر کے اُس کی صحیح جگہ پر لگا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے مسٹر جی نامی شخص کے ہاتھ میں اگائے جانے والے مصنوعی کان کو چین کے ماہر ڈاکٹرز نے اُس کی اصل جگہ پر لگا دیا۔کاسمیٹک سرجری کے مشہور سرجن نے اس آپریشن میں خود بھی حصہ لیا۔

ear-post-1

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے پر لگائے جانے والے کان میں خون کی روانی شروع ہوگئی جو آپریشن کے کامیاب ہونے کا واضح اشارہ ہے، طبی ٹیم نے آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے تاہم صحافتی اداب کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے خبر میں شامل نہیں کیا جارہا۔

ear-post-3

چار ماہ قبل ڈاکٹروں نے مسٹر جی کی پسلی کی ہڈی کو لے کر اسے انسانی کان کی صورت میں کاٹا اور پھر اسے بازو کے کھال کے اندر ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ کان کو اُگانے کا یہ آپریشن تین مرحلوں پر مشتمل تھا جو تمام کے تمام ژیان جیاتونگ یونی ورسٹی کے ہسپتال میں ہوئے۔

ear-post-2

یاد رہے مسٹر جی 2015 میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے باعث اُن کے جسم کا دایاں حصہ بری طرح متاثر ہوا اور وہ ایک کان سے محروم بھی ہوگئے تھے۔

ear-post-4

حادثے سے متاثر ہونے والے شخص نے چہرے اور جسم کو بہتر بنانے کے لیے کئی آپریشنز بھی کروائے جن میں وہ کامیاب رہے مگر وہ اپنے کان کے محروم ہونے پر شدید رنجیدہ تھے۔

ear-post-5

لوڈ شیڈنگ عروج پر ہےاور وزیر درجہ حرارت کو رو رہے ہیں، عمران خان

0

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی صورت حال بد ترین ہوتی جا رہی ہے اور حکومت اسے حل کرنے کے بجائے ریت میں منہ دیے بیٹھی ہے۔

عمران خان ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی صورت حال بدتر ین ہوتی جارہی ہے اور موسم گرما کے آغاز میں ہی حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنی پریس کانفرنس میں بجلی کی طلب ورسد کےدرمیان فرق کا اعتراف کیا ہے اور نہایت ڈھٹائی سے ساری ذمہ داری درجہ حرارت پر ڈال رہے ہیں حالانکہ گرمیاں کوئی پہلی مرتبہ تو نہیں آئی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سوال کیا کہ خوا جہ آصف کو پاکستان میں ہونے والی موسمی تغیرات کا علم نہیں تھا اور کیا انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ اس ماہ درجہ حرارت کہاں تک پہنچ جاتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی کیوں کہ وزراء اپنی وزارتیں دیکھنے کے بجائے پاناما کیس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے میں سارا وقت برباد کر دیتے ہیں جس سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ گر دشی قرضے 385 ارب سے تجاوز کر گئے ہیں اور حکومت خود بھی گردشی قرضوں میں اضافےکا اعتراف کر چکی ہے اور جس سے معاملے کی سنگینی کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

پی آئی اے کے انجینئرز کی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، سردارمہتاب خان

0

کراچی : وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا شعبہ انجینئرنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اوراس کے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں اس سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے تمام تر کوشش بروئے کار لا ئی جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجینئرنگ اور لائن مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کے قائم مقام چیئرمین محمد عرفان الہٰی ان کے ساتھ تھے۔

پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی نے انہیں شعبہ انجینئرنگ میں کام کی نوعیت اور درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے تا کہ یہاں سے نہ صرف پی آئی اے کے اپنے طیاروں کو مکمل تکنیکی سہولیات کی فراہمی ہو بلکہ دوسری ایئر لائنوں کو بھی فنی سہولیات فراہم کر کے ریونیو حاصل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے مینٹینس کے معیارکوانجن بنانے والی کمپنیوں کی ہدایات اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اورغیرملکی طیاروں کے حفاظتی معیارکا معائنہ کرنے والی ایجنسی کے مطابق طیاروں کی ضروری دیکھ بھال کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ ہوائی سفر میں شعبہ انجینئرنگ کا کلیدی کردار ہے اوراس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سردار مہتاب احمد خان نے اس بات پر زوردیا کہ پی آئی اے اپنے شعبہ انجینئرنگ کی افرادی قوت کو بہترٹریننگ فراہم کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر حاصل کرے ۔اسی طرح غیر ملکی ایئر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کے سیفٹی ایجنسی کی جانب سے معائنوں میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ہینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے فالتو اور غیر ضروری سامان ہٹایا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے انتہائی قیمتی جگہ کا غیر ضروری استعمال ہو رہا ہے۔

سعودی حکومت نے عمرہ سیزن میں‌ ایک ماہ کا اضافہ کردیا

0

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لیے سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان مقدس فریضہ ادا کرسکیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ سیزن میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لئے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے توسیع کے بعد اب عمرہ سیزن پندرہ رمضان کی بجائے 15 شوال کو ختم ہوگا۔

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ سیزن کی مدت 10جون(15 رمضان المبارک) سے بڑھا کر10جولائی(15 شوال) کر دی ہے۔ حکام کے مطابق 2016 ء میں 6.4 ملین ویزے جاری کئے گئے تھے جو 2015ء کی نسبت7فیصد زیادہ تھے جبکہ 2015 میں 6 ملین ویزے جاری کیے گئے تھے۔

گزشہ برس جاری کیے جانے والے ویزوں میں سب سے زیاد زائرین کی تعداد مصر سے تھی جبکہ رواں برس بھی 2016ء میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ویزے جاری ہوئے تھے۔

دوسری جانب دو سالوں میں دوسرے نمبر پر آنے والے اسلامی ممالک میں پاکستان کا نام ہے جس کو 9 لاکھ 91 ہزار جبکہ انڈونیشیا کو سات لاکھ ویزے جاری کیے گئے تھے۔

یاد رہے رمضان المبارک کے ابتدائی 15 ایام تک سعودی حکومت غیرملکی زائرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزے جاری کرتی تھی تاہم 15 رمضان کے بعد عوام کا رش بڑھنے کے سبب اس سلسلے کو گزشتہ کئی برسوں سے روکا ہوا تھا۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب: غیرقانونی مقیم افراد کو 3 ماہ میں ملک چھوڑنے کی رعایت

یاد رہے رمضان المبارک کے ابتدائی 15 ایام تک سعودی حکومت غیرملکی زائرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ویزے جاری کرتی تھی تاہم 15 رمضان کے بعد عوام کا رش بڑھنے کے سبب اس سلسلے کو گزشتہ کئی برسوں سے روکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: غیر قانونی مقیم پاکستانیوں‌ کی واپسی کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم

عسکری اتحاد یمن میں‌ مداخلت نہیں‌ کریگا، ایرانی تحفظات دور کریں‌ گے،خواجہ آصف

0

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو این او سی خوشی سے دیا، سعودی عرب نے خود راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں، عسکری اتحاد یمن میں مداخلت نہیں کرے گا، ایران کے تحفظات کو دور کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی عسکری اتحاد کے لیے راحیل شریف کو این او سی خوشی سے دیا، مختلف عرب ممالک کے ساتھ فوج کا پرانا رشتہ ہے۔

سعودیہ عرب نے ہمیں خط لکھا تھا

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے عسکری اتحاد کے معاملے پر پاکستانی حکومت کو باقاعدہ خط لکھا جس میں اتحاد کے لیے راحیل شریف کی خدمات مانگی گئی تھیں۔

ہماری افواج کا کردار سعودی سرحدکے اندر ہوگا

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم فوجی تربیت کے لیے سہولتیں فراہم کررہے ہیں، فوجی اتحاد میں ہم ایران کے تحفظات کو دور کریں گے، عسکری اتحاد میں ہماری افواج کا کردار سعودی سرحدکے اندر ہوگا، یمن میں ہماری اب بھی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے آرمی چیف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی

آرمی چیف قمر باجوہ اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملنے کی درخواست کی تھی، ملاقات کا ایجنڈا عمران خان کو ہی پتا ہوگا۔

ڈان لیکس کا ایشو ختم ہوگیا

ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کا ایشو ختم ہوگیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی

مخالفین کی جانب سے ن لیگ اور پی پی کے درمیان ڈیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری اور پیپلز پارٹی کے درمیان کسی معاملے پر ڈیل نہیں ہوئی۔