ہوم بلاگ صفحہ 7448

‘نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے’

0

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کو این آر او قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔

انہوں نے لکھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کیخلاف کیسز بند کیےجائیں گے نیب قانون میں ترمیم سے میگا کرپشن کانیادورشروع ہوجائےگا۔

عمران خان نے تجویز پیش کی کہ سیاستدانوں کےتمام میگاکیسزکی نگرانی کیلئےمانیٹرنگ جج ہونا چاہیے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کےلیے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ماہ گزر چکےاورایف آئی اےفردجرم عائدکرنےمیں ناکام رہی ہے پتہ چلتا ہےکہ کس طرح بڑے چور نظام کا استحصال اور ہیرا پھیری کرتے ہیں کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرائم منسٹر اپنے اور خاندان کے کیسز میں مداخلت کر رہے ہیں ایف آئی اے نے وزیر کرائم کے کہنے پر ضمنی ریفرنس کاچالان واپس لیا ایف آئی اے وزیر کرائم کےکہنے پر کیس کو مکمل طور پر تباہ کر رہا ہے۔

سونو سود نے ایک بار پھر اپنی دریا دلی سے سب کے دل جیت لیے

0

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سونو سود بھارت میں اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔

سونو سود نے ایک بار پھر اپنی دریا دلی سے مداحوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے چار بازوؤں اور ٹانگوں والی بچی کا اعلان کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوادہ سے ایک ایسی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حیرت انگیز طور پر 4 بازوں اور ٹانگیں تھیں۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ میں کامیابی کیسے ملتی ہے؟ سونو سود نے بتا دیا

ڈاکٹروں نے بچی کی صحت مند زندگی کے لیے فوری سرجری کروانے کا کہا تھا تاہم والدین کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ علاج کرا سکیں۔

جب یہ خبر اداکار سونو سود تک پہنچی تو انہوں نے بچی کے علاج کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو سود نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ڈاکٹر بچی کا علاج کر رہے ہیں۔

کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بچی کا علاج شروع کر دیا گیا ہے بس آپ لوگ دعا کریں۔

مداحوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے سونو سود کے انسان دوست اقدام تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں‌ میں ہوشربا اضافہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی ہے۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئل، گھی، چائے، دودھ مہنگا ہوگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا آئل چار سو تریسٹھ روپے سے بڑھ کر چار سو تراسی روپے فی لیٹر ہوگیا تھا جبکہ حبیب آئل تین سو اٹھاسی روپے سے بڑھ کر چار سو آٹھ روپے لیٹر کردیا گیا تھا۔

مختلف برانڈز کی چائے پینتالیس روپے اضافے سے ایک ہزار اناسی روپے کلو ہو گئی، شربت روح افزا کی ڈیڑھ لیٹر بوتل دو سو اکتالیس سے بڑھ کر 276 روپے ہو گئی جبکہ جام شیریں کی ڈیڑھ لیٹر بوتل چار سو سینتیس روپے سے بڑھ کر چار سو پچتھر روپے ہو گئی۔

دودھ کا پیکٹ ایک سو بیالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو باسٹھ روپے لیٹر ہو گیا، دال چنا ایک سو ساٹھ، سفید چنے دو سو تیرا روپے اور دال ماش دو سو اٹھتر روپے کلو کی ہوگئی ہے۔

جب سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قاتل نے دھمکی دی

0

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بھارتی میڈیا نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی ویڈیو شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گینگسٹر کہہ رہا ہے کہ سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔

ویڈیو میں لارنس کے ساتھ راجستھان سے ان کے معاون سمتھ نہرا کو دیکھا جاسکتا ہے نہرا نے مبینہ طور پر سلمان خان کے گھر کی تلاشی لی تھی لیکن گینگ کے کچھ کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالت کے باہر 2018 میں گینگسٹر کا سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاوجہ مجھے شامل تفتیش کررہے ہیں ابھی تو ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے جب ہم کریں گے تو پتا چل جائے گا سلمان خان کو جودھ پور میں ہی ماریں گے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ اب پنجاب، دہلی، ہریانہ، راجستھان اور ہماچل پردیس ریاستوں میں پولیس کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشنوئی کے روابط دیگر ممالک تک بھی پھیل گئے ہیں ان میں سب سے نمایاں گولڈی برار ہے جس نے کہا کہ اس نے موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گینگ کے پانچ ریاستوں میں 700 شوٹرز ہیں اور وہ مزید دوسرے گینگز کو اپنے ساتھ شامل کررہے ہیں اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گروہ پنجابی فنکاروں سے مستقل بنیادوں پر بھتہ وصول کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا گلوکار کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

چین اور بھارت کو روسی آئل کی سپلائی میں ریکارڈ اضافہ

0

روس کی جانب سے چین اور بھارت کو تیل کی سپلائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

یورپی ممالک کی جانب سے روسی تیل کے بائیکاٹ اور درآمد پر پابندی کی اطلاعات پر ماسکو حکومت نے چین اور بھارت کو تیل کی سپلائی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے بھی روس سے آئل خرید کر عوام کو ریلیف دیا ہے جب کہ بھارت میں روسی آئل کی خریداری کے بعد پیٹرول کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

روس یوکرین جنگ کے بعد سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کئی ممالک نے روس سے سستا پیٹرول اور گیس خریداری کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

یورپی یونین روسی تیل پر پابندی کیوں نہیں لگا سکی؟

دوسری جانب یورپی یونین کا دو روزہ ہنگامی سربراہی اجلاس برسلز میں جاری ہے، جس میں روس سے تیل خریدنے پر پابندی اور روسی توانائی پر انحصار تیزی سے کم کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ اپنانے پر غور کیا گیا ہے، تاہم یورپی ممالک روسی تیل پر پابندی لگانے کے معاملے پر متفق نہیں ہوسکے ہیں۔

یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اب بھی بحث جاری ہے، امید ہے جلد ہی تمام ممالک کسی معاہدے پر متفق ہوجائیں گے۔

سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

0

کراچی: حب میں پکنک منانے کے لیے جانے والا کراچی کا نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حب میں پکنک منانے کے لیے جانے والا 21 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مدد کے لیے پکار کررہا ہے لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں پہنچا اور نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کے وقت کوئی لائف گارڈ موجود نہیں تھا جب تک ریسکیو ٹیمیں سمندر میں پہنچی تو نوجوان دم توڑ چکا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مبارک ویلیج کے قریب نوجوان پہاڑی سے ایک جمپ کرنے کے بعد دوسری جمپ کرنے گیا تو ڈوب گیا، نوجوان کو سوئمنگ کرنی آتی تھی لیکن خود کو نہیں بچا سکا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان اتوار کے روز ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حب میں بھی ایک اور نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق نوجوانوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں لہریں بلند ہونے کے باعث شہری نہانے کے دوران احتیاط کریں۔

روسی صارفین نے نیٹ فلکس تک رسائی کھو دی

0

روس اور یوکرین کے درمیان تین ماہ سے جاری جنگ کے پیشِ نظر معروف ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے روسی صارفین کے لیے اپنی سروس مکمل طور پر بند کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صارفین کو اب مزید نیٹ فلکس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

کمپنی نے سروس جمعہ کے روز سے مکمل بند کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف نیٹ فلکس نے بڑا اعلان کردیا

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ کمپنی کا روسی مارکیٹ سے باقاعدہ طور پر انخلا ہوگیا ہے۔ کمپنی نے روسی حکام کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

نیٹ فلکس کو یوکرین کے ساتھ جنگ کے باعث روس میں اپنی سروسز بند کرنے پر بڑا نقصان بھی ہوا ہے۔ نیٹ فلکس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دو لاکھ پرائم سبسکرائبرز کے نقصان کی اطلاع کے بعد اس کے اسٹاک میں 20 فیصد کمی ہوئی۔

اس کمی نے نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کو 221.6 ملین تک پہنچا دیا جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 221.8 ملین تک تھی۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروسز بند کردیں

نیٹ فلکس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا کہ روس میں ہماری سروس کی معطلی اور تمام روسی ادائیگی شدہ سبسکرپشنز کو ختم کرنے کے نتیجے میں پیڈ نیٹ ایڈ پر 7 ملین کا اثر پڑا۔

قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کردی گئی

0
قومی اسمبلی نشستیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نئی  حلقہ بندیوں کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں کمی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ شائع کردی ہے، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں فاٹا کی 6 نشستوں میں کمی کے بعد قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر متعلقہ حلقے کا ووٹر 30 جون تک اعتراض دائر کرسکتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔

خیال رہے کہ سابقہ فاٹا میں قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 12 تھی، تاہم قبائلی علاقوں کے خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے کے بعد اس کی نشستوں میں کمی کی گئی ہے۔

جاری بیان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع ہونگے، جبکہ اعتراضات اور نقشہ جات کی 8 نقول الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی۔

الیشکن کمیشن کا کہنا ہے کہ بذریعہ کوریئر، ڈاک یا فیکس اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے۔

سابق بھارتی کپتان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

0

بہار: بھارتی بزنس مین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ بہار کے بیگو سرائے سی جے ایم کورٹ میں ڈی ایس انٹرپرائزز کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔

کمپنی کے مالک نے موقف اپنایا ہے ‘نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ’ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہو گیا ہے۔ مقدمہ میں متاثرہ فریق نے ‘نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ’ کمپنی کے سی ای او راجیش آریہ، ڈائریکٹر (اکاؤنٹ ایڈمنسٹریشن) مہندر سنگھ۔، مارکیٹنگ ہیڈ ارپت دوبے، اے ڈی عمران بن ظفر، مارکیٹنگ منیجر وندنا آنند اور مارکیٹنگ اسٹیٹ ہیڈ بہار اجے کمار شامل ہیں۔ سابق بھارتی کپتان اس پراڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔

نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی نے نیو گلوبل پروڈیوس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ 30 لاکھ مالیت کی کھاد فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم کمپنی نے بیچنے والے کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور بھاری مقدار میں کھاد فروخت نہ ہوسکی، جس پر کمپنی نے کھاد واپس لے لی تھی، اور رقم کی واپسی کیلئے چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف عدالت میں دھوکا دہی کی دفعہ 138 کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے, ملزمان پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں 2 سال قید یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

‘پی ٹی آئی ارکان منت ترلے کر رہے ہیں ہمارا استعفی قبول نہ کریں’

0

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان استعفےکی تصدیق کریں تاکہ ضمنی الیکشن کروائےجائیں پی ٹی آئی ارکان منت ترلےکر رہے ہیں ہمارا استعفی قبول نہ کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہ اکہ 2014 میں بھی استعفےکا ڈرامہ کیا اب بھی ڈرامہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ لاجزمیں رہتےہیں پی ٹی آئی ارکان تمام مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

عمران خان نے آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں آتے شرم نہیں آتی کیا ان کو، پی ٹی آئی ارکان منت ترلےکر رہے ہیں ہمارا استعفی قبول نہ کریں سابق اسپیکر سرکاری گاڑی کوابوکی ملکیت سمجھ کر چلا رہے ہیں پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت کہناسیاسی جماعتوں کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے وسائل وفاق پر یلغار کیلئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہو گا سابق وزیر اعظم نے اعتراف کیاکہ ان کےلانگ مارچ میں مسلح افراد تھے گالم گلوچ بریگیڈاب گوگی بچاؤ مہم چلارہی ہے یہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا تو سیاسی جماعتوں نےاسےبچایا اب عمران خان امن و امان کیلئےخطرہ بنتےجا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرامن احتجاج کرسکتےہیں لیکن اسلحہ ہاتھ میں لیناقابل قبول نہیں احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کو شہیدکر دیا گیا سابق وزیر اعظم انتشار کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔