پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7633

منشیات کیس میں ریا چکروتی کو بڑا ریلیف مل گیا

0

ممبئی: عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے اِنہیں پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی نے عدالت سے بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے ریا چکروردی کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے اداکارہ کو ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کروانے کا حکم دیا ہے اور انہیں دورہ کے دوران روزانہ بھارتی سفارتخانے جاکر حاضری لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت راجپوت کیس : ریا چکرورتی سمیت کئی ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

خیال رہے کہ ریا چکروردی کو گزشتہ برس ستمبر میں بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔

‘ بجٹ کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے ‘

0
بجٹ

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ 2022-23 کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پہلے مرحلے میں ایچ آئی سی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا کام قابل ستائش ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک کار اور روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے، اس لیے مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے تیار کیے جائیں اور منصوبوں میں منصوبوں میں شفافیت اور مدت کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے مزید کہا کہ بجٹ میں تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیح دیں گے، اور نوجوانوں کیلئے زیادہ پروجیکٹ رکھے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیاں قائم کرے۔

واضح رہے کہ حکومت کو وفاقی بجٹ 23-2022 کیلئے مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ اور این ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 23-2022 : حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا

 آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کا امکان ہے ، وفاقی بجٹ 23-2022میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بھی کم کیا جائے گا۔

‘پرُامن احتجاج آئینی حق ہےلیکن ریاست کی اجازت ضروری ہے’

0

سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتجاج سے متعلق فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے لیکن ریاست کی اجازت ضروری ہے پرامن احتجاج کیلئےاجازت دےدینی چاہیے۔

سپریم کورٹ کاتحریری فیصلہ احتجاج سےمتعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 12صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس عمرعطابندیال نے تحریر کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 15 اور 16کی روشنی میں پابندی نہ ہوتواحتجاج کی اجازت ہونی چاہیے کسی کوقانونی عذر کے بغیراحتجاج کےحق سےمحروم نہیں کیاجاسکتا جب کہ حکومتی اہلکارکوعوام کی زندگی میں رخنہ ڈالنے کاحق حاصل نہیں حکومت کسی کی جان اور پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ 25مئی کے فیصلے نے مشترکہ حقوق، عوام اور ریاست میں توازن پیدا کیا اعتبار کر کے اچھی نیت کیساتھ توازن پیدا کرنےکی کوشش کی لیکن افسوس کی بات ہےہماری نیک نیتی کوعزت نہیں دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور مظاہرین نےاحتجاج ختم کر دیا ہے لانگ مارچ کےختم ہونے کے بعد تمام شاہراہوں کوکھول دیاگیا آزادانہ نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں عدالت درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں جسٹس یحیٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر پر برطانیہ میں حملہ، حالت تشویش ناک

0

انگلینڈ میں جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کھیلنے والے فاسٹ بولر مونڈلی خمالو ایک حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر پر برج واٹر کے علاقے میں فری آرن اسٹریٹ پر ایک قحبہ خانے کے باہر حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

مونڈلی خمالو پر حملے کے شبے میں ایک 27 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں اسے چھوڑ دیا گیا۔

ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بطور اوور سیز کھلاڑی اپنے پہلے دورے پر برطانیہ آنے والے نوجوان کرکٹر کی حالت خطرے میں ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے مونڈلی خمالو اب تک 4 فرسٹ کلاس میچز اور ایک لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔

نارتھ پیتھرٹن کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ اپنے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرکٹر کے حملے میں زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہونے پر بہت رنجیدہ ہیں اور کرکٹر کی جلد صحتیابی کے لیے پرامید ہیں۔

بیٹی سے کیا وعدہ کیا تھا؟ حادثے میں جاں بحق بچی کے والد نے درد بھرے لہجے میں بتادیا

0

سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثے میں فوت ہونیوالی بچی لارا کو سپرد خاک کرنے کے بعد والد نے درد بھرے لہجے میں حادثے کی روداد بتادیں۔

سعودی عرب میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والی بچی لارا کو سپرد خاک کرنے کے بعد اس کی والد عاطف العنزی نے حادثے کے بارے میں مقامی میڈیا سے تفصیلی بات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف العنزی نے بتایا کہ میں قریات کے سفر پر تھا مگر بیٹی سے مسلسل رابطے میں رہا، میں نے لارا سے وعدہ کر رکھا تھا کہ امتحانات کے بعد ہونے والی تعطیلات میں اسے سیر کرانے لے جاؤں گا۔

العنزی نے بتایا کہ لارا کو گھر والے اور پڑوسی تو پسند کرتے تھے لیکن لارا کے کام اوراس کی پڑھائی سے لگن پر اسے ہر ایک بہت پسند کرتا تھا۔ حادثے والے روز اس کی والدہ اسے گھر پر رکھنا چاہتی تھیں مگر وہ اسکول چلی گئی کیونکہ اسے پڑھنے کا بہت شوق تھا اور وہ امتیازی نمبروں سے پاس ہونے کے لیے وہ اسکول جانے پر مصر رہتی تھی۔

غمزدہ والد عنزی نے بتایا کہ اس روز بیٹی اسکول بس پر گھر واپس آرہی تھی جب بس حادثے کا شکار ہوئی جس میں اس کی بیٹی کی جان چلی گئی۔ میں نے حادثے کے ذمے داروں سے کوئی انتقام یا معاوضہ نہیں لیا اور انہیں چھوڑ دیا۔

عاطف العنزی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچی کی تدفین سے کچھ دیر قبل میں اسپتال میں زخمی بس ڈرائیور سے ملنے گیا تو ڈرائیور نے مجھے حادثے کی کہانی سنانا شروع کی کہ بس کی رفتار تیز نہیں تھی وغیرہ، مگرمیں نے اسے ٹوک دیا اور کہا میں اسے یہاں حادثے کے اسباب معلوم کرنے نہیں آیا بلکہ میں اسے معاف کرنے اور اس کے خلاف کیس واپس لینے کے لیے آیا ہوں۔ میں نے بغیر کسی معاوضے کے عرب شہریت رکھنے والے ڈرائیور کی رہائی کی حمایت کی۔

العنزی نے مزید کہا کہ میں نے حادثے کا باعث بننے والی دوسری گاڑی کی خاتون ڈرائیور کو بھی معاف کردیا تاکہ دنیا سے چلی جانے والی میری بیٹی کےلیے اجر کا باعث بنے۔

واضح رہے کہ تبوک کی البوادی کالونی میں گزشتہ ہفتے طالبات کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں چوتھی جماعت کی طالبہ لارا جاں بحق اور 12 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

”اب پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا“

0

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ بھی حکومت کی جانب سے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بول پڑے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے اسٹوری کے ذریعے کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 روپے اضافے کی خبر شیئر کر دی۔

اداکار نے حکومتی فیصلے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”اب پیٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آ پہنچا ہے۔“

مزید پڑھیں: ”رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی لگائی جائے“

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 208 روپے تک اضافہ  کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک ہوگئی ہے۔

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی دلی خواہش پوری کردی

0

کیلی فورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے آئے روز نئے فیچرز متعارف کرواتے رہتے ہیں، اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن ‘واٹس ایپ’ بھی جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے، جو ایک زبردست تبدیلی ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی واٹس ایپ صارفین چیٹ میں اپنے بھیجے گئے پیغام کو ‘ایڈٹ’ کرنے کے اہل ہوں گے۔

واٹس ایپ نے 5 سال قبل اس فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ ہی دنوں بعد اس فیچر کو متعارف کروانے کا ارادہ ترک کردیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار یہ فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایڈٹ آپشن کا فیچر میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں بھی موجود ہے۔

اس فیچر کے تحت اگر آپ کسی بھی صارف کو اپنا میسج بھیج چکے ہیں اور بعد میں آپ اس میں کسی بنا پر کچھ تبدیلی کرنا چاہتے ہیں یا پیغام میں ہونے والی ٹائپنگ کی غلطی کو درست کرنا چاہتے ہیں تو پیغام کو سلیکٹ کرکے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔

ویب بیٹا انفو نے اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف اپنے بھیجے گئے میسج میں رد و بدل کر سکے گا۔

یہ بھی پرھیں: واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر صارفین کی سہولت کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، البتہ یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ کچھ مہینوں میں اس کی تیاری مکمل ہوجائے گی اور یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرز کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔

والد نے کمسن بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

0

گھروں میں سوئمنگ پول کی موجودگی میں بچوں پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہوتا کیونکہ اچانک بچے کھیلتے ہوئے اس جانب جاتے ہوئے گر جاتے ہیں اور کسی کی نظر نہ پڑے تو وہ ڈوب جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست کنساس میں پیش آیا جس میں والد نے چار سالہ آٹزم کے شکار بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈٰیا صارفین کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا زیویئر رِگنی اپنے گھر سے باہر لان میں نکلا اور کمپلیکس کے باڑ والے سوئمنگ پول میں جا پہنچا اور اس میں چھلانگ لگادی۔

جب زیویئر پانی سے باہر نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا تو پڑوسی 12 سالہ میڈڈوکس ویسٹر ہاس اپنے والد ٹام کو خبردار کرنے کے لیے بھاگا اس کے بعد سابق لائف گارڈ ٹام ڈوبتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے بھاگا اور تالاب میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق ٹام نے 15 سال قبل لائف گارڈ کے طور پر تربیت حاصل تھی انہوں نے زیویئر پر سی پی آر شروع کیا جو تین منٹ اور 22 سیکنڈ تک پانی کے اندر رہنے کے بعد نیلا ہو گیا تھا۔

ٹام نے بتایا کہ جب اس نے کھانسنا شروع کیا تو پانی اور ہر وہ چیز جس کے بارے میں جانتا تھا کہ یہ ایک اچھی علامت تھی اور مجھے صرف یہ احساس ہی نہیں تھا کہ مجھے اتنی دیر تک چلتے رہنا ہے۔

زوایر کی ماں الیکس نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ وہ میرا سب سے اچھا دوست ہے میں نہیں جانتی کہ اگر اسے کچھ ہوجاتا تو میں اس کے بغیر کیا کرتی۔

حکومتی نااہلی سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی

0

وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کا کوٹہ مزید کم کر دیا گیا جس سے لاہور میں ہر گھنٹے بعد فیڈرز بند ہونے لگے ہیں۔ شہر میں بجلی کی رسد 3800 میگاواٹ پر آگئی جب کہ 1500 میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بجلی کی طلب 5300 میگاواٹ ہے، لیسکو نے وزارت بجلی سے کوٹہ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے، پنجاب کے دیہات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب حکومتی نااہلی کے باعث پاکستان کی تین بڑی پاور کمپنیوں سمیت 16 پاور پلانٹس بند ہوگئے ہیں جس کے باعث ملک میں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پاور کمپنیوں حبکو، لال پیر اور پاک جین نے تیل کی عدم فراہمی پر اپنے پاور پلانٹس بند کر دیے ہیں جبکہ تربیلا، جامشورو اور لاکھڑا پاور پلانٹ بھی بند ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ تیل کی ترسیل میں بدانتظامی کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔

پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی ترسیل بند ہونے سے شارٹ فال مزید بڑھے گا جس کے باعث پہلے سے جاری لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

دنیا کا سب سے بڑا پودہ دریافت

0

کرہ ارض پر دنیا کا سب سے بڑا پودہ آسٹریلیا میں دریافت کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ مغربی آسٹریلیا میں پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے پودے کا سائز مین ہٹن سے تین گنا بڑا ہے۔

جینیاتی تجزیے میں سائسندان اس نتیجے پر پہنچے کہ مغربی آسٹریلیا میں پانی کے اندر موجود بڑا گھاس کا میدان درحقیقت ایک پودا ہے۔

The largest plant in the world was discovered off the Australian coast

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ہی بیج سے کم از کم 4,500 سالوں میں پھیلا ہے۔

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے محققین کا کہنا ہے کہ سمندری گھاس تقریباً 200 مربع کلومیٹر (77 مربع میل) پر محیط ہے۔

World's biggest plant discovered off Australian coast - BBC News

پرتھ کے شمال میں تقریباً 800 کلومیٹر دور شارک بے کے مقام پر معائنہ ٹیم کو حادثاتی طور پر یہ پودا ملا تھا۔

Scientists Discover World's Biggest Plant Off Western Australian Coast -  Daily NewsBrief