ہوم بلاگ صفحہ 9332

عالمی مارکیٹ میں‌ اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں‌ کمی

0

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1863 ڈالرز  پر بند ہوئی۔

حیران کن طور پر عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں کم ہوئیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 724 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ’آج بتاریخ 13 نومبر 2021 بروز ہفتہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت میں 324 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 996 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 13 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 128,300روپے

دس گرام قیمت: -/ 109,996 روپے

کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت اتار چڑھاؤ جاری رہا، اور مجموعی طور پربھاؤ میں 3 ہزار 550 روپے کا اضافہ ہوا۔ 9 نومبر کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ساڑھے چار ہزار روپے اضافہ ہوا تھا۔

لاہور میں ڈینگی کے بڑھتے وار، پیراسیٹامول گولی نایاب

0

اسلام آباد : سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے ڈینگی کے وار بڑھتے ہی مارکیٹ سے پیرا سیٹامول گولی کی مصنوعی قلت کا نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ملک بھر میں ڈینگی کے حملے بڑھتے ہی ناجائز منافع خوروں نے پیراسیٹامول کی مصنوعی قلت پیدا کردی۔

پیراسیٹامول کی قلت کی خبریں میڈیا کی زینت تو سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی دفاتر کو دوا کی ملک گیر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

سربراہ ڈریپ کی جانب سے دوا کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ڈریپ کی فیلڈ فورس کو متحرک کرنےکی ہدایت کی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کیسز کے باعث پیراسیٹامول کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور ایسے حالات میں شہریوں کیلئے پیراسیٹامول گولی کی دستیابی انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر عاصم رؤف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیراسیٹال کی مصنوعی قلت سے متعلق کہا کہ دوا کی مقررہ قیمت پر دستیابی کےلیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں پیراسیٹامول کی پیداوار بڑھانے کےلیے کمپنیز سے رابطے بھی کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، کراچی میں پیراسیٹامول دستیاب ہے جب کہ دیگر شہروں میں بھی مختلف ناموں سے دوا باآسانی دستیاب ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیراسیٹامول کی مقررہ قیمت سے زائدپر فروخت قانونی جرم ہے ، اسی لیے مصنوعی قلت کو روکنے کےلیے ملک بھر کی ادویات مارکیٹس میں سرویلنس بڑھا دی ہے، جو بھی ناجائز منافع

چینی صدر کا رتبہ ماؤزئے تنگ کے برابر قرار دے دیا گیا

0

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا رتبہ ماؤزئے تنگ کے برابر قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی نے ایک تاریخی قرارداد کے ذریعے صدر شی جن پنگ کا رتبہ چینی کمیونسٹ انقلابی رہنما ماؤزے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر قرار دے دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے اپنی نوعیت کی اس تیسری قرارداد کے بعد صدر شی کی اقتدار پر گرفت ہمیشہ کے لیے مضبوط ہو گئی ہے۔

قرارداد کی طویل دستاویز میں پارٹی کی تاریخ کے درست نقطۂ نظر کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے، چینی سماج اور اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ صدر کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں۔

قرارداد میں شی جن پنگ کے نظریے کو چینی ثقافت اور روح کا نچوڑ قرار دیا گیا، کہا گیا کہ حکمراں جماعت کے قلب میں شی جن پنگ کی موجودگی اس حوالے سے فیصلہ کن اہمیت کی حامل ہے، کہ اس جماعت نے چینی قوم میں ایک نئی روح اور جوش پیدا کرنے کے تاریخی عمل کو فروغ دیا۔

پارٹی کی فیصلہ ساز کمیٹی نے پوری جماعت، پوری فوج اور تمام نسلی گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد کو شی جن پنگ کی قیادت میں پارٹی سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پوری طرح متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

پولیس اہلکار بچے فروخت کرنے جیل کے گیٹ پر پہنچ گیا

0

گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی میں محکمہ جیل کا پولیس اہلکار اپنے دو بچوں کو فروخت کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل کے گیٹ پر پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر گھوٹکی میں محکمہ جیل کے پولیس اہلکار نے افسران کی مبینہ ناانصافی کے خلاف چیخ و پکار کی اور جیل کے گیٹ پر بچوں کو فروخت کرنے کے لیے آوازیں لگانا شروع کردیں۔

پولیس اہلکار نثار لاشاری کا کہنا تھا کہ جیل کے افسران کی زیادتیوں نے بچے فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ 17 نومبر کو بچے کا گمبٹ کے اسپتال میں آپریشن ہے، چھٹی کے لیے رشوت مانگی گئی، ہیڈ محرر عزیز نے رشوت نہ دینے پر لاڑکانہ جیل تبادلہ کرادیا۔

نثار لاشاری نے کہا کہ کوئی میرے بچے پچاس ہزار روپے میں خریدے تو افسران کو رشوت دے سکوں گا.

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہیڈ محرر سے پندرہ دن کی چھٹی طلب کی گئی تو مجھ سے بیس ہزار روپے رشوت مانگی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود کسی افسران کی جانب سے اہلکار کی مدد نہیں کی گئی اور نہ ہی ہیڈ محرر کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

لاہور، اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ

0

لاہور: پاکستانی اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جسے اہل خانہ دھمکیوں کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی پر گزشتہ شب نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔

اداکارہ کے اہل خانہ نے واقعے سے متعلق فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کیے اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا۔

اب اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ اُن کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں عبد الحمید، عبدالقادر سمیت دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پولیس آفیسر لاہور نے اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں بھی اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جسے اُن کے اہل خانہ نے قاتلانہ حملہ قرار دی تھا۔

شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کو مشورہ

0

نئی دہلی : بوم بوم آفریدی نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بلے بازی پر مزید وجہ دینے کیلئے کپتانی سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارتی ٹیم کا سفر اختتام ہوتے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ویرات کوہلی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ویرات کوہلی یہ اچھا ہو گا اگر کوہلی بطور کپتان تمام فارمیٹس سے مستعفی ہوں جائیں۔

شاہد آفریدی نے روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنانے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ روہت ایک مضبوط ذہنیت کے حامل کھلاڑی ہیں اور مشکل سے مشکل وقت میں بھی پرسکون رہتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جارحیت بھی دکھاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی آئی پی ایل میں دکن چارجرز کےلیے روہت شرما کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔

’پی ڈی ایم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے‘

0

کراچی: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر پی ڈی ایم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو پتا ہی نہیں ملک کو کیسے چلاتے ہیں، ملک میں عوام کی حقیقی حکومت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی سے سفر شروع ہوا ہے اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا، مہنگائی کے ہاتھوں عوام نے بچے فروخت کرنا شروع کردیے ہیں، پارلیمنٹ لاجز کے سامنے لوگوں نے بچے برائے فروخت رکھے ہیں، پولیس جوان اپنے بچے 50 ہزار روپے میں فروخت کا اعلان کرتا ہے، بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی ہے، پہلے دن کہا تھا یہ حکومت نااہل، ناجائز اور نالائق ہے، حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو ملکی بقا کا سوال بنے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج اس ملک کو کہاں پہنچایا جارہا ہے، کبھی سعودی عرب، کبھی چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، ہر جگہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں قوم کی بدنامی ہورہی ہے، موجودہ حکمرانوں کو قوم پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تنہائی کی طرف جارہا ہے، نوجوان، مزدور، چھوٹا دکاندار اور ہر کاروباری شخص مایوس ہے، پی ڈی ایم قوم کی امید اور آواز ہے، عوام ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔

وارنر کے چھکے پر ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

0

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے حفیظ کی گیند پر چھکا مارنے پر ہربھجن سنگھ کا ردعمل آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ڈیوڈ وارنر کی شاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وارنر کی شاٹ کھیل کے اصولوں کے مطابق تھی لیکن میں نے محسوس کیا کہ وارنر کو اس بال کو کھیلنا نہیں چاہیے تھا۔‘

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر کے اس عمل نے اچھا پیغام نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وارنر کا چھکا قوانین کے مطابق تھا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں گیند کو نظر انداز کرنا چاہیے تھا کیونکہ اس سے اچھا پیغام نہیں جاتا۔

مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ ’ہمیں بھی ماضی میں ایسا موقع ملا ہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا جو وارنر نے کیا۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے امپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا، امپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

کرونا کی وجہ سے نہیں‌ بلکہ… بھارتی سپریم کورٹ‌ کی لاک ڈاؤن کی تجویز

0

بھارت کی سپریم کورٹ نے نئی دہلی میں پھیلنے والی بدترین فضائی آلودگی سے شہریوں کو فوری بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کی تجاویز دے دی۔

بھارت میں دیوالی کے بعد سے نئی دہلی سمیت مختلف شہروں کی فضا آلودہ ہے، دھوئیں کی وجہ سے شہری آشوب چشم اور سانس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

نئی دہلی میں ہونے والی فضائی آلودگی کے پیش نظر جہازوں کی آمد و رفت کی تعداد کم کردی گئی ہے جبکہ گاڑیاں چلانے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیرضروری طور پر ڈرائیو سے گریز کریں، مجبوری کی صورت میں گاڑی کی لائٹیں جلا کر رکھیں۔

شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خود کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے گھروں سے باہر نہ نکلیں البتہ اگر ضروری ہو تو ماسک کا استعمال کریں۔

اب سپریم کورٹ نے نئی دہلی میں ہونے والی آلودگی سے شہریوں کو بچانے کے لیے فوری لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو تجویز دی کہ وہ دارالحکومت کو ہفتے میں دو روز بند رکھے۔

چیف جسٹس نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ایئر انڈیکس کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

شاہد خاقان عباسی نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

0

کراچی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملک میں مسائل کے حل کے لیے فوری صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج تمام لوگ ایک بات پر متفق ہیں کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہو، ملک میں مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص کی پریشانی کی وجہ 2018 الیکشن کی چوری ہے، پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مولانا فضل الرحمان احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے ہیں، مظاہرے میں شاہد خاقان عباسی، محمد زبیر، محمود خان اچکزئی ودیگر موجود ہیں۔

پی ڈی ایم رہنما اویس نورانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف 17 نومبر کو کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، 20 نومبر کو پشاور میں مظاہرہ کیا جائے گا۔