ہوم بلاگ صفحہ 9337

قصور، گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ، نوجوان جاں‌ بحق

0

قصور: پنجاب کے علاقے راجہ جنگ کے قریب پولیس اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے راجہ جنگ کے قریب ناکے پر کھڑی پولیس موبائل نے گاڑی سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر اُس نے رفتار مزید تیز کردی۔

پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان ڈرائیور جاں بحق جبکہ اُس کے ساتھ سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) صہیب اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث پانچ اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیا۔ معطل ہونے والے اہلکاروں  میں سب انسپیکٹر، ٹی ایس آئی اور 3کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈی پی او نے ملوث اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں‌ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں‌ بحق

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے کار پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ پیٹرولنگ پر نکلنے والی موبائل نے کار سوار کو شک کی بنیاد پر گاڑی روکنے کا کہا تو اُس نے رفتار بڑھا دی، جس پر اُس کا تعاقب کر کے فائرنگ کی گئی تھی۔

مقتول کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے وقاص کی کار پر پیچھے سے فائرنگ کی، گاڑی میں ڈرائیور سمیت چار افراد بیٹھے ہوئے تھے جو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، ڈجکوٹ کی پولیس نے  واقعے کے بعد مقتول وقاص لاش کو غائب کردیا تھا، لواحقین کے احتجاج کے بعد میت ورثا کے حوالے کی گئی تھی۔

لواحقین نے بتایا تھا کہ مقتول وقاص مہمانوں کے ساتھ تقریب سے واپس جارہا تھا کہ اسی دوران پیٹرولنگ کرنے والی پولیس موبائل نے اُس کو نشانہ بنایا۔

لواحقین نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف کارروائی کی اور انہیں حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی : اشتہاری مجرموں کی پولیس پر فائرنگ ، اے ایس آئی جاں بحق

واضح رہے کہ اس واقعے سے چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان طالب علم اسامہ ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کے بیٹے کو پولیس نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا کیونکہ ایک روز قبل اسامہ کی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر انہوں نے مزہ چکھانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

0

معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کردی۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے سے لے کر شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان، بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ دکھائی گئی ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے جس کے بول ہیں ’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں، نیت کبھی ڈگمگاتی نہیں، عادت ہوئی انکاروں کی، پھر بھی کبھی سر جھکاتے نہیں۔‘

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قومی ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ ’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان آپ سے پیار کرتا ہے۔‘

عاصم اظہر نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک چار لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شارجہ کے میدان میں موجود تھے ان کی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، میگا ایونٹ کا فائنل کل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے اہم قدم اٹھا لیا

0

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کیش ریزرو کی شرط 5 فی صد سے بڑھا کر 6 فی صد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے زری توسیع کو روکنے اور ملکی طلب کو معتدل کرنے کے لیے کیش ریزرو کی شرط 5 فی صد سے بڑھا کر 6 فی صد کر دی ہے۔

بینک دولت پاکستان نے شیڈولڈ بینکوں کی جانب سے 2 ہفتوں کی مدت کے دوران رکھے جانے والے اوسط کیش ریزرو کی شرط (سی آر آر) کو 5 فی صد سے بڑھا کر 6 فی صد، اور یومیہ سی آر آر کو 3 فی صد سے بڑھا کر 4 فی صد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی آر آر وہ رقم ہے جو بینکوں کے لیے اسٹیٹ بینک میں رکھنا لازمی ہے، اور یہ ایک سال سے کم میعاد کے طلبی واجبات اور زمانی واجبات (time liabilities) پر لاگو ہوتی ہے، جب کہ ایک سال سے زیادہ میعاد کے زمانی واجبات کیش ریزرو رکھنے کی شرط سے مستثنیٰ رہیں گے۔

چوں کہ، معیشت پچھلے سال کے کووِڈ دھچکے سے تیزی سے بحال ہو رہی ہے، اس لیے پالیسی امور کو بتدریج معمول پر لانے کی ضرورت ہے، جن میں زری مجموعوں کی نمو بھی شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے چند مہینوں میں حقیقی رسدِ زر (money supply) کی نمو اپنے رجحان سے اوپر چلی گئی ہے، چناں چہ آج کے اس اقدام سے یہ نمو اور ملکی طلب معتدل ہو جائے گی، جس سے موجودہ معاشی بحالی کو قائم رکھنے، حکومت کے وسط مدتی مہنگائی کے ہدف کے حصول اور روپے پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس اقدام سے ڈپازٹ جمع کرنے کے عمل پر مثبت اثر پڑنے کا بھی امکان ہے، کیوں کہ بینکوں کو اپنے آپریشنز کے لیے اضافی سیالیت (لیکویڈٹی) سے نمٹنے کے لیے زیادہ ڈپازٹس جمع کرنے کی ترغیب ملے گی، کہ وہ یہ رقوم لانے کے لیے ڈپازٹس پر بہتر منافع کی پیش کش کریں، جس سے بچت کی حوصلہ افزائی کرنے کے اسٹیٹ بینک کے مقصد کی تکمیل ہوگی۔

مزید برآں، ایک سال سے زیادہ عرصے کے زمانی واجبات پر سی آر آر عائد نہ کرنے سے بینکوں کو مزید طویل مدتی ڈپازٹس جمع کرنے کی ترغیب ملے گی، جس سے اثاثہ جات اور واجبات کی مطابقت بہتر ہوگی اور بینک تعمیرات اور ہاؤسنگ فنانس کے لیے طویل مدتی قرضے دے سکیں گے۔

شنیرا اکرم ٹوئٹرپر چھا گئیں

0

پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، جس کی اہم وجہ ان کا اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں رہنا اور سماجی مسائل پر آواز اٹھانا ہے۔

اب مائیکروبلاگنگ ایپلیکیشن ٹؤئٹر پر شنیرا اکرم کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے ساتھ ہی ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اہلیہ وسیم اکرم نے سنہ 2013 میں اپنا اکاؤنٹ مائیکرو بلاگنگ ایپ پر بنایا تھا اور اب تک ٹوئٹر پر صرف 210 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

شنیرا اکرم اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں کرکٹ اور سماجی مسائل سے متعلق اپنے خیالات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

آصف علی نے حسن علی کی کس طرح حوصلہ افزائی کی؟

0

ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے بھی حسن علی کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کے بعد حسن علی کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر وہ بہت زیادہ دلبرداشتہ بھی ہوئے تھے۔

کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں سے آنسو چھلکے تھے، جس پر شعیب ملک نے جاکر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

میچ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر حسن علی کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک طبقہ اُن کی حمایت میں بھی سامنے آیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور نامور شخصیات نے حسن علی کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچز میں اس طرح کی غلطیاں سب سے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمیں کسی نے دھمکیاں نہیں دیں، اہلیہ حسن علی

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین حسن علی کی حمایت میں بول پڑے

اسے بھی پڑھیں: بابراعظم حسن علی کے دفاع میں آگئے، اہم بیان جاری

اب قومی ٹیم کے انتہائی اہم بلے باز آصف علی نے بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں آواز اٹھائی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں حسن علی سے کہا کہ ’مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں ہیں‘۔

انہوں نے حسن علی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی پاکستان کا اسٹار ہے، ہم سب اُس کے ساتھ ہیں‘۔

چینی ویکسین پوری دنیا کے لیے امید کی کرن بن گئی

0

بیجنگ: دنیا کو لپیٹ میں‌ لینے والی کرونا کی مہلک ترین وبا کے دوران چین ایک ایسا ملک تھا جس کی تیار کی گئی ویکسینز پوری دنیا کے لیے امید کی کرن بن گئی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرونا ویکسین ڈوزز فراہم کی ہیں، اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے زیادہ تر ویکسین چین ہی سے حاصل کی گئی ہیں۔

دو برس قبل وائرس کے سامنے آتے ہی اس کے خلاف مدافعتی ویکسین کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا تھا، دنیا کو ویکسین کی فراہمی کے لیے کی جانے والی ان کوششوں پر حالیہ دنوں میں‌ دو کتابیں منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ایک برینڈن بورل کی کتاب ’دی فرسٹ شاٹس‘ اور دوسری گریگوری زخرمان کی کتاب ’اے شاٹ ٹو سیو ورلڈ‘ ہے۔

ان کتابوں میں ویکسین کی تیاری اور اس کے پیچھے کار فرما رویوں اور سوچ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

کتاب کے مطابق دو طرح کے رویے دنیا میں سامنے آئے، ایک تحفظ پسندی اور قوم پرستی کا اور دوسرا ویکسین کو عام استعمال کی عوامی پراڈکٹ بنانے اور ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا۔

ایک طرف چین نے دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق بھر پور کام کیا، اور دوسری طرف امریکا سمیت دیگر طاقت ور ممالک نے ویکسین کے سلسلے میں تحفظ پسندی کا مظاہرہ کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ ان کا ملک اب تک 110 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی 1 ارب 70 کروڑ سے زیادہ ڈوز فراہم کر چکا ہے، اور اس پورے سال میں ویکسین کی 2 ارب ڈوز فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

چین نے کوویکس کو ویکسین کی 7 کروڑ سے زیادہ ڈوز فراہم کرتے ہوئے 10 کروڑ امریکی ڈالرکا عطیہ بھی دیا۔

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر کے چرچے

0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بھڑاس‘ اور ’پردیس‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

درفشاں نے ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مغربی لباس پہنے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dur-e-Fishan Saleem (@durefishans)

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے تصاویر پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ انہیں اگر کروڑوں روپے بھی آفر کردئیے جائیں تو بھی وہ آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔

درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی۔

درفشاں سلیم نے رواں سال مارچ میں بھڑاس ڈرامے میں شاندار اداکاری پر ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
اداکارہ درفشاں سلیم کا نیا ڈرامہ ’عشق جنون‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔

پیراسیٹامول کی قلت: وزیر صحت پنجاب کی کمپنیوں کو پروڈکشن بڑھانے کی ہدایت

0

وزیر صحت پنجاب نے دینگی کیسز میں کمی کی نوید سنادی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پہلے 525 کیسز سامنے آتے تھے اب ڈھائی سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما و پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دینگی کیسز اور دوا کی مصنوعی قلت سے متعلق کہا ہے کہ اس وقت تین کروڑ 75 لاکھ پیناڈول موجود ہیں جب کہ اسٹورز میں 41 کروڑ پیراسیٹامول موجود ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 16 کمپنیاں ہیں جن کو پیراسٹامول بنانے کے لائسنس جاری ہیں اور کمپنیوں نے پروڈکشن میں کمی کی تھی جس کی وجہ سے دوا کی دستیابی میں کمی پیدا ہوئی۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پیراسٹامول، پیناڈول اورکیل پول کی کوئی قلت نہیں ہے جب کہ ان تینوں دواؤں کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پیراسٹامول اور پیناڈول موجود ہے اور پیراسٹامول کی مصنوعی قلت جہاں ہوئی وہاں کارروائی کررہے ہیں۔

پنجاب کی وزیر صحت کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ پروڈکشن بڑھائیں۔

لاہور میں ڈینگی کے بڑھتے وار، پیراسیٹامول گولی نایاب

واضح رہے کہ ڈینگی کے وار بڑھتے ہی لاہور میں پیراسیٹامول کی گولی کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے خلاف سربراہ ڈریپ کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

چاند پر موجود آکسیجن سے متعلق بڑا انکشاف

0

چاند کی مٹی اور پتھروں پر تحقیق کرنے والے خلائی سائنس کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چاند پر موجود آکسیجن دنیا کے انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک کافی ہوگی۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں، آسٹریلوی خلائی ایجنسی اور ناسا نے آرٹیمس پروگرام کے تحت چاند پر آسٹریلوی ساختہ روور بھیجنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد چاند کی چٹانوں کو جمع کرنا ہے، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ چاند پر سانس لینے کے قابل آکسیجن فراہم کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں چھپنے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چاند پر موجود مٹی، پتھروں اور چٹانوں پر اتنی آکسیجن موجود ہے کہ وہ دنیا کے 8 ارب انسانوں کے لیے ایک لاکھ سال تک بھی کم نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سائنس دان چاند کی مٹی اور چٹانوں سے آکسیجن لے کر انسانوں کے لیے قابل استعمال بنانے کا طریقہ وضع کر لیں تو چاند پر انسانوں کی بستیاں بسائی جا سکتی ہیں، کیوں کہ یہ آکسیجن مرکبات کی شکل میں ہے، جب کہ چاند پر ہوا کا تناسب نہ ہونے کا برابر ہے، اور ہوا میں زیادہ مقدار ہیلیم، نیون اور ہائیڈروجن کی ہے۔

ماہرین کے مطابق معدنیات جیسا کہ سیلیکا، ایلومینیم، آئرن اور میگنیشیم آکسائیڈز چاند کی زمین کی سطح پر بڑی مقدار میں موجود ہیں، اور یہ تمام معدنیات آکسیجن پر مشتمل ہوتی ہیں، لیکن اس شکل میں نہیں جس تک ہمارے پھیپھڑے رسائی حاصل کر سکیں۔

یہ مواد ان گنت ہزار سالوں سے چاند کی سطح پر ٹکرانے والے شہابیوں کے اثرات کے نتیجے میں آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاند کی چٹانوں میں 45 فی صد تک آکسیجن موجود ہے، لیکن ان مرکبات کو توڑ کر آکسیجن کو خالص شکل میں لانے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں توانائی صرف کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

اس لیے اگر چاند پر توانائی کا انتظام کر کے آکسیجن حاصل کی جائے، یا کوئی ایسا طریقہ ایجاد کر لیا جائے کہ کم توانائی کے استعمال سے ہی آکسیجن کو مرکبات سے الگ کیا جا سکے، تو چاند پر انسانی زندگی کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

آئی سی سی ’ہال آف فیم‘ میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں مزید کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ہال آف فیم میں سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شون پولک اور انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر جینٹ بریٹن کو شامل کیا گیا ہے۔

مہیلا جے وردھنے نے 149 ٹیسٹ میچز میں 11 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

سابق سری لنکن کھلاڑی نے 448 ون ڈے انٹرنیشنل میں ملکی نمائندگی کی اور 19 سنچریوں، 77 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 650 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شون پولک 108 ٹیسٹ اور 303 ون ڈے میچز میں ملکی نمائندگی کی۔

شون پولک نے ٹیسٹ کیریئر میں 421 وکٹیں حاصل کیں اور 3781 رنز اسکور کیے جبکہ ون ڈے میں 393 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 3519 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جب کہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 29، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقا کے 5، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کے دو کرکٹرز شامل ہیں۔