منگل, جولائی 1, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 9654

امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے کھوپڑیاں برآمد

0

میکسیکو : امریکہ جانے والے ایک پارسل سے انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد میکسیکو ایئرپورٹ پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ میکسیکو کے ہوائی اڈے پر ایک پارسل کے اندر سے چار انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

خبر کے مطابق مذکورہ پارسل ایک کورئیر کمپنی کے ذریعے امریکہ بھیجا جارہا تھا، میکسیکو نیشنل گارڈ کے مطابق انسانی کھوپڑیاں ایک گتے کے ڈبے میں رکھی ہوئی تھیں جن پر باقاعدہ ایلمونیئم کا ورق لپیٹا گیا تھا۔

اس پارسل کو مغربی ساحلی ریاست میچوواکین سے بھیجا گیا تھا جسے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا بھیجا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی باقیات کی دوسرے ملک منتقلی کیلئے متعلقہ محکمہ صحت سے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے جو نہیں لیا گیا تھا۔

’غلطیوں کی وجہ سے طاقت کھو دی، طاقت نہ ہو تو حقوق نہیں صرف بخشش ملتی ہے‘

0

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ غلطیوں کی وجہ سے طاقت کھو دی اگر طاقت نہ ہو تو حقوق نہیں صرف بخشش ملتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے کوئی مسیحا نہیں آئے گا ہمیں خود ہی مسیحا بننا پڑے گا، شہر غریب ہوگیا لوگ گھر بیچنے پر مجبور ہیں جس کے پاس گاڑی تھی وہ موٹرسائیکل پر آگیا آج کراچی کے نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مجبوری کی وجہ سے نوجوان اپنا حق بھی نہیں مانگ پارہے ہیں، کراچی کے لوگ صرف، بجلی۔ گیس، پانی کے انتظار میں ہوتے ہیں، نوجوانوں سے ناکوں پر مجرموں جیسا سلوک رکھا جاتا ہے۔

گورنر سندھ نے فاروق ستار کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ یہاں موجود ایک ایک ساتھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرا یہاں آنے کا مقصد صرف اور صرف جوڑنا ہے ہم سب شہر کراچی کے راستوں کی طرح ٹوٹ چکے ہیں، شہر کراچی اور یہاں رہنے والوں کے دلوں پر زخم ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’ہم سب بٹ چکے ہیں ان زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے، سمندر بھی اس شہر میں ہے لیکن پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، پانی صرف ٹینکر میں موجود ہے۔

’آج لوگوں کے دلوں میں شگوفے پھوٹ رہے ہیں‘ فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ میری ٹیم ہے یہ سب ایک ساتھ آئیں گے، آج لوگوں کے دلوں میں شگوفے پھوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف رسم ہے اب تاریخ طے کرنی ہے کہ کب جانا ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد انشا اللہ شامل ہوگی، ہم پوری محنت جانفشانی اور نیک نیتی کے ساتھ جائیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج سے پہلے ایسی نیو ایئر نائٹ نہیں منائی، گورنر سندھ کا شکر گزار ہوں کہ میرے گھر تشریف لائے، ہمارا پورا تعاون ان کے ساتھ ہے۔

حکومتی ناقص پالیسی، پولٹری انڈسٹری بھی بحران کا شکار

0

لاہور: حکومتی ناقص پالیسی کے باعث پولٹری انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی ناقص پالیسی کے باعث پولٹری انڈسٹری کے لیے فیڈ تیار کرنے والی فیکٹری بند ہوگئی جس کے سبب فیکٹری انتظامیہ نے تمام ملازمین کو نوٹس جاری کردیا۔

فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام ملازمین اپنی نئی ملازمت کا بندوبست کرلیں، 31 جنوری کے بعد فیکٹری کے ملازمین فارغ تصور ہوں گے۔

انتظامیہ نے کہا کہ ’بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا، خام مال کی عدم دستیابی ہے، درآمدات پر پابندی، بلند شرح سود کے باعث انڈسٹری چلانا ممکن نہیں ہے۔‘

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اس وقت پولٹری انڈسٹری کو 45 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی دی جارہی ہے۔’

کراچی میں تیز رفتار کار گڑھے میں گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

0

کراچی میں ڈالمیا روڈ کے قریب تیز رفتار کار گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کار ایک موٹر سائیکل سوار کو کراس کرتے ہوئے زیرِ تعمیر پلاٹ کی بنیاد میں گر جاتی ہے۔

تیز رفتار کار کو پلاٹ کے لیے لگائی گئی رکاوٹ سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا۔

واقعہ پلاٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں:

’’بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا‘‘

0

کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں، بلاول کا جیالا ہو اور کرپٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا۔

یہ بات انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ جسے ناظم اور میئر کا فرق معلوم نہیں وہ معیشت اور دہشت گردی پر لیکچر دے رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول زرداری کی جماعت الیکشن میں جانے کی بجائے سلیکشن پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہے، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو مسلط کرکے چار ارب کے ایم سی کے ڈکارے گئے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم گٹھ جوڑ آؤ مل کر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے، آج یہ دونوں جماعتیں مل کر بھی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کراچی کا میئر ہونا تو دور ایک نمائندہ بھی سندھ میں ٹھگوں کی اس جماعت (پی پی) کا منتخب نہیں ہوگا، کراچی کے لوگ باشعور ہیں پی پی کا کراچی میں کوئی وجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک کے اندر دہشت گردی ختم اور سیاحت بڑھ رہی تھی لیکن اب ان 13جماعتوں نے مل کر اس ملک کو ڈبونے کا عہد کیا ہوا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک ڈیفالٹ تک پہنچ گیا لیکن وزیرخارجہ پاکستان میں ٹکنے کا نام نہیں لیتے، بلدیاتی الیکشن سے قبل ہی بلاول اور ان کے امیدوار بھاگ جائیں گے۔

مزید پڑھیں : عوام نے سلکیٹڈ کٹھ پتلی کا صحیح بندوبست کردیا، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کا میئر اسی میدان میں بیٹھا ہے اور مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ اگلا میئر کراچی کا جیالا ہوگا، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں دہشت گردوں کو شکست دلوائیں گے اور امن قائم کریں گے۔

الیکشن کمیشن اور حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلیے مقرر نہ ہو سکیں

0

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم کے خلاف الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکیں۔

انٹرا کورٹ اپیلیوں کی سماعت پیر کے روز بھی نہیں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 2 جنوری کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ سنگل بینچ میں الیکشن کرانے کا فیصلہ دینے والے جج بھی آئندہ ہفتے رخصت پر ہوں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی مقرر نہ ہو سکی جبکہ جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید نے بتایا ہے کہ پیر کے روز الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

متعلقہ: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، عدالت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کی جانب سے دارالحکومت میں آج شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل داخل کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں معاونت کے لیے سیکریٹری داخلہ کو لکھا گیا خط بھی اپیل کا حصہ بنایا اور اس پر آج ہی سماعت اور سنگل بینچ کا گزشتہ روز کا حکمنامہ معطل کرنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کو فریق بنایا۔

’فراڈ‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی آخری قسط سے قبل پوسٹ شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں احسن خان (شجی)، صبا قمر (مایا)، میکال ذوالفقار (شان)،  نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، اسما عباس (شان، کی سوتیلی والدہ)، محمود اسلم (مایا کے والد)، ندا ممتاز (والدہ، رابعہ کلثوم، عدنان صمد، سیفی حسن، نازلی نصر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

فراڈ کے ٹائٹل سونگ میں معروف گلوکار علی ظفر اور حنا نصر اللہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی شجی، شان، مایا، طوبیٰ اور شان کی سوتیلی والدہ کے گرد گھومتی ہے، فراڈ میں دکھایا گیا کہ کس طرح شان کی سوتیلی والدہ اپنے بیٹے پر بھروسہ کرنے کی بجائے شجی پر بھروسہ کرتی ہیں اور شان کے بیرون ملک جاتے ہی جائیداد پر قابض ہوجاتی ہیں۔

فراڈ کی آخری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’شان کی والدہ جو جب شجی دھوکا دیتا ہے تو وہ یہ برداشت نہیں کرپاتیں اور انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔‘

تاہم اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں ’فراڈ‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟‘

نعیمہ بٹ نے مزید لکھا کہ ’اس کا خیال پسند آیا، طوبیٰ نے پوسٹ میں شجی، طوبیٰ، اور ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ ’فراڈ کی آخری قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

بابر اعظم نے ننھے مداح‌ کی خواہش پوری کردی

0

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے پرستار کی خواہش پوری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ننھے پرستار سے ملنے کراچی کے نجی اسپتال پہنچے تو ننھا پرستار پسندیدہ اسٹار سے مل کر خوش ہوگیا۔

ننھے مداح نے بابر اعظم سے کہا کہ ’میں ہمیشہ ٹیم اور آپ کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں، دوسرے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کو شکست دینی ہے۔‘

مایہ ناز بیٹر نے ننھے مداح کو ون ڈے میچز دیکھنے کی دعوت بھی دی اور ٹکٹ بھیجنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیے ضرور آنا ہے آپ کو پوری ٹیم سے ملواؤں گا۔

بابر اعظم نے ویڈیو کال پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے مداح کی بات بھی کروائی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  کراچی ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان سے ملنے کے لیے مداح اوکاڑہ سے کراچی پہنچا تھا، محمد رضوان نے مداح کو ٹی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا تھا۔

پیوٹن کا ایک اور ناقد بھارت میں پُراسرار طور پر لاپتا ہوگیا

0

بھارت میں روسی سیاستدان اور سیاح کی پُراسرار ہلاکت کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایک اور سخت ناقد اچانک لاپتا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڈیشا کی پولیس نے اس شہری کی تلاش شروع کر دی اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملوں کا سخت مخالف تھا۔

لاپتا شہری کو اکثر سڑکوں پر پلے کارڈز اٹھائے دیکھا گیا جس پر روس مخالف نعرے درج ہوتے اور ساتھ ہی وہ اپنی مالی مدد کی درخواست بھی کرتا۔

اسے حال ہی میں بھونیشور کے ریلوے اسٹیشن پر پلے کارڈز کے ساتھ دیکھا گیا تھا جہاں لوگوں نے اس کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔

پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ: روسی سیاستدان اور پیوٹن کے ناقد کی بھارت میں پُراسرار موت

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ریاست اڈیشا میں روسی سیاستدان اور بزنس ٹائیکون پاول انتوف پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے۔

پاول انتوف اڈیشا کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور 24 دسمبر کو تیسری منزل سے گر کر چل بسے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سیاستدان کی ہلاکت کا واقعہ ٹھیک دو روز قبل 22 دسمبر کو روسی سیاح کی بھارت میں پُراسرار موت کے بعد سامنے آیا تھا جسے مقامی میڈیا نے چھپنے کی کوشش کی تھی۔

پاول انتوف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ناقد تھے۔ انہوں نے یوکرین پر حملہ کرنے پر روسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دیا

0

قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر توصیف احمد نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے۔

پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ ہم ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہیں اور ٹیم برا کھیلتی ہے تو کھلاڑیوں کی کارگردی پر بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں خامیاں ہیں جو نظر آرہی ہیں۔

توصیف احمد نے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ہار رہی تھی اور وہ ایک ہی ٹیم کھلائے جارہے تھے نظر آرہا تھا کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کا فقدان نظر آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انہیں بیٹنگ پچ کے بجائے اسپن ٹریک بنانا چاہیے

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کیلِے ریڑھ کی ہڈی ہے، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر آفریدی نے کیا کہا؟

شاہد آفریدی کا کہنا تھا پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دینے کا فیصلہ اچھا لگا، ایسے فیصلے لینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ کیا جاسکتا ہے؟ جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ کپتان بنانے کا اختیار چیئرمین پی سی بی کا ہے۔

پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ رمیز راجا نے اپنے دور میں اچھے کام کئے،سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی، محمد وسیم کی سلیکشن کے باعث ہمیں کئی کھلاڑی ملے ہیں۔