اتوار, جون 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 5122

’’دو ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا‘‘

0

ڈاکٹرعمر سیف نے کہا ہے کہ 60 روز میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں مجموعی طورپر32 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ میں کارکردگی دکھانے والی 550 کمپنیوں میں نقد انعامات اور ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے پر آئی ٹی انڈسٹری سہولتوں اورانعامات کی مستحق ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ معیشت میں بنیادی اہمیت کی حامل آئی ٹی انڈسٹری مراعات کی بھی مستحق ہیں۔ دو ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں مجموعی طورپر32 فیصدکاریکارڈاضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل صلاحیتوں کی خدمات کے عوض بھاری زرمبادلہ مل رہا ہے۔ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلوں کے ثمرات آرہے ہیں۔

روبن گھوش کا تذکرہ جن کی دھنوں نے فلمی نغمات کو امر کر دیا

0

روبن گھوش کی بے مثال موسیقی کا سب سے نمایاں وصف جدت اور شوخ ردھم ہے۔ بلاشبہ روبن گھوش کی موسیقی میں کئی فلمی نغمات لازوال ثابت ہوئے۔ روبن گھوش 2016ء میں آج ہی کے دن چل بسے تھے۔ 1977ء میں ریلیز ہونے والی فلم آئینہ نے روبن گھوش کو ان کے کریئر کی بلندیوں پر پہنچایا تھا۔

روبن گھوش نے 1961ء میں بنگالی فلم سے کام کا آغاز کیا اور پھر اردو فلموں کی طرف آگئے۔ اردو فلم میں بطور موسیقار روبن گھوش کا سفر 1962 میں شروع ہوا تھا۔ ’چندا‘ وہ فلم تھی جس کے لیے روبن گھوش نے موسیقی ترتیب دی۔ اس زمانے میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کئی بڑے نام بطور موسیقار مصروف نظر آتے تھے۔ روبن گھوش ان کے درمیان ایک نوجوان موسیقار تھے جس نے فلم انڈسٹری میں‌ قدم رکھنے کے بعد جلد ہی اپنی محنت اور لگن سے اپنا راستہ بنا لیا۔ روبن گھوش نے اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصہ میں فلم ’تلاش‘ کے لیے جو کام کیا، اس نے سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہ فلم 1963ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور روبن گھوش اس فلم کے بہترین موسیقار کا نگار ایوارڈ لے اڑے۔ روبن گھوش کی دھنیں‌ ان کی فن کارانہ چابک دستی اور فنِ موسیقی میں ان کے کمال کا نمونہ ہیں۔

فلمی ناقدین تسلیم کرتے ہیں کہ فلم ’آئینہ‘ کو سپر ہٹ بنانے میں روبن گھوش کی لازوال دھنوں کا بڑا دخل تھا۔ اس فلم کے یہ گانے آپ نے بھی سنے ہوں گے جن کے بول تھے ’کبھی میں سوچتا ہوں،‘ اسے مہدی حسن نے گایا تھا۔ اسی طرح ’مجھے دل سے نہ بھلانا وہ گیت تھا جس میں مہدی حسن کے ساتھ گلوکارہ مہناز نے آواز ملائی تھی۔ گلوکارہ نیرہ نور کی آواز میں‌ ایک مقبول نغمہ ’روٹھے ہو تم، تم کو میں کیسے مناؤں پیا‘ بھی اس فلم میں‌ شامل تھا۔

روبن گھوش کی موسیقی میں کئی فلمی گیت بعد میں ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے اور انھیں شائقین نے ہر بار سراہا۔ یہ وہ سدا بہار گیت ہیں جنھیں‌ آج بھی بڑے ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے۔ اور یہ نغمات ایک نسل کے لیے اپنی نوجوانی اور خوشی و غم کی مناسبت سے یادگار ہیں۔ اخلاق احمد کی آواز میں روبن گھوش کی موسیقی میں اس گیت ’سونا نہ چاندی نہ کوئی محل‘ نے سرحد پار بھی مقبولیت پائی تھی۔ آج بھی یہ نغمہ سماعتوں کو اپنا اسیر کر لیتا ہے۔

یہ بھی درست ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلمیں دینے میں روبن گھوش کی لازوال موسیقی کا بڑا دخل رہا ہے۔ روبن گھوش کی موسیقی میں ’مجھے تلاش تھی جس کی‘ ، ’ساون آئے ساون جائے‘ ، ’دیکھو یہ کون آ گیا… جیسے نغمات بھی شامل ہیں جن کو پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی سننے والوں نے بے حد پسند کیا۔

موسیقار روبن گھوش کے حالاتِ زندگی پر نظر ڈالیں تو ان کا تعلق عرب دنیا کے مشہور شہر بغداد(عراق) سے تھا۔ وہ 1939ء میں‌ پیدا ہوئے۔ عراق میں روبن گھوش کے والد اپنے کنبے کے ساتھ بغرضِ ملازمت سکونت پذیر تھے۔ یہ عیسائی خاندان اس وقت ڈھاکہ چلا گیا جب روبن گھوش چھے سال تھے۔ وہیں نوعمری میں‌ روبن گھوش کو موسیقی سے دل چسپی پیدا ہوئی۔ انھوں نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور اسی کو اپنا پیشہ بنایا۔ ڈھاکا ہی میں‌ روبن گھوش کی ملاقات اداکارہ شبنم سے ہوئی، وہ اس وقت فلم میں‌ معمولی کردار ادا کیا کرتی تھیں۔ تقسیم ہند کے بعد مشرقی پاکستان سے شبنم نے لاہور اور کراچی میں فلمی صنعت میں اپنی قسمت آزمائی اور پھر وہ اپنے وقت کی مقبول ہیروئن بن کر سامنے آئیں۔ روبن گھوش سے رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد یہاں وہ فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں اور ان کے شوہر ایک کام یاب موسیقار کے طور پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔ یہ جوڑی 1996ء میں بعض وجوہ کی بناء پر بنگلہ دیش منتقل ہو گئی۔ جب کہ سقوطِ ڈھاکا کے وقت روبن گھوش نے مشرقی پاکستان کے بجائے مغربی پاکستان میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ خاندان کراچی سے لاہور شفٹ ہو گیا تھا۔

روبن گھوش کا اپنے وقت کے مقبول ہیرو وحید مراد کے ساتھ ایک دل چسپ مذاق فلمی دنیا میں مشہور ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ وحید مراد بہت ہی سادہ طبیعت کے انسان تھے اور اکثر ان کے ساتھی ان سے مذاق کیا کرتے تھے۔ ان پر فلمایا جانے والا ایک مشہور نغمہ ’یوں کھو گئے تیرے پیار میں ہم‘ مجیب عالم نے گایا تھا جن کو وحید مراد نے دیکھا نہیں تھا۔ ایک فلمی تقریب میں مجیب عالم اپنی مخصوص چوڑے پائنچے کی پتلون پہنے موجود تھے تو وحید مراد انہیں دیکھے جا رہے تھے۔ موسیقار روبن گھوش نے وحید مراد سے ان کا تعارف یہ کہہ کر کروایا کہ یہ سینٹرل جیل کراچی میں پھانسیاں دیتے ہیں۔‘

سادہ طبیعت وحید مراد مجیب عالم سے پوچھنے لگے، ’جب آپ پھانسی دیتے ہیں تو کیفیت کیا ہوتی ہے؟‘ اس دن تو وحید مراد چلے گئے مگر کچھ عرصے بعد کسی اور تقریب میں مجیب عالم کو گانا گانے کے لیے بلایا گیا تو وحید مراد نے کہا کہ ’میں مجیب عالم کو دیکھنا چاہتا ہوں جس کا گایا گانا مجھ پر فلمایا گیا ہے۔‘ جب اسٹیج پر مجیب عالم آئے تو وحید مراد کو یاد آیا کہ یہ وہ ہیں جن کا تعارف بطور جلّاد روبن گھوش ان سے کروا چکے ہیں۔ محفل کے بعد مجیب عالم سے ملاقات ہوئی تو وحید مراد نے معصومیت سے پوچھا کہ ’کیا آپ اب بھی پھانسیاں دیتے ہیں؟‘

پاکستان میں ان کی آخری فلم ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘ تھا جس کی موسیقی بہت پسند کی گئی۔ انھیں چھے مرتبہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا سب سے معتبر نگار ایوارڈ دیا گیا تھا۔ روبن گھوش نے 76 برس کی عمر میں‌ ڈھاکہ میں وفات پائی۔

’آصف زرداری صدر کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے‘

0

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ آصف زرداری صدر کےعہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عہدے ہمارا حق ہیں پیپلزپارٹی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کو ووٹ دے گی لیکن وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ اور (ن) لیگ کے پاس ہم سے زیادہ نمبرز ہیں، پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پی پی سے ڈائیلاگ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ظاہر کر دیا کہ وہ حکومت نہیں بنا سکتی، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی وزارت نہیں لیں گے، ملک میں سیاسی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جل رہا ہے کوئی اس آگ کوبجھانےکی صلاحیت رکھتاہے تووہ آصف زرداری ہیں ملک کیلئے ضروری ہے کہ آصف زرداری صدر کاعہدہ سنبھالیں اور وفاق کو بحران سے بچائیں ہم اتفاق رائے سے فیصلے کرینگے توامید ہے عوام کےمسائل حل کرسکیں گے جو ماحول بن رہا ہے اس کا فائدہ ملک دشمن اٹھانا چاہتے ہیں انتہاپسندی کی سیاست کو چھوڑیں اور ملک کا سوچیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلیک میل کرنا چاہتے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی کو کہتا مجھے وزیراعظم بنائیں ورنہ کچھ قبول نہیں کس نے کہا تھا پی ٹی آئی کو پارلیمان چھوڑ کر جائے، شہبازشریف ،راجہ ریاض ملکر نگراں حکومتیں بنائیں گے تو کہیں نا کہیں گڑبڑ ہوگی پاکستان کے عوام مجھے مینڈیٹ دیتے ہیں تو پھر مجھ سے سوال ہو سکتا ہے  جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

انگلش کرکٹر ریحان احمد کو بھارت میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

0
ریحان احمد

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ایک اور اسپنر ریحان احمد کے ویزا پر تنازع کھڑا ہوگیا اور انہیں راجکوٹ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹر ریحان احمد کو راجکوٹ ایئرپورٹ پر کاغذات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا ہے، ان کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا۔

مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے دو روز کا ویزا جاری ہوا، انگلینڈ ٹیم انتظامیہ کو دو روز کے اندر معاملے کو حل کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوبارہ ویزا پراسیس کرانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلش آل راؤنڈر شعیب بشیر نے ویزا مسائل پر تاخیر سے انگلینڈ ٹیم کو جوائن کای تھا جبکہ ریحان احمد کو پہلی مرتبہ بھارت آمد پر کسی مسئلے کا سامنا نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ابوظبی میں دس روز کی بریک کے بعد دوبارہ بھارت آرہی تھی جس وقت ریحان احمد کو روک لیا گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی

0
فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے پر ردعمل آگیا۔

فیصل کریم کنڈٰ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعظم کا امیدوار بھی ہو سکتا ہے، ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلیٰ کیلیے نامزد کر دیا جائے؟ ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کر لی جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا رہا آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں اب پتا چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہم دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ جیل میں کسی بھی سرکاری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونی ہے۔

پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلیے (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان

0
پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلیے (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں حکومت بنانے کیلیے اس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر بات ہوئی، پارٹی کا اصولی فیصلہ یہ ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کامینڈیٹ نہیں ہے۔ خود کو وزیر اعظم کیلیے پیش نہیں کر سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ اور (ن) لیگ کے پاس ہم سے زیادہ نمبرز ہیں، پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پی پی سے ڈائیلاگ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ظاہر کر دیا کہ وہ حکومت نہیں بنا سکتی، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی وزارت نہیں لیں گے، ملک میں سیاسی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی جاری رہی تو سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہوگا، پاکستان کو دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی نے ایک منشور کے تحت الیکشن میں حصہ لیا، پیپلز پارٹی کے منشور میں ملک سے افراتفری ختم کرنے کا مؤقف بھی شامل تھا، ہماری کوشش ہوگی مستحکم حکومت قائم اور ملک میں سیاسی استحکام آئے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی بنا رہے ہیں جو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان کو اس بحران سے نکالیں، عوام اب مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی کی کمیٹی حکومت سازی کے عمل اور سیاسی استحکام کیلیے کام کرے گی، حکومت سازی کیلیے ووٹ دیں گے مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، (ن) لیگ نے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور دھاندلی کے حوالے سے اعتراضات ہیں، پیپلز پارٹی کی سی ای سی الیکشن کے حوالے سے شکایات جمع کرے گی، ہم احتجاجاً الیکشن کے نتائج کو قبول کریں گے، الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کا فورم مسائل کو اجاگر کرنے کیلیے استعمال کریں گے، اعتراضات کے باوجود الیکشن کے نتائج قبول کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کو خیبر پختونخوا میں 3 جیتی ہوئی نشستوں پر شکست

0
جماعت اسلامی کراچی امیر

پشاور: خبیر پختونخوا اسمبلی کے تین حلقوں پر جماعت اسلامی پاکستان کے جیتے ہوئے امیدواروں کو دوبارہ گنتی میں شکست ہوگئی۔

پی کے 21 باجوڑ سے جماعت اسلامی سردار خان نے 16 ہزار 844 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے 15 ہزار 713 ووٹ لیے تھے۔

حلقے میں دوبارہ گنتی میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو شکست ہوئی۔ آزاد امیدوار اجمل خان 16 ہزار 712 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سردار خان 8 ہزار 128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آگئے۔

پی کے 17 لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک کی جیت ہار میں تبدیل ہوئی۔ حلقے سے ری کاؤنٹنگ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبیداللہ کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح پی کے 20 باجوڑ میں جماعت اسلامی کے امیدوار وحید گل کی جیت بھی ہار میں تبدیل ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 12 ہزار 903 ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ وحید گل نے 6 ہزار 869 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔

کراچی کی ٹینس کھلاڑی زینب اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

0
ٹینس کھلاڑی زینب

کراچی سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی کھلاڑی زینب علی نقوی اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں جہاں وہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

نومنتخب ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے انکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زینب کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ترجمان کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ زینب علی نانی کے ہمراہ میچز کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئی تھیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دل کے دورے سے موت کا امکان ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زینب علی کے والدین قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

واضح رہے کہ زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ کھلاڑی تھیں، انہوں نے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت سے نئی رپورٹ طلب

0
نیب ترامیم کیس سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جڑانوالہ واقعے پر پنجاب حکومت سے نئی رپورٹ طلب کر لی اور نئی رپورٹ دس روز میں جمع کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ جڑانوالہ واقعے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کیا جاتا ہے، نئی رپورٹ دس روز میں جمع کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ خاطر خواہ تحقیقاتی رپورٹ نہ دی گئی توپولیس افسران کومعطل یا فارغ کیاجائےگا۔

سپریم کورٹ نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن اور پیمرا کو نوٹس جاری کیا جبکہ وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کیاگیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ انتہاپسندی،تشدد، فرقہ واریت خاتمےکیلئے حکومت اوربالخصوص میڈیا کردارادا کرے، مذہبی ہم آہنگی سے متعلق خصوصی پیغامات کو نشریات کا حصہ بنایاجائے۔

سپریم کورٹ کے آرڈر میں پنجاب پولیس کے کنڈکٹ پر سخت آبزرویشنزدی گئی، جس میں کہا جڑانوالہ واقعے کے اصل کرداروں کا پنجاب پولیس کو معلوم ہے، پنجاب پولیس کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے، حملہ آوروں کو نہ روک کر پولیس نے اپنے اوپر سے عوامی اعتمادختم کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل آفس کی رپورٹ کو جڑانوالہ واقعےکی رپورٹ قرار دینا بھی غلط ہوگا، جڑانوالہ جیسے حملے تعلیم کی کمی، نفرت اور مذہب کے غلط استعمال سےپیش آتےہیں۔

عدالت نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ دوماہ میں جمع کرانےکاحکم دیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

0
مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل

اسلام آباد : مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں قتل میں استعمال دونوں پستول اوردونوں موٹر سائیکل برآمدکرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، قتل میں استعمال دونوں پستول اوردونوں موٹر سائیکل برآمدکرلی گئیں۔

اس کے ساتھ ہی رابطہ کاری کے لیے استعمال ہونے والے موبائل بھی برآمد کیاگیا ہے۔

واردات کے بعدایک پڑوسی ملک سےآنےوالی کال بھی ٹریس کی گئی، کال میں کہا گیا فوری طور ملک چھوڑ کر ہمسایہ ملک پہنچ جائیں۔

واردات کے بعد موٹر سائیکل چھوڑ کر ملزمان جس گاڑی میں فرار ہوئے وہ بھی برآمدکرلی گئی ہے، برآمد گاڑی ماسٹر مائنڈ سید مجتبیٰ حیدر کی اہلیہ کے نام رجسٹرڈ ہے، گاڑی کے اندر سے واردات کے بعد فرار ہونے کا پلان دستاویزی شکل میں برآمد ہوا۔