ہوم بلاگ صفحہ 6299

عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کردیا

0

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹسز چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیئے، شوکاز نوٹسز کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوتوہین عدالت کااختیارحاصل نہیں، آئین کےمطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کئے جا سکتے۔

درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کردہ شوکازنوٹسزآئین وقانون کیخلاف ہیں اور الیکشن ایکٹ2017 کی دفعہ 4 اور 10 آئین سے ماورا ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کےشوکازنوٹسزکو کالعدم قراردیاجائے۔

بابراعوان،فیصل چوہدری لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے ، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عمران خان اور فوادچوہدری کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن سماعت کریں گے ، جس میں عمران خان، فواد چوہدری کی جانب سےبابراعوان اورفیصل چوہدری دلائل دیں گے۔

سعودی عرب میں اسکول بس کو اوور ٹیک کرنیوالا ڈرائیور گرفتار، بھاری جرمانہ عائد

0

قطیف: سعودی عرب میں پولیس نے اسکول بس کو اوور ٹیک کرنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطیف میں ایک کار ڈرائیور کی اسکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس ڈرائیور طالب علم کو سڑک پار کروا رہا ہے کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی کار تیز رفتاری کے ساتھ پاس سے گزرتی ہے۔ اگر ڈرائیور طالب علم کو ہاتھ پکڑ کر پیچھے نہ کھینچتا تو نہ خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔

پولیس نے ڈرائیور کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کیا اور اس پر 6 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کر دیا۔

https://twitter.com/Ruh_Rd/status/1572012295273807873?s=20&t=skkSs_jCoqqHNV3L0eCnUg

واضح رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈھلوان، چڑھائی، چوراہوں اور پھسلن والی سڑکوں سمیت آٹھ حالتوں میں گاڑی اوور ٹیک کرنے کو ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ اگر غبار یا بارش کی وجہ سے سڑک کا منظر صاف نظر نہ آ رہا ہو تو اوور ٹیک کرنا غیرقانونی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر سامنے سے دوسری گاڑیاں آ رہی ہو اور محفوظ اوور ٹیک کا موقع نہ ملے تو بھی اوور ٹیک کرنا جائز نہیں ہے۔ جب پیچھے والی گاڑی اوور ٹیک کا عمل شروع کر چکی ہو تو ایسی حالت میں بھی اوور ٹیک کرنا مناسب نہیں ہے۔

امریکا: وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب سے متعلق آن لائن اجلاس

0

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے پاکستان سے آن لائن شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس میں متعلقہ افسران نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلوے ٹریکس کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 2 ملین فوڈ پیکس فوری بھیجے جا رہے ہیں اور کراچی سمیت مختلف علاقوں سے پیناڈول، پیرا سیٹامول کی بڑی مقداربرآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سولر کے ذریعے کیمپوں میں بجلی فراہم کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیا، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قلت نہیں ہونی چاہیے، سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل میں تیزی لائی جائے، بی آئی ایس پی کے تحت تمام مستحقین کو امداد کی فراہمی 10 روز میں یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سےنمٹا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے پر بات چیت ہوئی ہے اور چین کے حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں اور وہ 23 ستمبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

0
یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بارشوں سے سرکاری گوداموں میں لاکھوں ٹن گندم خراب

صوبائی وزیر نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 650 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی کلو گرام آٹے کی ریٹیل پرائس 65 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جبکہ نیشنل فلڈ ریسپانس سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور قلت کا کوئی خدشہ نہیں، 7 ملین ٹن گندم موجود ہے اور ایک ملین ٹن مزید آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں تک گندم اور آٹا پہنچانے میں مسائل نہیں ہوں گے، ذخیرہ اندوزی کرنے اور قیمت بڑھانے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، ملک میں بیجوں کی قلت ہے جو جلد پوری ہو جائے گی۔

لیگی رہنما جاوید لطیف پر مقدمہ درج کروانے والا مدعی سامنے آگیا

0

ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے والا مدعی قاری ارشاد الرحمٰن سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ دنوں ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے والے قاری ارشاد الرحمٰن منظر عام پر آگئے ہیں اور انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ساتھیوں سمیت احتجاجی دھرنا دوں گا۔

قاری ارشاد الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی اور لیگی رہنماؤں کی حرکت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

مقدمے کے مدعی قاری ارشاد کے وکیل ایڈووکیٹ علی احمد ڈوگر نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کے ٹیکسوں سے چلتے ہیں اور سرکاری وسائل کسی کے خلاف استعمال نہیں کیے جاسکتے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کے خلاف گزشتہ پیر کو مقدمہ امام مسجد ارشاد الرحمٰن کی مدعیت میں تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر جاوید لطیف پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب ودیگر سے مشورہ کرکے منصوبے کے تحت پریس کانفرنس کی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اعلیٰ حکام نے انہیں اس سلسلے میں مکمل معاونت فراہم کی۔

حکومت نے رات گئے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

0

وفاقی حکومت نے غربت کے مارے عوام پر ایک اور پٹرول بم گراتے ہوئے رات گئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آدھی رات کو پٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، وزرات خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور اس کی قیمت فی لیٹر 247 روپے 43 پیسے برقرار ہے جب کہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت197 روپے 28 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز حکومت نے 5 روز کی تاخیر سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

حکومت کو اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی تھی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دیدی

اوگرا کی تجویز اور حکومتی اتحادیوں کے مطالبے کے بعد حکومت 4 روز تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے شش وپنج کا شکار رہی اور بالآخر رات گئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

کراچی سے ایک ماہ کا مغوی بچہ بازیاب : ملزمہ گرفتار

0
بچہ بازیاب

کراچی : پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ماہ کا بچہ بازیاب کرالیا، لانڈھی سے موٹرسائیکل چوروں کا چار رکنی گروہ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا ہونے والے ننھے بچے و بازیاب کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوپہرکو بچے کو فروخت کرنے والے گروہ کی ایک کارندہ خاتون گرفتار ہوئی۔

دوران تفتیش اقصیٰ نامی اغوا کار خاتون سے ایک ماہ کا بچہ محمد مجاہد ولد کلیم بازیاب کیا گیا، کارروائی نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں کوثرنیازی کالونی میں کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کار ملزمہ اقصیٰ نے17ستمبر کو اپنی ایک رشتہ دار خاتون کا بچہ اغوا کیا تھا، اقصیٰ نے بچے کی والدہ صائمہ کو دعوت پرگھر بلایا اور نشہ آور چیز دی۔

پولیس حکام نے میڈی اکو بتایا کہ نشہ آور چیز کھا کر بچے کی ماں بےہوش ہوگئی تو ملزمہ اس کا ایک ماہ کا بچہ لے کرغائب ہوگئی۔ بچے کو 5لاکھ روپے میں فروخت کیا جانا تھا۔

علاوہ ازیں ڈیفنس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والے چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان قیوم آباد سے مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات فروخت کیلئے دوسرے علاقے میں لے کر جارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر علاقہ میں گشت پر مامور ڈیفنس پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں سامان سمیت گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا صارفین انیل کپور کا ہم شکل سامنے لے آئے

0

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر کمال کردیا، خود بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے عالیہ بھٹ، ایشوریہ رائے اور دیپیکا پڈوکون کے بعد اب انیل کپور کا بھی ہم شکل ڈھونڈ نکالا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کے کولاج کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

انیل کپور کے ہم شکل ایک امریکی فٹنس کوچ ہیں جس کا نام جان ایفر ہے، انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انیل کپور کے ساتھ کولاج بناکر شیئر کی تھی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوگ مختلف چہرے دکھاتے ہیں

جان ایفر نے بتایا کہ ان کے والد کہتے ہیں کہ یہ ’بچہ‘ ایک عظیم اداکار ہے، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بالی وڈ سے آفر کے منتظر ہیں، انیل کپور کہاں ہیں؟۔

تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ختم نہ ہونے والا ایک سلسلہ شروع ہوگیا، جان ایفر کی اس تصویر کو 59 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

روہت شرما نے دنیش کارتک کو جبڑے سے پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دنیش کارتک کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میتھیو ویڈ نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کیمرون گرین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما کی تصویر وائرل

بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور سب سے مہنگے بولر ثابت ہوگئے۔

بھارت کی شکست کے بعد روہت شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپیل نہ کرنے پر دنیش کارتک پر موثر انداز میں اپیل نہ کرنے پر غصہ کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما دنیش کارتک کے پاس جاتے ہیں جس پر کارتک مسکرا دیتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا دنیش کارتک پر غصہ کرتے ہوئے ان کو جبڑے سے پکڑ لیتے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے روہت شرما کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مودی کی سخت مخالف نے مرکزی حکومت کو چیلنج کردیا

0

ممبئی: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مودی حکومت کو چیلنج دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤ ں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی۔

سی بی آئی ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ مار مہم میں جیسے جیسے تیزی آرہی ہے، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اتنی ہی بیان بازی کی جارہی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں اگر بی جے پی ارکان پارلیمان کے گھروں پر چھاپا مارے تو نوٹوں کا پہاڑ ملے گا، لیکن اس کے لئے دیانت داری سے تحقیقات کرنا ہونگی۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اقتدار میں آ ئے تو اپوزیشن جماعتوں اور رہنماوں کو ہی کیوں ہدف بنارہے ہیں؟ اپوزیشن جماعتوں اور رہنماوں کو ختم کرکے آپ کو کیا فا ئدہ حاصل ہوسکتا ہے؟