ہوم بلاگ صفحہ 7214

”سائفر کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں“

0

اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سائفر معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنے یا کوئی اور فورم ہو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق کل تفصیل میں بات کردی تھی، میں نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، بطور ترجمان پاک فوج کے بات کی، تمام سروسز چیف کا ترجمان  ہوں، ان سے متعلق کوئی بھی بات ہو تو میں ہی وضاحت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سروسز چیف سے متعلق ان کے ترجمان کے طور پر بات کررہا ہوں، کمیٹی میں کسی بھی سروس چیف نے یہ نہیں کہا کہ سازش ہوئی، میٹنگ میں سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس ایس نے وضاحت کردی تھی کہ سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کا ایشو تھا اس لیے تمام سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی کو وہاں بلایا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے شواہد موجود ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ عسکری قیادت کی رائے تھی کہ سازش نہیں ہوئی، ہماری رائے نہیں تھی انٹیلی جنس بیسڈ تمام شواہد موجود ہوتے ہیں جس پر ہم نے میٹنگ میں ان پٹ دی، انہوں نے کہا کہ میٹنگ سے قبل عسکری قیادت کو شواہد کی بنا پر بریف کیا گیا تھا اور وہی ان پٹ لے کر وہ میٹنگ میں گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنے یا کوئی اور فورم ہو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، گزشتہ حکومت کے پاس بھی کمیشن بنانے کے آپشنز موجود تھے اور موجودہ حکومت کے پاس بھی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ کمیشن بنائے یا کچھ بھی کرے ہمیں اعتراض نہیں،بطور ادارہ ہمیں ہدایات ملیں گی تو مکمل تعاون اور سپورٹ کریں گے، پہلے بھی ہم مکمل اسسٹنس دے چکے ہیں دوبارہ بھی ضرورت ہوگی تو دیں گے۔

پی سی بی کی چوہا مار مہم، کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ

0

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے چوہا مار مہم چلانے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے موقع پر پی سی بی کی جانب سے چوہا مار مہم چلانے پر کرکٹ آسٹریلیا نے خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رواں سال آسٹریلیا ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو ہوٹل میں چوہوں نے بہت تنگ کیا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو اس پریشانی سے آگاہ کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر اس شکایت کا تدارک کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ مل کر 48 گھنٹوں میں مذکورہ ہوٹل سے چوہے مار بھگائے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پی سی بی کو خط موصول ہوا ہے جس میں مذکورہ دورے میں چوہا مار آپریشن پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے لیے دورہ پاکستان تاریخی اور یادگار رہا جس میں تمام انتظامات بہتر تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی بی انتظامیہ کی مہمان نوازی اور انتظامات مثالی تھے، جو مانگا وہ فراہم کیا گیا، بار بی کیو بھی بہترین تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی دورہ پاکستان کے خواہشمند ہیں۔

کراچی ضمنی الیکشن، این اے 240 کا سیکیورٹی پلان مکمل

0
فائل فوٹو

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پر کل ضمنی الیکشن ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کل این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، حلقے میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کے لیے 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ترجمان نے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران پورے حلقے میں 1500 سے زائد پولیس اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کے خصوصی دستے بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 240 کورنگی ٹو پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240 کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

مجموعی طور پر 309 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار، جب کہ 106 پولنگ حساس قرار دیے گئے ہیں۔

سائرہ بانو شوہر دلیپ کمار کی یاد میں رو پڑیں

0

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ”بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے مرحوم اداکار کی اہلیہ کو مدعو کیا گیا۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار نے کون سا پاکستانی ڈرامہ دیکھا تھا؟

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائرہ بانو دلیپ کمار کے نام کا ایوارڈ وصول کر رہی ہیں۔ میزبان نے جب دلیپ کمار کا نام لیا تو وہ رو پڑیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

گزشتہ سال جولائی میں دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ اداکار کی وفات کی خبر پر بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم زدہ ہوگئے تھے۔

دلیپ کمار نے فلم انڈسٹری میں شہریت کی بلندیوں تک پہنچے۔ وہ 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی منتقل ہوئے تھے۔

انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر ایک طویل عرصے تک راج کیا۔ دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیوداس، مغل اعظم، نیا دور اور دیگر شاہکار فلمیں شامل ہیں۔ لیجنڈ اداکار بالی وڈ میں ”شہنشاہ جذبات“ کے لقب سے مشہور تھے۔

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، پبلشرز کا کتابیں چھاپنے سے انکار

0

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز نے نئی کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز کے لیے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے اور انہوں نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے صدر انجمن تاجران اردو بازار لاہور خالد پرویز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیپر ملوں نے چار بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیا ہے جس کے بعد اس دوران کاغذ کی قیمت 105 سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔

خالد پرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاغذ کی قیمت بڑھنے سے ٹیکسٹ بورڈ کے ٹینڈر اٹھانے والے بھی پریشان ہیں، کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا اب ریٹ ہی 210 روپے کلو کا ہوگیا ہے تو جو آرڈر لے چکے ہیں وہ کیسے پورے کریں گے۔

کراچی ضمنی الیکشن، پولنگ سے ایک روز قبل جوڑ توڑ جاری، متعدد امیدوار دستبردار

0

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر کل ضمنی الیکشن ہوگا تاہم پولنگ سے چند گھنٹے قبل متعدد امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پر کل ضمنی الیکشن ہوگا تاہم پولنگ سے ایک روز قبل بھی جوڑ توڑ جاری ہے اور متعدد آزاد امیدواروں نے دستبرداری اور کئی سیاسی جماعتوں اور برادریوں نے انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار عمیر علی انجم ایم کیو ایم امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار نعیم حشمت نے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف)، مئیو برادری اور قریشی برادری نے اس حلقے سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایک اور آزاد امیدوار شاہین خان نے مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر لودھی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دستبرداری اور حمایت کے اعلان کے بعد اب حلقے میں 6 سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت 15 آزاد امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مذکورہ حلقے میں حلقے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مہاجر قومی موومنٹ اور ٹی ایل پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ کل این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات مکمل کرنے کے بلند وبانگ دعوے کئے گئے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240 ضمنی الیکشن میں ناقص انتظامات، عملہ پریشان

پولنگ سامان کی ترسیل کے لئے حاصل ٹرانسپورٹ ناکافی ہونے کے باعث عملہ انتخابی مواد اپنی مدد آپ کے تحت متعلقہ پولنگ اسٹیشن لے جارہاہے، اے آر وائی نیوز کو موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر انتخابی سامان موٹر سائیکل اور رکشوں پر لے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر کو علاج کے بہانے بلا کر زبردستی شادی کروادی گئی، ویڈیو دیکھیں

0

بہار: بھارت میں جانوروں کے ڈاکٹر کو علاج کے بہانے بلا کر زبردستی شادی کروادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریادست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پیش آیا ہے جہاں ستیم کمار نامی ڈاکٹر کو اپنے مویشیوں کے علاج کے بہانے بلا کر زبردستی ایک خاتون سے شادی کروادی گئی۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ستیم کمار کو نواحی گاؤں کے رہائشی نے اپنے مویشیوں کے علاج کیلئے فون کرکے بلایا، جس کے بعد بیٹا فوری طور پر گھر سے نکل گیا، لیکن شام تک بیٹا گھر واپس نہ آیا اور نہ ہی کوئی اطلاع ملی تو ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کروادی، اور بیٹے کی تلاش شروع کردی۔

ستیم کمار کے والد نے کہا کہ اگلے روز مجھے موبائل فون پر ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا، جس میں میرے بیٹے کی ایک خاتون کے  ساتھ شادی کروائی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا جھانسہ دے کر بلایا جانے والا نوجوان اغوا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں پکڑوا شادی (شادی کے لیے اغوا) سے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی ہے، واقعے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے ہم تمام زاویوں سے معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے کا اپنی مرضی سے شادی کرنے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

بھارتی اداکار خاتون کے کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے، مقدمہ درج

0

ممبئی: ”بگ باس“ اور ”لاک اپ“ جیسے مشہور شوز کا حصہ رہنے والے معروف بھارتی اداکار کرنویر بوہرا ایک خاتون کے کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرنویز بوہرا کے خلاف دھوکا دہی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ 40 سالہ خاتون نے اداکار کے خلاف 1 کروڑ 99 لاکھ روپے دینے کے نام پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اوشیوارا پولیس تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ کرنویز بوہرا نے 2.5 فیصد منافع کے نام پر اسے دھوکا دیا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق خاتون نے کہا کہ اداکار نے 1 کروڑ روپے واپس کیے ہیں جب کہ مزید 1 کروڑ 99 لاکھ روپے کرنویز کو دینے ہیں، جب پیسے مانگے تو اداکار اور ان کی اہلیہ نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے اب تک مقدمے درج ہونے کی تصدیق نہیں کی تاہم نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے اور جلد ہی کرنویز اور ان کی اہلیہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا جائے گا۔

"پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان”

0

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو نااہل اور ڈی سیٹ کرانے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی محمود الرشید، راجا بشارت اور سبطین خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو پارٹی احکامات کے برخلاف ایوان اقبال میں اجلاس کی صدارت کرنے پر انہیں نااہل اور ڈی سیٹ کرانے کیلیے الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی محمودالرشید نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو پارٹی سطح پر ایوان اقبال جانے سے روکا گیا گیا، ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو نوٹس بھی وصول کرایا لیکن انہوں نے خلاف آئین وقانون کام کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے اعلیٰ عدلیہ سمیت تمام فورم سے رجوع کریں گے اور انہیں نااہل قرار اور ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے اور جس طرح پہلے 20 منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوئے ویسے ہی ڈپٹی اسپیکر کو کرائیں گے۔

راجا بشارت نے کہا کہ گورنر پنجاب کے کل کیے گئے تینوں اقدامات غیر قانونی ہیں، تینوں نوٹیفکیشن سیکریٹری اسمبلی کے دستخط سے جاری ہونا تھے، لیکن اسمبلی اجلاس برخاست کرنے سمیت ایوان اقبال اجلاس کرنے بلانے اور آرڈیننس بھی سیکریٹری لا کے دستخط سے جاری ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اورغیر آئینی طور پر پنجاب کے معاملات چلائے جارہے ہیں، حکومت پسپا ہونے کے بعد اسمبلی چھوڑ کر ایوان اقبال گئی، ایوان اقبال میں اسمبلی اسٹاف نہیں اور نہ ہی سیکریٹریٹ ہے، آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے جس کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

راجا بشارت نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں حمزہ شہباز کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعے اسمبلی میں لایا گیا تھا، اس وقت حمزہ شہباز سمیت ن لیگ نے پروڈکشن آرڈر کو سراہا لیکن آج جب اپنی ضرورت ختم ہوگئی ہے تو پروڈکشن آرڈر کو غلط سمجھتے ہیں۔

سبطین خان نے کہا کہ آج ن لیگ نے واضح کردیا کہ اسے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی نہیں بلکہ صرف عطا تارڑ کی فکر تھی کہ اسے کسی طرح اسمبلی میں بٹھائیں، بجٹ اجلاس کا درست فورم پنجاب اسمبلی ہے، صرف ایک شخص کو بچانے کیلئے 12 کروڑ عوام کو دربدر کیا گیا۔

‘ ایوان اقبال میں بلایا گیا اجلاس غیر قانونی، گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے ‘

0

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کون ہوتا ہے کہ اجلاس بلائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان اقبال میں اجلاس غیرجمہوری طریقہ ہے، گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، وہ کون ہوتا ہے اجلاس کو بلانے والا، جب اسپیکر موجود ہے تو ڈپٹی اسپیکر کس حیثیت سے اجلاس کی صدارت کررہا ہے، ان کا غیر قانونی کام ختم کردیا ہے آئندہ یہ ایسی جرات نہیں کرینگے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے ووٹ کوعزت دو کیا پنجاب اسمبلی کوعزت دی گئی ہے؟ گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم نے قرار داد کے ذریعے گورنر کے آرڈیننس کو ختم کردیا ہے اب اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا ہ شریف خاندان میں آج تک اصلاح کا پہلو ہی نہیں، غلط راستے اپنانا اس خاندان کا وتیرہ رہا ہے، ساراپاکستان بھی جیل میں ڈال دیں تو ن لیگ کے جھوٹ کا کوئی حل نہیں، اداروں کوکمزورکرنادراصل خودکوکمزورکرنےکی بات ہے، اسٹاف ہے نہ سیکریٹری ہے آرڈیننس لاکر گند ڈالا گیا ہے، اسمبلی کی خودمختاری کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

اس سے قبل پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خزانہ کیلئے سیٹ رکھی تھی وہ اسمبلی آکر بجٹ تقریر کرسکتے تھے، غیر آئینی اجلاس کےخلاف ہر فورم پر جائیں گے، ایوان اقبال کے بجائے اجلاس رائیونڈ میں کرلیتے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں جاری ڈیڈ لاک کے باعث گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

پنجاب کا 32 کھرب 26 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں‌ 15 فیصد اضافہ تجویز

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر اویس لغاری نے 32 کھرب 26 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔