جمعہ, مئی 10, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 10585

پاکستان ریلوے میں کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا، اعظم سواتی کا اعلان

0

لاہور : وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ٹولہ موجود ہے، انہی چوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے، کرپٹ افسران اور ملازمین کو نہیں چھوڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےاعظم سواتی نے کیرج فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوےمیں اصلاحات کاعمل تیزی سےجاری ہے، ریلوے میں جدیدٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں، موجودہ دور میں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ موجود ہے، ریلوے کے تمام افسران اور مزدور چور نہیں ہیں، بعض چور افسران، مزدوروں کی وجہ سے ریلوے تباہ حال ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مافیاز موجود ہیں، مافیا کی مدد سے بعض ریلوے مزدور گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں، ذاتی مفاد پرستوں کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں قومی اداروں کو دانستہ تباہ کیا گیا، ماضی میں رشوت لیکر سو کی جگہ ہزار مزدور بھرتی کئے گئے، قومی وسائل ،عوام کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر لٹایا گیا لیکن عمران خان اور اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہوں گے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ کام کرنے والے مزدور میرے سر کا تاج ہیں، کام کرنے والے مزدور کی تنخواہ بھی بڑھے گی شاباشی بھی ملے گی، حاضری کے جدیدنظام سے پتہ چلے گا کون کون کام پر آتا ہے، کام کرنیوالےریلوے افسر، مزدور کی تنخواہ ڈبل کروں گا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسکریپ، ٹکٹ چوری میں ریلوے ملازمین ملوث ہیں، بغیر ٹیکنالوجی کے مافیا کو نہیں توڑ سکتے، حکومتی مراعات کا ایک روپیہ بھی لوں توگناہ گار ہوں، میڈیا مجھ پر اور میرے افسران پر نظر رکھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو سب نے مل کر تباہ کیا ہے ، میری وزارت کے 7ماہ میں بہت سی اصلاحات کا آغاز کیا ، اولین ترجیح مال بردار ریل گاڑیوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔

کرپٹ افراد کے حوالے سے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا کبھی نقصان نہیں ہونے دوں گا اور کرپٹ افراد ،قبضہ گروپوں کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستان ریلوے میں کسی بدمعاش کو نہیں چھوڑوں گا، ہر ممکن کوشش ہے کیرج فیکٹری کو منافع بخش ادارہ بنا سکوں،میں کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا۔

فضائی پابندی: سعودی حکومت اہم اعلان کرنے جارہی ہے؟

0

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی کی جانب سے آن لائن پوچھے گئے ایک اور اہم سوال پر وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک غیرملکی نے استفسار کیا کہ میری فیملی خروج وعودہ پر مملکت سے گئی لیکن سفری پابندی کے باعث دوبارہ نہیں لوٹ سکی، کیا ایگزٹ ری انٹری ویزے کی توسیع 31 جولائی سے زائد بھی کی جاسکتی ہے؟۔ جس پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ایسے ممالک جن پر حکومت نے فضائی پابندی عائد کی ہوئی ہے وہاں موجود اقامہ اور ویزے ہولڈرز اپنے دستاویزات کی توسیع مفت میں صرف 31 جولائی 2021 تک ہی کرواسکتے ہیں جو رعایت سعودی حکام نے دی ہے، اس مدت سے زائد معیاد بڑھانے کے احکامات ابھی نہیں آئے۔

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار غیرملکی ملازمین سے متعلق اہم خبر آگئی

جوازات کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں جیسے ہی کوئی اعلان حکومت کرے گی غیرملکیوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

قبل ازیں سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ فمیلی ڈرائیور ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہے جہاں پر سفری پابندی عائد ہے اور وہ مملکت لوٹ نہیں سکتا، میں نے اپنے ڈرائیور کا خروج وعودہ 2 بار تجدید کیا ہے کیا مزید بھی کیا جا سکتا ہے؟۔ جوازات نے وضاحت پیش کی کہ بیرون ملک گئے ہوئے ملازمین کے خروج وعودہ یا اقامہ کی مدت میں توسیع ‘اختیاری وسائل’ کو بھی استعمال کرکے کی جا سکتی ہے، اس طرح مزید توسیع ممکن ہے۔

اسلام آباد: 9 ہزار بچوں میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کیسز ایک بار پھر بڑھ گئے، 1 سے 10 سال کی عمر کے بھی 9 ہزار 454 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 125 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 6.2 فیصد ہے، اسلام آباد کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 149 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 16 سو 61 ہے، 1 سے 10 سال کی عمر کے 9 ہزار 454 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 23 بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان ترکی تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، ترک قونصل جنرل

0
سفیر

کراچی : جمہوریہ ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے، پاک ترک تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

جمہوریہ ترکی کے قونصل جنرل تولگا یوکیک نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات ہیں ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان اور ترکی پورے اترے ہیں، سماجی اور ثقافی شعبوں میں بھی ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں۔

ترکی کے قونصل جنرل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہادری کی جو داستان رقم کی وہ ہمیشہ ترک عوام کی ملک اور جمہوریت کی سربلندی میں یاد رکھی جائے گی، ترکی آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستا ن کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کررہا ہے، پاکستان نیوی کے لیے ترک شپ یارڈ میں دو جہاز تیار کیے جارہے ہیں۔

ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں ترکی کے28 تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں جن میں 3 کراچی اور 6 بقایا سندھ میں موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس سے مجموعی طور پر خوشحالی آئے گی۔

سیاحتی ویزا ، قطری حکومت کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

0

کراچی : قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا،آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا۔

قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی متعارف کرادی گئی ہے ، جس کے مطابق
آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

پاکستانیوں پر 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ، ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی جبکہ کورونا ویکسی نیشن اور بچوں کے لیے پولیو ویکسین یشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جانے کے لیے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانی ہوگی۔

نیب کی آصف زرداری کو کل تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت

0

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق صدرآصف زرداری کو کل تک نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہے، اس حوالے سے نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو خط لکھا۔

خط بلاول ہاؤس اسلام آباد اور بلاول ہاؤس کراچی بھجوائے گئے ہیں ، خط میں آصف زرداری کو سوالنامے کا تحریری جواب دینے اور نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف زرداری 16جولائی تک ریکارڈنیب راولپنڈی کی ٹیم کوجمع کرائیں۔

یاد رہے نیب نیویارک اپارٹمنٹ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈ موصول ہوگیا تھا ، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے امریکا سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ نیویارک فلیٹ کسی اور کو منتقل کرنے پر ایم ایل اے لکھا جائے گا ، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی جبکہ نیویارک پراپرٹی رجسٹرار کی پرانی دستاویزات نیب کے پاس موجود ہے ، جس کے مطابق نیویارک میں جائیداد ملکیت آصف زرداری کی ہی تھی۔

نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ 20جون2007 کو5لاکھ 30ہزار ڈالرمیں اپارٹمنٹ خریدا گیا اور 7جون 2007کوآصف زرداری نےمیری این نامی خاتون کو پاورآف اٹارنی دیا۔

خیال رہے آصف زرداری نےکیس میں 28جولائی تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے جبکہ آصف زرداری نے نیب سوالنامے کاجواب اور متعلقہ ریکارڈ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی تھی۔

سیلاب کاخدشہ، فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کردیا

0

اسلام آباد: ملک میں جاری مون سون کے حالیہ اسپیل کے نتیجے میں فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے نتیجے میں دریائے سندھ،دریائےکابل،جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے، ان دریاؤں میں سیلاب کےخطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سبی کے ندی نالوں میں دوسرے روز بھی سیلابی صورتحال ہے، محکمہ انہار کے مطابق دریائے ناڑی اورتلی ندی میں اونچےدرجے کاسیلاب ہے، اس وقت دریائےناڑی میں 96ہزارکیوسک جبکہ تلی ندی میں 44ہزارکیوسک کاریلا گزرہا ہے، جس کے باعث 15مکانات منہدم جبکہ 300کچےمکانات متاثرہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی ہے، دريائےلونی میں اونچےدرجے کاسیلاب ہے، علاقه گنڈپوری کے مرکزی شہر کلاچی ميں دو اطراف سےپانی داخل ہوگیا ہے، سیلابی ریلے کے باعث کلاچی میں ساٹھ سےستر گھر سیلابی ریلےسےمتاثر ہوگئے ہیں۔

خطرناک صورتحال، ‘کراچی میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی’

0

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کاکہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وبا میں تیزی سےاضافہ ہو رہاہے، ملک میں 24 گھنٹوں میں 2500 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی جبکہ پشاور میں 9.4 فیصد، اسلام آباد میں 6.2 فیصد اور لاہورمیں کورونا کیسزکی شرح 3.8فیصدہے، شہری اجتماعات سے گریز اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔

اس سے قبل این سی او سی سربراہ اسدعمر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اسد عمر نے کرونا کیسز میں حالیہ اضافے اور تیزی سے ہوتی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی تھی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں۔

سعودی عرب: سفری پابندی کے شکار غیرملکی ملازمین سے متعلق اہم خبر آگئی

0

ریاض: سعودی حکومت نے فضائی پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکی ملازمین کے اقامے اور ویزے کی توسیع سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے سوال کیا کہ فمیلی ڈرائیور ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہے جہاں پر سفری پابندی عائد ہے اور وہ مملکت لوٹ نہیں سکتا، میں نے اپنے ڈرائیور کا خروج وعودہ 2 بار تجدید کیا ہے کیا مزید بھی کیا جا سکتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ بیرون ملک گئے ہوئے ملازمین کے خروج وعودہ یا اقامہ کی مدت میں توسیع ‘اختیاری وسائل’ کو بھی استعمال کرکے کی جا سکتی ہے، اس طرح مزید توسیع ممکن ہے۔

سعودی عرب: غیرملکی ملازم بڑی مشکل میں پھنس گیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ’ابشر‘ یا ’مقیم ‘ پورٹل پر توسیع کی سہولت موجود ہے۔

خیال رہے کہ خروج وعودہ میں توسیع اس صورت میں ممکن ہے کہ جب اقامے کی معیاد باقی رہے، اگر دونوں ختم ہوجائے تو پہلے اقامے کی تجدید ہوگی بعد میں ویزے کی۔

یہ بھی واضح رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق ورکرز کے اقامے یا خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا اختیار اسپانسر کو ہے وہ اپنے ’ابشر‘ یا ’مقیم ‘ پورٹل سے ہی توسیع کی کارروائی کو انجام دے سکتا ہے۔

آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

0

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اب ان کی حالیہ ویڈیو کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اچانک اپنے ڈائریکٹر کو بتائے بغیر چھٹی کر لیتی ہے، جب ڈائریکٹر سیٹ پر بلانے کے لیے کال کرتا ہے تو وہ خود کو زخمی دکھا کر چھٹی کر لیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ان کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آئے جن میں ان کی ویڈیو کی تعریف کی جا رہی ہے۔