جمعہ, نومبر 1, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9981

دبئی میوزک فیسٹول میں دنیا کے منفرد موسیقار نے لوگوں کو حیران کر دیا

0

دبئی: دنیا کے شان دار شہروں میں سے ایک اور متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں دوسرا ‘میٹرو میوزک فیسٹول’ جاری ہے، جس میں دنیا کے ایک منفرد موسیقار نے اسٹیج پر انٹری دے کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ ‘وَن مین بینڈ’ موسیقار حوزے لوئس پیکواسی ٹوریس کا ہے جن کا تعلق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور سے ہے، دبئی میٹرو میوزک فیسٹول میں دوسرے موسیقاروں کے ساتھ ساتھ انھیں بھی خوش آمدید کہا گیا، اور انھوں نے اپنے شو سے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

ایکواڈور کا یہ موسیقار، بیلجیئم کے شہر برسلز کی گلیوں میں اپنے پہاڑی علاقے کی منفرد اور جدید موسیقی پرفارمنس کے لیے مشہور ہے، لیکن اس سلسلے میں جو سب سے الگ بات ہے وہ یہ ہے کہ حوزے لوئس مختلف روایتی موسیقی آلات اپنے جسم پر باندھ کر چلتا ہے، اور اسی طرح پرفارمنس پیش کرتا ہے۔

حوزے کے بدن سے جڑے موسیقی آلات میں ایک ڈرم بھی شامل ہے، جسے وہ اپنی پیٹھ پر اٹھائے رکھتے ہیں، ایک گٹار، پھونک والے آلات، چُرنگو (ایک قسم کا جنوبی امریکی پہاڑی لُوٹ یا گٹار)، طنبوری (دف)، اور چیجکس (بکری اور بھیڑ کے کھروں بنا انسٹرمنٹ)، اور ایک گھنٹی جیسا آلہ بھی ہوتا ہے جو ان کی ٹانگوں کے گرد لپٹا ہوتا ہے۔

پرفارمنس کے دوران ان کے ساتھ 2 کٹھ پتلیاں اور ایک بھس بھرا جانور ساتھ ہوتے ہیں، جو ان کی دھنوں کے ساتھ ساتھ حرکت کرتے ہیں، اور ساتھ ہی ایک الپاکا (اونٹ جیسی جنوبی امریکی بھیڑ) کے بالوں والا کھلونا بھی ہوتا ہے جو حوزے کے ساتھی کے طور پر ہوتا ہے۔

ایکسپو دبئی 2020 میں تاریخ‌ رقم ہوگئی

حوزے ٹوریس کا کمال یہ ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں ان تمام آلات کو مربوط کر لیتے ہیں، اور اپنے سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے کئی پرجوش دھنیں تخلیق کر کے بہترین توازن کے ساتھ بجا لیتے ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ 42 سالہ حوزے ٹوریس نے موسیقی خود ہی سیکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ثقافتی موسیقی بجانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اور جب لوگ اس موسیقی کو سن کر لوگوں کے چہروں پر مسرت ابھرتی ہے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

حوزے ٹوریس اس سے قبل بیلجیئم، فرانس، ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پرتگال، اسپین کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میٹرو میوزک فیسٹیول 16 سے 22 مارچ تک ہے، اور اس میں 20 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی موسیقاروں نے شرکت کر کے پرفارمنس پیش کی۔

مجرمانہ ریکارڈ والے پولیس افسران سے متعلق سخت فیصلہ

0

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی فیلڈ میں اہم پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی فیلڈ میں اہم پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ نے مشتاق مہر نے تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی، ایس ایس پیز ٹریفک کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ پوسٹنگ میں ایس ایچ او چوکی انچارج اور ٹریفک ایس او نہیں لگائے جاسکیں گے۔

اس حوالے سے آئی جی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ یافتہ افسران کی تعیناتی محکمے کی بدنامی کا
باعث بن رہی ہے کیونکہ یہ افسران اہم تعیناتیوں کےبعد جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف اسکروٹنی شروع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع

حکام نے تمام افسران واہلکاروں کا سی آر او کرانے کا حکم دیا تھا، سی آر او گرفتار ملزمان کا کرایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کرمنل ریکارڈ رکھنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی، فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا تھا جس میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

معروف پاکستانی اداکارہ کی ’حجاب‘ میں تصویر وائرل

0

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی حجاب میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹا اسٹوری میں سیاہ عبایا پہنے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے چہرے کو مکمل ڈھاپنا ہوا ہے۔

سجل علی کی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گلوکار دانیال ظفر کا ’اُڑھ چلیے‘ گانا چل رہا جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو کسی شوٹنگ کے لیے بنائی گئی ہے۔

تاہم سجل علی کی حجاب میں تصویر دیکھ کر مداح الجھن کا شکار ہیں۔

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ ’کہیں اداکارہ رمضان ٹرانسمیشن تو نہیں کررہیں۔‘

ایک صارف نے اداکارہ کی ویڈیو پر لکھا کہ ’وہ مایوس ہوں گی اور یہی وجہ ہے جب انسان مایوس ہو تو مذہب اور روحانیت کی جانب رخ کرتا ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے توبہ کرلی ہے۔‘

واضح رہے کہ سجل علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ایل سی رابعہ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، شہریار منور، میرب علی، عاصم اظہر، یمنیٰ زیدی، دنانیر مبین، رمشا خان، سائرہ یوسف، یہالی تاشیا ودیگر شامل ہیں۔

چین کا امریکا کو اہم مشورہ

0

چین نے سپر پاور امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس کی بجائے اپنے ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو حل کرے۔

چین کے نائب مسقتل نمائندے وائی بنگ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ پر نسلی امتیاز کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی حیثیت سے احترام کے طور پر امریکی نمائندے کو علاقائی گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کی دعوت دی گئی تھی لیکن امریکا نے اپنی ساکھ کی پروا کیے بغیر اس اجلاس کو سیاسی تنقید کیلیے استعمال کیا اور چین سمیت دیگر بہت سے ممالک کو ان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

وائی نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے امریکا نے خود اپنے میزبان کی حیثیت کا افسوسناک مذاق بنایا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کے سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا امریکی الزام اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور ایک شیطانی سیاسی منصوبہ ہے جو کسی اور کی بجائے خود امریکا نے ترتیب دیا اور وہی اس کو چلا رہا ہے جسے چین سختی سے مسترد کرتا ہے۔

تیونس میں مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، درجنوں زخمی

0

شمالی افریقی ملک تیونس میں مسافر ٹرینوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح دارالحکومت کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ حادثے میں 95 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس کے ترجمان معیز نے بتایا کہ ایک ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب کہ دوسری خالی تھی، ٹکراؤ کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔

Two trains collide in Tunisia, 95 people injured | eNCA

حکام نے فوری طور پر حادثے کی وجہ نہیں بتائی تاہم اس متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے حادثہ کا دورہ کیا لیکن انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت نہیں کی۔

تیونس کے پرانے ریلوے نظام نے حالیہ برسوں میں کئی مہلک حادثے دیکھے ہیں۔ 2017 اور 2021 کے درمیان ملک میں ٹرین کے 173 حادثات ہوئے جن میں 229 افراد ہلاک اور 345 زخمی ہوئے۔

چین میں طیارہ تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

0

بیجنگ: چین میں مسافر بردار طیارہ تباہ ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں حادثے کا شکار ہونے والے چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ عمودی شکل میں سیدھا زمین کی طرف گیا۔

برطانوی میڈیا نے بھی طیارہ گرنے کی ویڈیو سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ ژو جا رہا تھا جبکہ اس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

اس حادثے کے بارے میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم 132 مسافروں کو لے جانے والے اس طیارے کے کریش کے بعد کسی کے بچ جانے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں 132 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے نے دوپہر ایک بجے اڑان بھری تھی جو اپنے مقررہ وقت پر منزل پر نہیں پہنچا جب کہ طیارے کی فلائٹ ٹریکنگ 2 بجکر 22 منٹ پر ختم ہوچکی تھی اور اس وقت طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا اور اس کی رفتاری 696 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، پرواز نے تین بجکر 5 منٹ پر اپنی منزل پر لینڈ کرنا تھا۔

چینی ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں کریو ممبران سمیت 132 افراد سوار تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ جنگل میں آگ کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

وزیر اعظم کا چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چین میں مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین کے علاقے گوانگشی ژوانگ میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے اس میں سوار تمام 132 مسافروں کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم نے لکھا حادثے میں المناک جانی نقصان پر دکھ ہوا، ہم غم کی اس گھڑی میں چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک بوئنگ 737 مسافر جیٹ لائنر جس میں 132 افراد سوار تھے، آج دوپہر 2 بج کر 38 منٹ پر جنوبی چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ میں ایک پہاڑی مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔

چین میں 132 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ہے، یہ طیارہ شہر کنمنگ سے گوانگژو سٹی کے لیے پرواز پر تھا، اور وزو شہر پر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

طیارے میں 123 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے، تاحال ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے، ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) نے مقامی ہنگامی انتظامی عملے کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ حادثے سے پہاڑی پر آگ لگ گئی تھی، جسے بجھا دیا گیا ہے۔

طیارہ حادثے کے فوراً بعد، چینی صدر شی جن پنگ نے امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن کوشش کا حکم جاری کیا۔

برتر کون….؟ (دل چسپ حکایت)

0

ایک دفعہ چیونٹی اور ایک مکھّی کہیں آمنے سامنے ہوگئیں۔ باتوں باتوں میں‌ ایسا ہوا کہ ان میں اس بات پر تکرار شروع ہوگئی کہ کون برتر ہے۔

مکھی کہنے لگی کہ دنیا میں کون سی مجلس عیش و نشاط کی ہوتی ہے کہ جس میں ہم شریک نہیں ہوتے۔ سارے بُت خانے اور عالی شان عمارتیں میرے لیے کھلی رہتی ہیں۔ بتوں کے آگے کا خاصہ ہم چکھتے ہیں اور شاہ زادوں کی دعوت کھاتے ہیں اور لطف یہ ہے کہ بغیر خرچ اور دردِ سر کے یہ سب چیزیں ہم کو میسّر ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی بادشاہوں کے تاج پر پاؤں رکھ دیتے ہیں اور کبھی کبھی نازنینوں کے لب سے لب ملاتے ہیں۔ بھلا تیری کیا حقیقت ہے کہ میرے آگے اپنی بزرگی جتاتی ہے؟

چیونٹی نے یہ سنا تو غصّے سے جواب دیا، چپ رہ! اور فخرِ بے ہودہ نہ کر۔ تجھے کیا معلوم نہیں کہ مہمان اور بن بلائے میں کتنا فرق ہے؟ اور تیری صحبت کو لوگ ایسا پسند کرتے ہیں کہ جہاں تجھے پاتے ہیں مار ڈالتے ہیں۔ تجھ سے کسی کو کچھ حاصل نہیں، یہاں تک کہ جس چیز کو تُو چھوتی ہے اس میں پِلو پڑ جاتے ہیں۔ اور خوب صورتوں کے منہ چومنے پر ناز مت کر۔ گھورے پَر کے غلیظ کے سوا تیرے منہ سے کیا نکلتا ہے جس کو معشوق اور لطیف طبع لوگ پسند کریں۔ اور میرا حال یہ ہے کہ بندی جو خود پیدا کرتی ہے، اسی کو کھاتی ہے اور لوٹ اور تاراج سے علاقہ نہیں رکھتی اور گرمیوں کے دن میں خوب ذخیرہ کرتی ہے تاکہ جاڑوں میں اوقات بسر ہو۔ اور تیری زندگی اس کے برعکس کٹتی ہے کہ چھے مہینے اٹھائی گیروں کی طرح ادھر اُدھر سے لوٹ پاٹ کر کھاتی ہے اور باقی چھے مہینے فاقہ کرتی ہے۔

حاصلِ کلام یہ کہ انسان کو بات منہ سے نکالتے ہوئے خوب سوچ لینا چاہیے اور اپنی حیثیت و مرتبہ دیکھ کر بات کرنا چاہیے۔ ہم جب تک اپنے گریبان میں نہیں‌ جھانکتے، ہمیں‌ اپنا آپ ہی اچھا نظر آتا ہے، لیکن جب دوسروں سے اپنے بارے میں سنتے ہیں تو جو حقیقت سامنے آتی ہے، وہ ہمارے لیے باعثِ شرم اور آزار بھی ہوسکتی ہے۔ سچ ہے، ہر ایک کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے۔

(ماخذ: جوہرِ اخلاق، مصنّف ایسوپ)

لاہور کی وکٹ سے متعلق عثمان خواجہ کا اہم بیان آگیا

0

لاہور: تیسرے ٹیسٹ کے میچ پہلے روز پاکستان کے خلاف شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کا پچ سے متعلق اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیری 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

عثمان خواجہ نے شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلی وہ ایک بار پھر نروس نائیٹیز کا شکار ہوئے اور صرف 9 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

آسٹریلوی اوپنر کو بابر اعظم نے ساجد خان کی گیند پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین روانہ کیا۔

عثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ سلو تھی جس کی وجہ سے بیٹنگ میں مشکل پیش آئی، جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش تھی کہ پارٹنر شپ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے شروع میں اچھی بولنگ کی۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔

سلو پچ پر حکمت عملی کامیاب کیسے ہوئی؟ نسیم شاہ

0

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سلو پچ پر اپنی حکمت عملی کے بارے میں بتا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں نسیم شاہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں دو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل جب ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 232 رنز بنائے تھے۔

آخری سیشن میں نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ اور ہیڈ کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا پر دباؤ بڑھایا۔

میچ کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ پچ تیز نہیں تھی سلو ہے اس لئےکوشش کی تیزگیندکروں، اسٹیو استمھ کی وکٹ بڑی اہمیت رکھتی ہے کو شش کریں گےکہ 300 کےاندرآسٹریلیاکوآؤٹ کریں۔